الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
73. بَابُ الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ فِي السَّفَرِ
باب: سفر کے دوران دو نمازیں ایک ساتھ ادا کرنا
کل مکررات: 2
ترقیم العلمیہ : 1440 ترقیم الرسالہ : -- 1457
حَدَّثنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، وَأَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، قَالا: نا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ الْعُذْرِيُّ ، بِبَيْرُوتَ، أَخْبَرَنِي أبِي ، أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ ، حَدَّثَنِي نَافِعٌ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ أَقْبَلَ مِنْ مَكَّةَ وَجَاءَهُ خَبَرُ صَفِيَّةَ بِنْتِ أَبِي عُبَيْدٍ فَأَسْرَعَ السَّيْرَ، فَلَمَّا غَابَتِ الشَّمْسُ، قَالَ لَهُ إِنْسَانٌ مِنْ أَصْحَابِهِ: الصَّلاةُ، فَسَكَتَ ثُمَّ سَارَ سَاعَةً، فَقَالَ لَهُ صَاحِبُهُ: الصَّلاةُ، فَسَكَتَ. فَقَالَ لِلَّذِي قَالَ لَهُ الصَّلاةُ: إِنَّهُ لَيَعْلَمُ مِنْ هَذَا عِلْمًا لا أَعْلَمُهُ، فَسَارَ حَتَّى إِذَا كَانَ بَعْدَمَا غَابَ الشَّفَقُ سَاعَةً نزل فَأَقَامَ الصَّلاةَ، وَكَانَ لا يُنَادِي لِشَيْءٍ مِنَ الصَّلاةِ فِي السَّفَرِ، وَقَالَ النَّيْسَابُورِيُّ: بِشَيْءٍ مِنَ الصَّلَوَاتِ فِي السَّفَرِ، فَقَامَ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ جَمِيعًا جَمَعَ بَيْنَهُمَا، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا جَدَّ بِهِ السَّيْرُ جَمَعَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ بَعْدَ أَنْ يَغِيبَ الشَّفَقُ سَاعَةً، وَكَانَ يُصَلِّي عَلَى ظَهْرِ رَاحِلَتِهِ أَيْنَ تَوَجَّهَتْ بِهِ السُّبْحَةُ فِي السَّفَرِ" ، وَيُخْبِرُهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَصْنَعُ ذَلِكَ.
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما مکہ سے واپس تشریف لا رہے تھے، انہیں ان کی اہلیہ صفیہ بنت ابوعبید کی بیماری کی اطلاع ملی، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے سفر تیز کر دیا، جب سورج غروب ہو گیا، تو ان کے ساتھیوں میں سے کسی صاحب نے کہا: نماز کا وقت ہو چکا ہے، لیکن سیدنا عبداللہ خاموش رہے، پھر وہ کچھ دیر چلتے رہے، تو ان کے ساتھی نے پھر کہا: نماز (کا وقت ہو چکا ہے)، لیکن وہ خاموش رہے، تو اس ساتھی نے اس شخص سے، جس نے انہیں نماز کے لیے کہا تھا، کہا: ضرور ان کے پاس اس بارے میں کوئی ایسی معلومات ہیں، جس سے میں واقف نہیں ہوں، پھر سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما چلتے رہے، یہاں تک کہ جب شفق غروب ہونے کے کچھ دیر بعد کا وقت ہوا، تو انہوں نے پڑاؤ کیا اور نماز کے لیے اقامت کہی، وہ سفر کے دوران نماز کے لیے اذان نہیں دیا کرتے تھے۔ یہاں پر نیشاپوری راوی نے ایک لفظ مختلف نقل کیا ہے، اس کے بعد کے الفاظ راویوں کے متفقہ ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور انہوں نے مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کی، پھر انہوں نے یہ بات بتائی: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیزی سے سفر کرنا ہوتا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم شفق غروب ہو جانے کے تھوڑی دیر بعد مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کیا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفر کے دوران اپنی سواری کی پشت پر ہی نفل نماز ادا کر لیا کرتے تھے، خواہ سواری کا رخ کسی بھی سمت ہو۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ان لوگوں کو بتایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح کیا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1457]
ترقیم العلمیہ: 1440
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 5600، 5602، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1457، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 6046، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 3963»
ترقیم العلمیہ : 1441 ترقیم الرسالہ : -- 1458
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ ، ثنا عَمِّي ، حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَخِيهِ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، قَالَ: أَتَى عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ خَبَرٌ مِنْ صَفِيَّةَ فَأَسْرَعَ السَّيْرَ، ثُمَّ ذَكَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ، وَقَالَ: بَعْدَ أَنْ غَابَ الشَّفَقُ بِسَاعَةٍ. عَنِ تَابَعَهُ ابْنُ وَهْبٍ.
سالم بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو ان کی (اہلیہ) صفیہ کی بیماری کی اطلاع ملی، تو وہ تیزی سے سفر کرنے لگے، پھر انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اسی کی مانند روایت نقل کی، جس میں یہ الفاظ ہیں: ”شفق غروب ہونے کے تھوڑی دیر بعد“۔ ابن وہب نے ان کی متابعت کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1458]
ترقیم العلمیہ: 1441
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1091، 1106، 1109، 1805، 3000، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 703، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 479، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 964، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 587، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1207، 1212، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 555، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1558، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 5595، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 628، 697، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1458، 1460، 1461، 1466، 1467، 1468، 1469، 1470، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4558»
الحكم على الحديث:
صحيح