🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. مَا جَاءَ فِي الْإِحْرَامِ
باب: حالت احرام کا بیان
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2437 ترقیم الرسالہ : -- 2469
نا ابْنُ صَاعِدٍ ، نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ . ح وَثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ . ح وَنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، قَالُوا: نا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ لَمْ يَجِدْ نَعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسْ خُفَّيْنِ، وَلْيَقْطَعْهُمَا أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ" . وَقَالَ الْعَبَّاسُ: الْمُحْرِمُ إِذَا لَمْ يَجِدِ النَّعْلَيْنِ لَبِسَ الْخُفَّيْنِ، وَيَقْطَعُهُمَا حَتَّى يَكُونَا أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ. قَالَ: وَقَالَ عَمْرٌو: انْظُرُوا أَيُّهُمَا كَانَ قَبْلُ: حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ، أَوْ حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جس شخص کو جوتے نہ ملیں، وہ موزے پہن لے، البتہ ان کو ٹخنوں کے نیچے سے کاٹ لے۔“ عباس نامی راوی بیان کرتے ہیں: محرم کو اگر جوتے نہ ملیں، تو وہ موزے پہن لے، البتہ وہ ان دونوں کو اس طرح کاٹ لے کہ وہ دونوں ٹخنوں سے نیچے ہو جائیں۔ عمرو نامی راوی بیان کرتے ہیں: تم اس بات کا جائزہ لو کہ کون سی روایت پہلے ہے، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث یا سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2469]
ترقیم العلمیہ: 2437
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 134، 366، 1542، 1838، 1842، 5794، 5802، 5805، 5806، 5847، 5852، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1177،، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 660، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2597، 2598، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3761، 3782، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1823، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2929، 2930، 2932،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2469، 2472، 2473، 2478، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4540»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2441 ترقیم الرسالہ : -- 2473
نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا أَبُو خَيْثَمَةَ ، ح وَنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ . ح وَنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، قَالُوا: نا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يَلْبَسُ الْمُحْرِمُ مِنَ الثِّيَابِ؟ فَقَالَ:" لا يَلْبَسُ الْقَمِيصَ، وَلا الْعِمَامَةَ، وَلا السَّرَاوِيلَ، وَلا الْبُرْنُسَ، وَلا ثَوْبًا مَسَّهُ الْوَرْسُ، وَلا الزَّعْفَرَانُ، وَلا الْخُفَّيْنِ، إِلا لِمَنْ لَمْ يَجِدْ نَعْلَيْنِ، فَمَنْ لَمْ يَجِدْ نَعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسْ خُفَّيْنِ، وَلْيَقْطَعْهُمَا أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ" . وَقَالَ يُوسُفُ: حَتَّى يَكُونَا أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ.
سالم اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: حالت احرام والا شخص کون سے کپڑے پہنے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ قمیص نہیں پہنے گا، عمامہ نہیں پہنے گا، شلوار نہیں پہنے گا، ٹوپی نہیں پہنے گا اور ایسا کپڑا نہیں پہنے گا، جس پر ورس یا زعفران لگا ہوا ہے، وہ موزے نہیں پہنے گا، البتہ اسے اگر جوتے نہ ملیں، تو حکم مختلف ہے، جس شخص کو جوتے نہ ملیں، وہ موزے پہن سکتا ہے، البتہ وہ ان دونوں کو ٹخنوں کے نیچے سے کاٹ لے۔“ یوسف نامی راوی یہ الفاظ نقل کرتے ہیں: ”انہیں کاٹ لے کہ وہ ٹخنوں کے نیچے تک ہو جائیں۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2473]
ترقیم العلمیہ: 2441
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 134، 366، 1542، 1838، 1842، 5794، 5802، 5805، 5806، 5847، 5852، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1177،، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 660، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2597، 2598، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3761، 3782، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1823، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2929، 2930، 2932،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2469، 2472، 2473، 2478، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4540»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں