🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. مَا جَاءَ فِي الْإِحْرَامِ
باب: حالت احرام کا بیان
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2404 ترقیم الرسالہ : -- 2437
نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ ، قَالا: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: قَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ حُذَيْفَةَ قَالَ رَجُلٌ: كُنْتُ أَسْأَلُ النَّاسَ عَنْ حَدِيثِ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، وَهُوَ إِلَى جَنْبِي لا أَسْأَلُهُ فَأَتَيْتُهُ، فَقَالَ: بَعَثَ اللَّهُ مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَرِهْتُهُ، ثُمَّ قُلْتُ: لَوْ أَتَيْتُهُ فَسَمِعْتُ مِنْهُ، فَأَتَيْتُهُ، فَقَالَ لِي:" يَا عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ، أَسْلِمْ تَسْلَمْ"، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَالَ لِي:" فَإِنَّ الظَّعِينَةَ سَتَرْحَلُ مِنَ الْحِيرَةِ حَتَّى تَطُوفَ بِالْبَيْتِ بِغَيْرِ جِوَارٍ" . مُخْتَصَرٌ، كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.
ابوعبیدہ بن حذیفہ بیان کرتے ہیں: ایک صاحب نے یہ بات بیان کی: میں لوگوں سے سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کی حدیث کے بارے میں دریافت کرتا رہا، وہ میرے پہلو میں موجود تھے، لیکن میں نے ان سے دریافت نہیں کیا، پھر میں ان کے پاس آیا، تو انہوں نے بتایا: اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث کیا، میں آپ کو پسند نہیں کرتا تھا، پھر میں نے سوچا کہ مجھے ان کی خدمت میں جا کر ان کی بات سننی چاہیے، میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ نے مجھ سے فرمایا: ”عدی بن حاتم! تم اسلام قبول کر لو، تم سلامت رہو گے۔“ اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے یہ فرمایا: ”عنقریب کوئی عورت ”حیرہ“ (نامی جگہ) سے روانہ ہو گی، یہاں تک کہ وہ کسی کی پناہ میں آئے بغیر، بیت اللہ کا طواف کرے گی۔“ یہ روایت مختصر ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2437]
ترقیم العلمیہ: 2404
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1413، 1417، 3595، 6023، 6539، 6540، 6563، 7443، 7512، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1016، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2428، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 473، 666، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8677، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2554، 2555، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2344، 2345، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2415 م، 2953 م 2، 2954، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1698، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 185، 1843،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2437، 2438، 2439، 2463، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18535»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2406 ترقیم الرسالہ : -- 2439
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، ثنا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيُّ ، نا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنِي ابْنُ حُذَيْفَةَ شَكَّ ابْنُ عَوْنٍ اسْمُهُ مُحَمَّدُ بْنُ حُذَيْفَةَ، قَالَ: قُلْتُ: نَتَحَدَّثُ بِحَدِيثِ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، وَكَانَ فِي نَاحِيَةِ الْكُوفَةِ، قَالَ: قُلْتُ لَوْ أَتَيْتُهُ فَكُنْتُ أَنَا الَّذِي أَسْمَعُهُ مِنْهُ فَأَتَيْتُهُ، فَقُلْتُ: حَدِيثٌ بَلَغَنِي عَنْكَ أَرَدْتُ أَنْ أَكُونَ أَنَا أَسْمَعُهُ مِنْكَ، قَالَ: فَقَالَ: لَمَّا بُعِثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَرْتُ حَتَّى كُنْتُ بِأَقْصَى أَرْضِ أَهْلِ الإِسْلامِ، ثُمَّ قُلْتُ: لآتِيَنَّ هَذَا الرَّجُلَ فَإِنْ كَانَ صَادِقًا فَلأَسْمَعَنَّ مِنْهُ، فَلَمَّا جِئْتُ اسْتَشْرَفَ لِي النَّاسُ، فَذَكَرَ لِي الْحَدِيثَ. قَالَ: ثُمَّ قَالَ لِي:" أَتَيْتَ الْحِيرَةَ؟"، قُلْتُ: لا، وَقَدْ عَلِمْتُ مَكَانَهَا، قَالَ:" فَتُوشِكُ الظَّعِينَةُ أَنْ تَخْرُجَ مِنْهَا بِغَيْرِ جِوَارٍ حَتَّى تَطُوفَ بِالْكَعْبَةِ". قَالَ: فَرَأَيْتُ الظَّعِينَةَ تَخْرُجُ مِنَ الْحِيرَةِ حَتَّى تَطُوفُ بِالْكَعْبَةِ مُخْتَصَرٌ.
محمد بن حذیفہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کی حدیث ایک دوسرے کو سنایا کرتے تھے، وہ کوفہ کی ایک کنارے والی آبادی میں رہا کرتے تھے، میں نے یہ سوچا کہ اگر میں ان کے پاس جاؤں اور اگر میں خود ان سے یہ حدیث سن لوں، تو یہ مناسب ہو گا، تو میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے کہا: آپ کے حوالے سے ایک حدیث مجھ تک پہنچی ہے، میں یہ چاہتا ہوں کہ وہ آپ سے سن لوں۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عدی نے فرمایا: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث کیا گیا، تو میں فرار ہو کر اسلامی سلطنت کے دور دراز کے حصے میں چلا گیا، پھر میں نے یہ سوچا کہ مجھے ان صاحب کی خدمت میں حاضر ہونا چاہیے، اگر وہ سچے ہوں گے، تو میں ان کی بات مان لوں گا، جب میں (آپ کی خدمت میں) آیا، تو لوگ میرے لیے کھڑے ہوئے۔ راوی بیان کرتے ہیں: (اس کے بعد انہوں نے مجھے پوری حدیث سنائی، جس میں یہ بیان ہے) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”تم حیرہ گئے ہو؟“ میں نے عرض کی: ”نہیں! لیکن مجھے اس کی جگہ کا پتہ ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب وہ وقت آئے گا، جب کوئی عورت وہاں سے کسی کی پناہ میں آئے بغیر نکلے گی، یہاں تک کہ (مکہ پہنچ کر) خانہ کعبہ کا طواف کرے گی۔“ سیدنا عدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پھر میں نے ایک عورت کو دیکھا، جو حیرہ سے روانہ ہوئی اور اس نے (مکہ پہنچ کر) خانہ کعبہ کا طواف کیا۔ یہ روایت مختصر ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2439]
ترقیم العلمیہ: 2406
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1413، 1417، 3595، 6023، 6539، 6540، 6563، 7443، 7512، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1016، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2428، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 473، 666، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8677، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2554، 2555، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2344، 2345، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2415 م، 2953 م 2، 2954، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1698، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 185، 1843،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2437، 2438، 2439، 2463، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18535»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں