الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
22. في طهارة الماء والقدر الذي ينجس ولا ينجس
پانی کی طہارت اور وہ مقدار جس سے پانی ناپاک ہوتا ہے یا نہیں
کل مکررات: 3
حدیث نمبر: 50
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، وَأَبُو جَعْفَرٍ الدَّارِمِيُّ ، قَالا: ثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، قَالَ: ثَنَا مَالِكٌ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا شَرِبَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيَغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ" .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کتا کسی کے برتن میں سے پی لے، تو وہ اسے سات مرتبہ دھوئے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطهارة/حدیث: 50]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 172، صحيح مسلم: 279»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: متفق عليه
حدیث نمبر: 51
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْخَلِيلِ ، قَالَ: أَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، قَالَ: ثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ ، وَأَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيَهْرِقْهُ وَلْيَغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ" .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کتا کسی کے برتن میں سے منہ ڈال جائے، تو وہ (برتن میں موجود چیز کو) انڈھیل دے اور برتن کو سات مرتبہ دھوئے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطهارة/حدیث: 51]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح مسلم: 279»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح مسلم
حدیث نمبر: 52
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَلَمَةَ ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيَغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ" ، وَقَالَ أَيُّوبُ: عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَوَّلَهُنَّ أَوْ إِحْدَاهُنَّ بِالتُّرَابِ".
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کتا کسی کے برتن میں سے منہ ڈال کر پی لے، تو وہ اسے سات مرتبہ دھوئے۔ ایوب نے ابن سیرین کے واسطے سے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ الفاظ بھی بیان کیے ہیں کہ پہلی مرتبہ یا ایک مرتبہ مٹی سے دھوئے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطهارة/حدیث: 52]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 172، صحیح مسلم: 279، محمد بن سیرین کی روایت: مسند الحمیدی 968 میں آتی ہے، یہ حدیث ”صحیح“ ہے، «أُولَاهُنَّ بِالتُراب» کے الفاظ صحیح مسلم 279 میں ثابت ہیں۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: متفق عليه