🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. بَابُ الْحَثِّ عَلَى إِخْرَاجِ الصَّدَقَةِ وَبَيَانِ قِسْمَتِهَا
باب صدقہ دینے کی ترغیب اور اس کی تقسیم کا طریقہ
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2035 ترقیم الرسالہ : -- 2060
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، ثنا عُمَرُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مُقَدَّمٍ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" بَعَثَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَاعِيًا فَأَخَذَ الصَّدَقَةَ مِنْ أَغْنِيَائِنَا، فَقَسَمَهَا فِي فُقَرَائِنَا، وَأَمَرَ لِي بِقَلُوصٍ" .
عون بن ابوحجیفہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری طرف زکوٰۃ وصول کرنے والا شخص بھیجا، اس نے ہمارے خوشحال لوگوں سے زکوٰۃ وصول کی اور پھر ہمارے غریب لوگوں میں تقسیم کی، اس نے مجھے ایک قلوص دینے کی ہدایت کی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2060]
ترقیم العلمیہ: 2035
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2362، 2379، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 649، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 13260، 13261، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2060، 2061، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 4238، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 10747، 34588، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 275، 276، 277»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2036 ترقیم الرسالہ : -- 2061
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ يُوسُفَ أَبُو عَمْرٍو ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثنا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِينَا سَاعِيًا فَأَخَذَ الصَّدَقَةَ مِنْ أَغْنِيَائِنَا فَرَدَّهَا فِي فُقَرَائِنَا، وَكُنْتُ غُلامًا يَتِيمًا لا مَالَ لِي، فَأَعْطَانِي قَلُوصًا" .
عون بن ابوحجیفہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا اہل کار ہماری طرف بھیجا، اس نے ہمارے خوشحال لوگوں سے زکوٰۃ وصول کر کے ہمارے غریب لوگوں کو دے دی، میں اس وقت یتیم (یا نابالغ) لڑکا تھا، میرے پاس کوئی مال نہیں تھا، تو اس نے مجھے ایک قلوص دی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2061]
ترقیم العلمیہ: 2036
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2362، 2379، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 649، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 13260، 13261، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2060، 2061، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 4238، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 10747، 34588، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 275، 276، 277»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں