الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم
وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
کل مکررات: 2
ترقیم عوامۃ: 31329 ترقیم الشثری: -- 32717
حدثنا محمد بن كناسة قال: حدثنا إسحاق بن سعيد ، عن ابيه ، قال: اتى مصعب بن الزبير عبد الله بن عمر وهو يطوف بين الصفا والمروة فقال: من انت؟ فقال: ابن اخيك مصعب بن الزبير، قال: صاحب العراق؟ قال: نعم، جئتك لاسالك عن قوم خلعوا الطاعة وسفكوا الدماء وجبوا الاموال، فقوتلوا فغلبوا فدخلوا قصرا فتحصنوا [فيه ] ، ثم سالوا الامان فاعطوه، ثم قتلوا؟ قال: وكم العدة؟ قال: خمسة آلاف، قال: فسبح ابن عمر عند ذلك وقال: عمرك الله يا ابن الزبير، لو ان رجلا اتى ماشية للزبير فذبح منها في غداة خمسة آلاف، اكنت تراه مسرفا؟ قال: نعم، قال: فتراه إسرافا في بهائم لا تدري ما الله، وتستحله ممن هلل الله يوما واحدا؟.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (أختك).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (حثوا).
(٣) في [هـ]: (فتحضوا).
(٤) في [ط]: (الأمات).
(٥) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٦) في [أ، ب، ط]: (لولا).
(٧) في [أ، ب، جـ، ط]: (أما).
(٨) في [ط]: (الزبير).
(٩) في [جـ]: (غراة)، وفي [هـ]: (عداة).
(١٠) في [هـ]: (أكتب).
(١١) في [هـ]: (مسوفًا).
(١٢) في [أ]: (تستحل).
(١٣) صحيح.
حضرت سعید سے روایت ہے کہ مصعب بن زبیر رحمہ اللہ، عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس تشریف لائے جبکہ وہ صفا مروہ کے درمیان طواف کر رہے تھے، انہوں نے پوچھا کہ آپ کون ہیں؟ جوا ب دیا کہ آپ کا بھتیجا مصعب بن زبیر، پوچھا کہ عراق کا حاکم؟ جواب دیا جی ہاں! میں آپ سے ان لوگوں کے بارے میں پوچھنے آیا ہوں جو اطاعت چھوڑ دیں اور خون بہائیں اور مال چھین لیں، ان سے قتال کیا جائے اور اس میں وہ مغلوب ہوجائیں پھر وہ قلعہ بند ہو کر امان طلب کریں ان کو امان دے دی جائے پھر ان کو قتل کردیا جائے؟ آپ نے پوچھا وہ کتنے ہیں؟ عرض کیا پانچ ہزار۔ کہتے ہیں کہ اس بات کو سن کر عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے سبحان اللہ کہا، اور فرمایا اے ابن زبیر! اللہ تمہاری عمر دراز کرے، اگر کوئی آدمی زبیر رضی اللہ عنہ کی بکریوں کے پاس آئے اور ایک ہی وقت میں ان میں سے پانچ ہزار بکریاں ذبح کر ڈالے تو کیا تم اس آدمی کو حدّ سے تجاوز کرنے والا سمجھو گے؟ انہوں نے جواب دیا جی ہاں! فرمایا کہ تم اس بات کو ان جانوروں کے حق میں اسراف سمجھتے ہو جو اللہ تعالیٰ کو نہیں جانتے، اور ان لوگوں کے حق میں اس کو حلال سمجھتے ہو جنہوں نے ایک دن بھی کلمہ پڑھا ہو؟! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32717]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 40115، ترقيم محمد عوامة: 31329»
ترقیم عوامۃ: 38488 ترقیم الشثری: -- 40116
حدثنا محمد ابن كناسة ، عن إسحاق ، عن ابيه قال: اتى مصعب بن الزبير عبد الله بن عمر وهو يطوف بين الصفا والمروة فقال: من انت؟ قال: ابن اخيك مصعب بن الزبير، قال: صاحب العراق؟ قال: نعم، قال: جئت لاسالك عن قوم خلعوا الطاعة وسفكوا الدماء وجبوا الاموال فقوتلوا فغلبوا، فدخلوا قصرا فتحصنوا فيه، ثم سالوا الامان فاعطوا ثم قتلوا، قال: وكم العدة؟ قال: خمسة آلاف! قال: فسبح ابن عمر عند ذلك وقال: عمرك الله يا ابن الزبير! لو ان رجلا اتى ماشية الزبير فذبح منها في غداة خمسة آلاف اكنت تراه مسرفا؟ قال: نعم، قال: فتراه إسرافا في بهائم لا تدري ما الله، وتستحله ممن هلل الله يوما واحدا.؟!
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، س]: (عمرو).
(٢) في [ع]: (وجبوا)، وفي [أ، ب]: (حلوا)، وفي [س]: (وحموا).
(٣) في [س]: (فيغلبوا).
(٤) في [س]: (فحصنوا).
(٥) في [أ، ب]: (ماسنة).
(٦) صحيح.
اسحاق اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے فرمایا کہ حضرت مصعب بن زبیر حضرت عبداللہ بن عمر کے پاس آئے جبکہ وہ صفا اور مروہ کے درمیان سعی کر رہے تھے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے پوچھا تم کون ہو انہوں نے بتلایا آپ کا بھتیجا مصعب بن زبیر ابن عمر رضی اللہ عنہما نے پوچھا عراق والے انہوں نے فرمایا جی ہاں مصعب بن زبیر نے فرمایا میں آپ کے پاس ایسے لوگوں کے بارے میں پوچھنے آیا ہوں جو اطاعت سے نکل چکے ہیں اور خون بہا چکے ہیں اور مالوں کو جمع کرچکے ہیں ان سے لڑائی کی گئی اور ان پر غلبہ پا لیا گیا وہ ایک محل میں داخل ہوئے اس میں محصور ہوگئے پھر انہوں نے امان طلب کی ان کو امن دے دیا گیا پھر قتل کردیا گیا حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے پوچھا ان کی تعداد کتنی تھی انہوں نے بتلایا پانچ ہزار راوی نے فرمایا اس وقت حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے سبحان اللہ کہا اور فرمایا اے ابن زبیر اللہ تجھے عمر عطا فرمائے اگر کوئی آدمی زبیر کے مویشیوں میں آئے اور ان میں سے ایک صبح میں پانچ ہزار کو ذبح کردے کیا آپ اسے حد سے بڑھنے والا سمجھتے ہو حضرت مصعب نے جواب میں کہا جی ہاں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا تم ان چوپاؤں میں زیادتی سمجھتے ہو جو اللہ کو نہیں جانتے اور اسے ان لوگوں کے بارے میں حلال سمجھتے ہو جنہوں نے ایک دن بھی کلمہ پڑھا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 40116]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32717، ترقيم محمد عوامة: 38488»