🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
22. بَابُ وُلُوغِ الْكَلْبِ فِي الْإِنَاءِ
باب: کتے کا برتن میں منہ ڈالنا
کل مکررات: 6
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 177 ترقیم الرسالہ : -- 181
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، نا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، نا الأَعْمَشُ ، نا أَبُو صَالِحٍ ، وأَبُو رَزِينٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيَغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ" . صَحِيحٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی کتا کسی شخص کے برتن میں منہ ڈال دے تو وہ شخص اسے سات مرتبہ دھوئے۔“ یہ روایت ”صحیح“ ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 181]
ترقیم العلمیہ: 177
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 172، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 279، 279، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 90، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 95، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1294، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 573، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 63، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 71، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 91، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 363، 364، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 181، -206، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 997، 998، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7463»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 178 ترقیم الرسالہ : -- 182
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ خَلِيلٍ ، نا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، وَأَبِي رَزِينٍ ، وَأَبِي رَزِينٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيُهْرِقْهُ وَلْيَغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ". صَحِيحٌ، إِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَرُوَاتُهُ كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی کتا کسی شخص کے برتن میں منہ ڈال دے تو وہ اس برتن میں موجود چیز کو بہا دے اور اس برتن کو سات مرتبہ دھولے۔“ اس روایت کی سند صحیح اور حسن ہے اور اس کے تمام راوی مستند ہیں۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 182]
ترقیم العلمیہ: 178
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 172، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 279، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 90، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 95، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1294، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 573، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 63، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 71، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 91، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 363، 364، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 181، -206، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 997، 998، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7463»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 180 ترقیم الرسالہ : -- 184
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا يَزِيدُ بْنُ سِنَانِ بْنِ يَزِيدَ ، نا خَالِدُ بْنُ يَحْيَى الْهِلالِيُّ ، نا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَ يُونُسَ عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" طَهُورُ إِنَاءِ أَحَدِكُمْ إِذَا وَلَغَ فِيهِ الْكَلْبُ، أَنْ يُغْسَلَ سَبْعَ مَرَّاتٍ الأُولَى بِالتُّرَابِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کسی برتن میں کتا منہ ڈال دے تو اس کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے، اسے سات مرتبہ دھولیا جائے، جس میں سے پہلی مرتبہ مٹی کے ذریعے صاف کیا جائے۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 184]
ترقیم العلمیہ: 180
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 172، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 279، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 90، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 95، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1294، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 573، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 63، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 71، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 91، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 363، 364، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 181، -206، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 997، 998، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7463»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 181 ترقیم الرسالہ : -- 185
نا ابْنُ صَاعِدٍ ، نا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، نا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ ، نا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" طَهُورُ إِنَاءِ أَحَدِكُمْ إِذَا وَلَغَ فِيهِ الْكَلْبُ، أَنْ يَغْسِلَهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ أُولاهُنَّ بِالتُّرَابِ" . الأَوْزَاعِيُّ دَخَلَ عَلَى ابْنِ سِيرِينَ فِي مَرَضِهِ، وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی شخص کے برتن کو پاک کرنے کا طریقہ، جب اس میں کتے نے منہ ڈال دیا ہو، یہ ہے: اسے سات مرتبہ دھولے اور اس میں سے پہلی مرتبہ مٹی کے ذریعے صاف کرے۔“ امام اوزاعی، ابن سیرین کی خدمت میں اس وقت حاضر ہوئے تھے جب وہ بیمار تھے۔ امام اوزاعی نے ابن سیرین سے احادیث کا سماع نہیں کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 185]
ترقیم العلمیہ: 181
تخریج الحدیث: «صحیح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 172، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 279، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 90، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 95، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1294، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 573، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 63، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 71، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 91، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 363، 364، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 181، -206، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 997، 998، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7463»

الحكم على الحديث:
صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 186 ترقیم الرسالہ : -- 190
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، نا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ خِلاسٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي الإِنَاءِ فَاغْسِلُوهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ أُولاهُنَّ بِالتُّرَابِ" . هَذَا صَحِيحٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی کتا کسی برتن میں منہ ڈال دے تو اسے سات مرتبہ دھولو اور پہلی مرتبہ مٹی کے ذریعے (دھونا)۔“ یہ حدیث ”صحیح“ ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 190]
ترقیم العلمیہ: 186
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 172، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 279، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 90، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 95، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1294، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 573، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 63، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 71، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 91، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 363، 364، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 181، -206، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 997، 998، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7463»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 201 ترقیم الرسالہ : -- 205
نا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا حَمَّادُ بْنُ الْحَسَنِ ، وبَكَّارُ بْنُ قُتَيْبَةَ ، قَالا: نا أَبُو عَاصِمٍ ، نا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" طَهُورُ الإِنَاءِ إِذَا وَلَغَ فِيهِ الْكَلْبُ يُغْسَلُ سَبْعَ مَرَّاتٍ، الأُولَى بِالتُّرَابِ وَالْهِرُّ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ" . قُرَّةُ يَشُكُّ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: كَذَا رَوَاهُ أَبُو عَاصِمٍ مَرْفُوعًا. ورَوَاهُ غَيْرُهُ عَنْ قُرَّةَ وُلُوغُ الْكَلْبِ مَرْفُوعًا، وَوُلُوغُ الْهِرِّ مَوْقُوفًا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کسی برتن میں کوئی کتا منہ ڈال دے تو اسے پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے، اسے سات مرتبہ دھولیا جائے، اور پہلی مرتبہ اسے مٹی کے ذریعے صاف کیا جائے، اور بلی کے بارے میں حکم یہ ہے، اسے ایک مرتبہ یا دو مرتبہ دھولیا جائے۔“ یہ شک قرہ نامی راوی کو ہے۔ ابوبکر نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: ابوعاصم نامی راوی نے اس روایت کو ”مرفوع“ حدیث کے طور پر نقل کیا ہے، جبکہ دیگر راویوں نے کتے کے بارے میں حکم کو ”مرفوع“ حدیث کے طور پر نقل کیا ہے اور بلی کے منہ ڈالنے کے حکم کو ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 205]
ترقیم العلمیہ: 201
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 172، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 279، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 90، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 95، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1294، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 573، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 63، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 71، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 91، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 363، 364، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 181، -206، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 997، 998، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7463»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں