الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
. باب المناسك
حج کے مناسک (طریقوں) کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 451
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ ، قَالَ: ثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يُمْسِكُ عَنِ التَّلْبِيَةِ فِي الْعُمْرَةِ إِذَا اسْتَلَمَ الْحَجَرَ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عمرہ میں حجر اسود کو چھونے کے بعد تلبیہ بند کر دیتے تھے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب المناسك/حدیث: 451]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده ضعيف: سنن أبي داود: 1817، سنن الترمذي: 919، امام ترمذی رحمہ اللہ نے اسے حسن صحیح کہا ہے، تاہم ابن ابی لیلیٰ کثیر الوہم راوی ہے۔ یہ روایت سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے باسندِ صحیح موقوفاً ثابت ہے۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 452
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثَنَا أَصْبَغُ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، وَعَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، أَنَّ أَبَاهُ ، حَدَّثَهُ، قَالَ: قَبَّلَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ الْحَجَرَ، ثُمَّ قَالَ" أَمَا وَاللَّهِ لَقَدْ عَلِمْتُ أَنَّكَ حَجَرٌ وَلَوْلا أَنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُكَ مَا قَبَّلْتُكَ" ، قَالَ عَمْرٌو، وَحَدَّثَنِي بِمِثْلِهَا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ.
سالم کہتے ہیں کہ ان کے والد سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے انہیں بتایا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے حجر اسود کو بوسہ دیا، پھر فرمایا: اللہ کی قسم! مجھے معلوم ہے کہ تو ایک پتھر ہے۔ اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تجھے بوسہ دیتے نہ دیکھا ہوتا، تو میں تجھے کبھی بوسہ نہ دیتا۔ عمرو کہتے ہیں: زید بن اسلم نے بھی مجھے اپنے والد سے اسی طرح کی روایت بیان کی۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب المناسك/حدیث: 452]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحیح مسلم: 1270»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحیح