الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
68. في التشهد في الصلاة كيف هو؟
تشہد کے کلمات
کل مکررات: 2
ترقیم عوامۃ: 3010 ترقیم الشثری: -- 3022
حدثنا حدثنا عائذ بن حبيب، عن يحيى بن سعيد، عن القاسم بن محمد، قال: رايت عائشة تعد بيدها تقول: " التحيات الطيبات الصلوات الزاكيات لله السلام على النبي ورحمة الله , السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين , اشهد ان لا إله إلا الله واشهد ان محمدا عبده ورسوله" , قال: ثم يدعو لنفسه بما بدا له
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ عائذ صدوق.
حضرت قاسم بن محمد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو دیکھا کہ وہ یہ کہتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے گنا کرتی تھیں: تمام زبانی عبادتیں، بدنی عبادتیں، مالی عبادتیں اور تمام پاکیزہ عبادتیں اللہ کے لئے ہیں۔ نبی پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت ہو۔ ہم پر بھی سلامتی ہو اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ آدمی نماز میں یہ کہنے کے بعد اپنے لئے جو چاہے دعا مانگے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3022]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال النووي: سنده جيد . قال البيهقي: روي عن محمد بن صالح بن دينار عن القاسم بن محمد مرفوعا بلفظ هذا تشهد النبي صلى الله عليه وسلم التحيات لله إلى آخره وفي آخره قال محمد بن صالح قلت بسم الله فقال القاسم بسم الله كل ساعة والصحيح موقوف . قال الدارقطني: روي عن محمد بن صالح بن دينار عن القاسم بن محمد مرفوعا بلفظ هذا تشهد النبي صلى الله عليه وسلم التحيات لله إلى آخره وفي آخره قال محمد بن صالح قلت بسم الله فقال القاسم بسم الله كل ساعة والصحيح موقوف . قال الدارقطني: اختلف في رفعه على القاسم فرواه صالح بن محمد بن صالح بن دينار عن أبيه عن القاسم بن محمد عن عائشة عن النبي صلى الله عليه وسلم وخالفه يحيى بن سعيد الأنصاري وعبد الرحمن بن القاسم فروياه عن القاسم عن عائشة موقوفا وهو الصواب . قال الدارقطني: رجح الدارقطني وقفه .»
«أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 302، 303، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2887، 2885، 2886، 2888، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1555، ترقيم محمد عوامة: 3010»
«أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 302، 303، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2887، 2885، 2886، 2888، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1555، ترقيم محمد عوامة: 3010»
ترقیم عوامۃ: 3013 ترقیم الشثری: -- 3025
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کو تشہد کے یہ کلمات سکھاتے سنا ہے: تمام زبانی عبادتیں، مالی عبادتیں اور بدنی عبادتیں اللہ کے لئے ہیں۔ اے نبی آپ پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت و برکت آپ پر نازل ہو۔ ہم پر بھی سلامتی ہو اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3025]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 3013»