الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
19. بَابُ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ فِي الْخَلَاءِ
باب: بیت الخلاء میں قبلہ کی طرف رخ کرنا
کل مکررات: 2
ترقیم العلمیہ : 159 ترقیم الرسالہ : -- 163
نا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الآدَمِيُّ ، حَدَّثَنِي السَّرِيُّ بْنُ عَاصِمٍ أَبُو سَهْلٍ ، نا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ أَبِي عَوَانَةَ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" ذُكِرَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ قَوْمًا يَكْرَهُونَ أَنْ يَسْتَقْبِلُوا الْقِبْلَةَ بِغَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَوْضِعِ خَلائِهِ أَنْ يَسْتَقْبِلَ بِهِ الْقِبْلَةَ" . بَيْنَ خَالِدٍ وَعِرَاكٍ، خَالِدُ بْنُ أَبِي الصَّلْتِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا گیا، کچھ لوگ پاخانہ یا پیشاب کرتے ہوئے قبلہ کی طرف رخ کرنے کو ناپسند کرتے ہیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بیت الخلا کی جگہ کے بارے میں حکم دیا کہ اس کا رخ قبلہ کی طرف کر دیا جائے۔ امام دارقطنی بیان کرتے ہیں: اس روایت کی سند میں خالد نامی راوی اور عراک نامی راوی کے درمیان خالد بن ابوصلت نامی راوی ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 163]
ترقیم العلمیہ: 159
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 324، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 445، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 163، 164، 165، 166، 167، 168، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 25703»
«قال البخاري: خالد بن أبى الصلت عن عراك مرسل تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي:17/1»
«قال البخاري: خالد بن أبى الصلت عن عراك مرسل تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي:17/1»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 161 ترقیم الرسالہ : -- 165
نا الْعَبَّاسُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، نا عَمِّي ، نا هِشَامُ بْنُ بَهْرَامَ ، نا يَحْيَى بْنُ مَطَرٍ ، نا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" سَمِعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَوْمٍ يَكْرَهُونَ أَنْ يَسْتَقْبِلُوا الْقِبْلَةَ بِغَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ فَحَوَّلَ مَقْعَدَتَهُ إِلَى الْقِبْلَةِ" . هَذَا الْقَوْلُ أَصَحُّ، هَكَذَا رَوَاهُ أَبُو عَوَانَةَ وَالْقَاسِمُ بْنُ مُطَيَّبٍ ويَحْيَى بْنُ مَطَرٍ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ عِرَاكٍ. وَرَوَاهُ عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ، وَحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي الصَّلْتِ، عَنْ عِرَاكٍ، وَتَابَعَهُمَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، إِلا إِنَّهُ قَالَ: عَنْ رَجُلٍ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کے بارے میں یہ بات سنی کہ وہ اس بات کو ناپسند کرتے ہیں، پاخانہ یا پیشاب کرتے ہوئے قبلہ کی طرف رخ کریں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاخانے کے لیے بیٹھنے کی جگہ کو قبلہ کے رخ کی طرف پھیر دیا گیا۔ یہ روایت زیادہ مستند ہے۔ ابوعوانہ، قاسم بن مطیب اور یحییٰ بن مطر نے اسے اسی طرح خالد حذاء کے حوالے سے، عراک سے نقل کیا ہے، جبکہ علی بن عاصم اور حماد بن سلمہ نے اسے خالد حذاء کے حوالے سے، خالد بن ابوصلت کے حوالے سے، عراک سے نقل کیا ہے، اور عبدالوہاب ثقفی نے ان دونوں کی متابعت کی ہے، البتہ انہوں نے (خالد بن ابوصلت کی جگہ) ”ایک شخص“ کا ذکر کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 165]
ترقیم العلمیہ: 161
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 324، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 445، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 163، 164، 165، 166، 167، 168، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 25703»
«قال البخاري: خالد بن أبى الصلت عن عراك مرسل تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي:17/1»
«قال البخاري: خالد بن أبى الصلت عن عراك مرسل تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي:17/1»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف