الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
. باب المناسك
حج کے مناسک (طریقوں) کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 487
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَأَلَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ:" ذَبَحْتُ قَبْلَ أَنْ أَحْلِقَ؟ قَالَ: احْلِقْ وَلا حَرَجَ"، فَسَأَلَهُ آخَرُ، فَقَالَ:" حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَذْبَحَ؟ قَالَ: اذْبَحْ وَلا حَرَجَ"، قَالَ آخَرُ:" ذَبَحْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ؟ قَالَ: ارْمِ وَلا حَرَجَ" .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: میں نے سر منڈوانے سے پہلے قربانی کر لی، کوئی حرج تو نہیں؟ فرمایا: «اب سر منڈوا لو، کوئی حرج نہیں۔» ایک اور شخص نے کہا: میں نے قربانی سے پہلے سر منڈوا لیا، کوئی حرج تو نہیں؟ فرمایا: «اب قربانی کر لو، کوئی حرج نہیں۔» ایک اور نے کہا: میں نے کنکریاں مارنے سے پہلے قربانی کر دی، کوئی حرج تو نہیں؟ فرمایا: «اب کنکریاں مار لو، کوئی حرج نہیں۔» [المنتقى ابن الجارود/كتاب المناسك/حدیث: 487]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحیح البخاری: 1737، صحیح مسلم: 1306»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحیح
حدیث نمبر: 488
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى نَاقَتِهِ بِمِنًى فَجَاءَ رَجُلٌ، فَقَالَ:" يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي كُنْتُ أَظُنُّ الْحَلْقَ قَبْلَ النَّحْرِ، فَحَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَنْحَرَ، قَالَ: انْحَرْ وَلا حَرَجَ"، قَالَ: وَجَاءَهُ آخَرُ، فَقَالَ:" يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي كُنْتُ أَظُنُّ الْحَلْقَ قَبْلَ الرَّمْيِ، فَحَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ، قَالَ: ارْمِ وَلا حَرَجَ"، قَالَ: فَمَا سُئِلَ يَوْمَئِذٍ عَنْ شَيْءٍ قَدَّمَهُ رَجُلٌ وَأَخَّرَهُ، إِلا قَالَ:" افْعَلْ وَلا حَرَجَ" .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منیٰ میں اونٹنی پر سوار دیکھا۔ ایک شخص آیا اور کہنے لگا: یا رسول اللہ! میرا خیال تھا کہ قربانی سے پہلے سر منڈوانا ہوتا ہے، اس لیے میں نے قربانی سے پہلے سر منڈوا لیا، کوئی حرج تو نہیں؟ فرمایا: «اب قربانی کر لو، کوئی حرج نہیں۔» ایک اور شخص آیا اور کہنے لگا: یا رسول اللہ! میرا خیال تھا کہ کنکریاں مارنے سے پہلے سر منڈوانا ہوتا ہے، اس لیے میں نے کنکریاں مارنے سے پہلے سر منڈوا لیا، کوئی حرج تو نہیں؟ فرمایا: «اب کنکریاں مار لو، کوئی حرج نہیں۔» اس دن آپ سے جس چیز کے متعلق بھی پوچھا گیا جس میں کسی نے تقدیم یا تاخیر کر دی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «کر لو، کوئی حرج نہیں۔» [المنتقى ابن الجارود/كتاب المناسك/حدیث: 488]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحیح البخاری: 83، صحیح مسلم: 1306»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحیح