الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
68. في التشهد في الصلاة كيف هو؟
تشہد کے کلمات
کل مکررات: 2
ترقیم عوامۃ: 3008 ترقیم الشثری: -- 3020
حدثنا حدثنا ابن علية، عن خالد، عن ابي المتوكل، قال: سالنا ابا سعيد عن التشهد، فقال: " التحيات الصلوات الطيبات لله السلام عليك ايها النبي ورحمة الله وبركاته السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين اشهد ان لا إله إلا الله واشهد ان محمدا عبده ورسوله" , فقال ابو سعيد:" كنا لا نكتب شيئا إلا القرآن والتشهد"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ]: (الشهد).
(٢) سقط من: [جـ، ك].
(٣) صحيح.
حضرت ابو المتوکل کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت ابو سعید خدری سے تشہد کا طریقہ دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا تشہد کے کلمات یہ ہیں: تمام زبانی عبادتیں، بدنی عبادتیں اور مالی عبادتیں اللہ کے لئے ہیں۔ اے نبی آپ پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت و برکت آپ پر نازل ہو۔ ہم پر بھی سلامتی ہو اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ اس کے بعد حضرت ابو سعید خدرینے فرمایا کہ ہم سوائے قرآن اور تشہد کے کچھ نہیں لکھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3020]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1574، ترقيم محمد عوامة: 3008»
ترقیم عوامۃ: 3013 ترقیم الشثری: -- 3025
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کو تشہد کے یہ کلمات سکھاتے سنا ہے: تمام زبانی عبادتیں، مالی عبادتیں اور بدنی عبادتیں اللہ کے لئے ہیں۔ اے نبی آپ پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت و برکت آپ پر نازل ہو۔ ہم پر بھی سلامتی ہو اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3025]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 3013»