🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. الطَّوَافُ بِالْبَيْتِ وَالصَّلَاةُ فِيهِ فِي أَيِّ وَقْتٍ مِنَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ
باب: کعبہ کا طواف کرنا اور دن یا رات میں کسی بھی وقت اس میں نماز پڑھنے کا بیان
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1553 ترقیم الرسالہ : -- 1571
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشِ بْنِ الْحُرِّ بْنِ عَيَّاشٍ الْقَطَّانُ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الشَّافِعِيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ ، عَنْ حُمَيْدٍ مَوْلَى عَفْرَاءَ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: قَدِمَ أَبُو ذَرٍّ مَكَّةَ فَأَخَذَ بِعِضَادَتَيِ الْبَابِ، فَقَالَ: مَنْ عَرَفَنِي فَقَدْ عَرَفَنِي، وَمَنْ لَمْ يَعْرِفْنِي فَأَنَا جُنْدُبٌ أَبُو ذَرٍّ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لا صَلاةَ بَعْدَ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَلا بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ، إِلا بِمَكَّةَ، إِلا بِمَكَّةَ، إِلا بِمَكَّةَ" .
مجاہد بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ مکہ مکرمہ تشریف لائے، تو انہوں نے خانہ کعبہ کے دروازے کی چوکھٹ کو پکڑ کر فرمایا: ”جو شخص مجھے جانتا ہے، وہ تو مجھ سے واقف ہے، لیکن جو مجھے نہیں جانتا (تو وہ جان لے)، میں جندب (ہوں اور میری کنیت) ابوذر ہے،“ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”فجر کی نماز کے بعد سے لے کر سورج نکلنے تک کوئی (نفل) نماز ادا نہیں کی جا سکتی اور عصر کی نماز کے بعد سے لے کر سورج غروب ہونے تک کوئی (نفل) نماز ادا نہیں کی جا سکتی، البتہ مکہ کا حکم مختلف ہے، البتہ مکہ کا حکم مختلف ہے، البتہ مکہ کا حکم مختلف ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 1571]
ترقیم العلمیہ: 1553
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2748، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 4486، 4487، 4488، 4489، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1571، 2636، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 21862، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 847»
«قال ابن حجر: وعبد الله ضعيف، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 339)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2600 ترقیم الرسالہ : -- 2636
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، نا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ الْقِدَاحُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُؤَمَّلِ الْمَخْزُومِيِّ ، عَنْ حُمَيْدٍ مَوْلَى عَفْرَاءَ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: قَدِمَ أَبُو ذَرٍّ فَأَخَذَ بِعِضَادَةِ بَابِ الْكَعْبَةِ، ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لا يُصَلِّيَنَّ أَحَدٌ بَعْدَ الصُّبْحِ إِلَى طُلُوعِ الشَّمْسِ، وَلا بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ إِلا بِمَكَّةَ"، يَقُولُ ذَلِكَ ثَلاثًا .
مجاہد بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ تشریف لائے، انہوں نے خانہ کعبہ کے دروازے کی چوکھٹ کو تھاما اور پھر بولے: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کوئی بھی شخص صبح کی نماز ادا کر لینے کے بعد سورج طلوع ہونے تک اور عصر کی نماز ادا کر لینے کے بعد سورج غروب ہونے تک کوئی نماز ادا نہ کرے، البتہ مکہ میں (طواف کی رکعت ادا کرنے والا) ایسا کر سکتا ہے۔“ انہوں نے یہ بات تین مرتبہ بیان کی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2636]
ترقیم العلمیہ: 2600
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2748، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 4486، 4487، 4488، 4489، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1571، 2636، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 21862، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 847»
«قال ابن حجر: وعبد الله ضعيف، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 339)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں