الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
88. بَابُ مَنْ كَانَ يُصَلِّي الصُّبْحَ وَحْدَهُ ثُمَّ أَدْرَكَ الْجَمَاعَةَ فَلْيُصَلِّ مَعَهَا
باب: جو شخص صبح کی نماز تنہا ادا کر چکاہو، پھر وہ جماعت کو بھی پالے تو وہ جماعت کے ساتھ بھی نماز ادا کرے۔
کل مکررات: 2
ترقیم العلمیہ : 1517 ترقیم الرسالہ : -- 1534
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْفَجْرَ بِمِنًى فَانْحَرَفَ، فَرَأَى رَجُلَيْنِ مِنْ وَرَاءِ النَّاسِ، فَدَعَا بِهِمَا فَجِيءَ بِهِمَا تَرْعَدُ فَرَائِصُهُمَا، فَقَالَ:" مَا مَنَعَكُمَا أَنْ تُصَلِّيَا مَعَ النَّاسِ؟"، فَقَالا: قَدْ كُنَّا صَلَّيْنَا فِي الرِّحَالِ، فَقَالَ:" فَلا تَفْعَلا، إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فِي رَحْلِهِ ثُمَّ أَدْرَكَ الصَّلاةَ مَعَ الإِمَامِ فَلْيُصَلِّهَا مَعَهُ فَإِنَّهَا لَهُ نَافِلَةٌ" .
جابر بن یزید اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منیٰ میں فجر کی نماز پڑھائی، جب آپ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے، تو آپ نے لوگوں کے پیچھے دو آدمیوں کو دیکھا، دونوں کو بلوایا، دونوں لائے گئے، تو وہ کانپ رہے تھے، آپ نے دریافت کیا: ”تم نے لوگوں کے ساتھ نماز ادا کیوں نہیں کی؟“ ان دونوں نے عرض کی: ہم اپنی رہائش گاہ میں نماز ادا کر چکے تھے۔ آپ نے فرمایا: ”تم ایسا نہ کرو، جب کوئی شخص اپنی رہائش گاہ میں نماز ادا کر چکا ہو اور پھر وہ امام کے ساتھ باجماعت نماز کو بھی پائے، تو وہ امام کی اقتداء میں بھی اس نماز کو ادا کرے، تو یہ اس کے لیے نفل ہو جائے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1534]
ترقیم العلمیہ: 1517
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1279، 1638، 1713، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1564، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 899، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 857، 1333، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 933، 1258، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 575، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 219، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1407، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3048، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1532، 1533، 1534، 1535، 1536، 1538، 1539، 1540، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 603، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 17746»
«قال الشافعی: إسناده مجهول، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 62)»
«قال الشافعی: إسناده مجهول، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 62)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 1519 ترقیم الرسالہ : -- 1536
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا انْصَرَفَ رَأَى رَجُلَيْنِ فِي مُؤَخَّرِ الْقَوْمِ، قَالَ: فَدَعَا بِهِمَا، فَجَاءَا تَرْعَدُ فَرَائِصُهُمَا، فَقَالَ:" مَا لَكُمَا لَمْ تُصَلِّيَا مَعَنَا؟"، فَقَالا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، صَلَّيْنَا فِي الرِّحَالِ، قَالَ:" فَلا تَفْعَلا، إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فِي رَحْلِهِ ثُمَّ جَاءَ إِلَى الإِمَامِ فَلْيُصَلِّ مَعَهُ وَلْيَجْعَلِ الَّتِي صَلَّى فِي بَيْتِهِ نَافِلَةً" . خَالَفَهُ أَصْحَابُ الثَّوْرِيِّ، وَمَعَهُ أَصْحَابُ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ مِنْهُمْ: شُعْبَةُ، وَهِشَامُ بْنُ حَسَّانَ، وَشَرِيكٌ، وَغَيْلانُ بْنُ جَامِعٍ، وَأَبُو خَالِدٍ الدَّالانِيُّ، وَمُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، وَأَبُو عَوَانَةَ، وَهُشَيْمٌ وَغَيْرُهُمْ. رَوَوْهُ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، مثل قَوْلِ وَكِيعٍ، وَابْنِ مَهْدِيٍّ. وَرَوَاهُ حَجَّاجُ بْنُ أَرْطَأَةَ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ، وَقَالَ:" فَتَكُونُ لَكُمَا نَافِلَةً وَالَّتِي فِي رِحَالِكُمَا فَرِيضَةٌ".
جابر بن یزید اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی، جب آپ نماز سے فارغ ہوئے، تو آپ نے لوگوں کے پیچھے دو آدمیوں کو دیکھا، راوی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو بلوایا، تو وہ دونوں کانپتے ہوئے آئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دونوں نے ہمارے ساتھ نماز ادا کیوں نہیں کی؟“ ان دونوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم نے اپنی رہائش گاہ میں نماز ادا کر لی تھی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ایسا نہ کرو، جب کسی شخص نے اپنی رہائش گاہ میں نماز ادا کر لی ہو اور پھر وہ امام کے پاس آئے، تو اسے امام کے ساتھ بھی نماز ادا کر لینی چاہیے اور جو نماز اس نے اپنی رہائش گاہ میں ادا کی تھی، اسے نفل قرار دینا چاہیے۔“ امام دارقطنی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ثوری کے شاگردوں نے اس (ابوعاصم) کی مخالفت کی ہے، اور ان کے ساتھ یعلیٰ بن عطاء کے شاگرد بھی ہیں، جن میں شعبہ، ہشام بن حسان، شریک، غیلان بن جامع، ابوخالد دالانی، مبارک بن فضالہ، ابوعوانہ، ہشیم اور دیگر حضرات شامل ہیں، ان سب نے اسے یعلیٰ بن عطاء سے وکیع اور ابن مہدی کی روایت کی مانند نقل کیا ہے۔ حجاج بن ارطاۃ نے اسے یعلیٰ بن عطاء کے حوالے سے ان کے والد سے، سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کی مانند نقل کیا ہے، اور اس میں یہ الفاظ ہیں: ”یہ تم دونوں کے لیے نفل ہو گی اور جو تم نے اپنی رہائش گاہ میں ادا کی تھی، وہ فرض ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1536]
ترقیم العلمیہ: 1519
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1279، 1638، 1713، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1564، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 899، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 857، 1333، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 933، 1258، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 575، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 219، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1407، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3048، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1532، 1533، 1534، 1535، 1536، 1538، 1539، 1540، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 603، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 17746»
«قال الشافعی: إسناده مجهول، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 62)»
«قال الشافعی: إسناده مجهول، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 62)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف