🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
38. بَابُ ذِكْرِ قَوْلِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ كَانَ لَهُ إِمَامٌ فَقِرَاءَةُ الْإِمَامِ لَهُ قِرَاءَةٌ» وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ
باب: نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان " جس کا کوئی امام ہو (یعنی جو باجماعت نماز ادا کررہاہو) تو امام کا قرات کرنا اس شخص کا قرات کرنا شمار ہوگا (اس بارے میں روایات کا اختلاف)۔
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1219 ترقیم الرسالہ : -- 1234
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا الْمُحَارِبِيُّ بِالْكُوفَةِ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ ، ثنا أَسَدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عَائِشَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَخَلْفَهُ رَجُلٌ يَقْرَأُ، فَنَهَاهُ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا انْصَرَفَ تَنَازَعَا، فَقَالَ: أَتَنْهَانِي عَنِ الْقِرَاءَةِ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَتَنَازَعَا حَتَّى بَلَغَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى خَلْفَ إِمَامٍ فَإِنَّ قِرَاءَتَهُ لَهُ قِرَاءَةٌ" . وَرَوَاهُ اللَّيْثُ، عَنْ أَبِي يُوسُفَ، عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ.
امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ اپنی سند کے حوالے سے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی آپ کی اقتداء میں ایک صاحب نے قراءت کرنا شروع کر دی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک نے اسے روکا، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو ان دونوں نے بحث شروع کر دی۔ پہلے والے صاحب بولے: ”کیا آپ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں قراءت کرنے سے روک رہے ہیں؟“ ان دونوں کے درمیان بحث چھڑ گئی اس بات کا پتہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو چلا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص امام کی اقتداء میں نماز ادا کر رہا ہو امام کی قراءت ہی اس شخص کی قراءت شمار ہوتی ہے۔“ اس روایت کو امام لیث بن سعد نے امام ابویوسف کے حوالے سے امام ابوحنیفہ سے روایت کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1234]
ترقیم العلمیہ: 1219
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 850، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2940، 2941، 2942، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1233، 1234، 1236، 1237، 1253، 1254، 1501، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 14869»
«قال ابن حجر: ضعيف عند الحفاظ، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (1 / 254)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1221 ترقیم الرسالہ : -- 1236
وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادٍ ، عَنْ أَبِي الْوَلِيدِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ رَجُلا قَرَأَ خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ رَجُلٌ فَنَهَاهُ، فَلَمَّا انْصَرَفَ، قَالَ: أَتَنْهَانِي أَنْ أَقْرَأَ خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَتَذَاكَرَا ذَلِكَ حَتَّى سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى خَلْفَ الإِمَامِ فَإِنَّ قِرَاءَتَهُ لَهُ قِرَاءَةٌ" . أَبُو الْوَلِيدِ هَذَا مَجْهُولٌ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِي هَذَا الإِسْنَادِ جَابِرًا غَيْرُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَرَوَاهُ يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ، وَالْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عَائِشَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں ظہر اور عصر کی نماز میں قراءت کی، ایک دوسرے شخص نے اس کو اشارے سے روکا، جب وہ نماز پڑھ کر فارغ ہوا تو پہلا شخص بولا: ”کیا تم مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں قراءت کرنے سے روک رہے ہو؟“ ان دونوں کے درمیان بحث چھڑ گئی یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس بات کو سن لیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص امام کی اقتداء میں نماز ادا کر رہا ہو تو امام کی قراءت اس شخص کی قراءت شمار ہوتی ہے۔“ ابوالولید نامی راوی مجہول ہے۔ اس کی سند میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے منقول ہونے کا ذکر صرف امام ابوحنیفہ نے کیا ہے۔ یہی روایت ایک اور سند کے حوالے سے بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1236]
ترقیم العلمیہ: 1221
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 850، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2940، 2941، 2942، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1233، 1234، 1236، 1237، 1253، 1254، 1501، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 14869»
«قال ابن حجر: ضعيف عند الحفاظ، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (1 / 254)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں