🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. مَا جَاءَ فِي إِحْرَامِ الْمَرْأَةِ
باب: عورتوں کے احرام کا بیان
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2728 ترقیم الرسالہ : -- 2765
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، وَجَمَاعَةٌ قَالُوا: نا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا عُبَيْدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ ، حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" وَقَصَتْ بِرَجُلٍ نَاقَتُهُ وَهُوَ مُحْرِمٌ فَمَاتَ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُكَفَّنَ فِي ثَوْبَيْهِ، وَيُغَسَّلَ وَلا يُغَطِّي وَجْهُهُ، وَلا يَمَسَّ طِيبًا، فَإِنَّهُ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلَبِّيًا" . لَفْظُ ابْنِ مَخْلَدٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص اپنی اونٹنی سے گر گیا، وہ حالت احرام میں تھا، اس کا انتقال ہو گیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں یہ حکم دیا کہ: ”اسے انہی دو کپڑوں میں کفن دیا جائے گا، اسے غسل دیا جائے، لیکن اس کے چہرے کو ڈھانپا نہ جائے، اسے خوشبو نہ لگائی جائے، قیامت کے دن اسے تلبیہ پڑھتے ہوئے زندہ کیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2765]
ترقیم العلمیہ: 2728
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1265، 1266، 1267، 1268، 1839، 1849، 1850، 1851، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1206، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3957،والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1906، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3238، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 951، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1894، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3084،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2765، 2769، 2770، 2771، 2774، 2775، 2777، 2778، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 471، 472وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 1875»
«قال البيهقي: ذكر الوجه غريب فيه ولعله وهم من بعض رواته، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 220)»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2732 ترقیم الرسالہ : -- 2769
ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْوَرَّاقُ ، نا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ ، حَدَّثَنَا سَالِمُ بْنُ نُوحٍ ، نا عُمَرُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَجُلا خَرَّ عَنْ رَاحِلَتِهِ غَدَاةَ عَرَفَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ فَمَاتَ، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" اغْسِلُوهُ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ، وَكَفِّنُوهُ فِي ثَوْبَيْهِ، وَلا تُغَطُّوا وَجْهَهُ، فَإِنَّهُ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلَبِّيًا" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص عرفہ کے دن صبح کے وقت اپنی سواری سے گر گیا اور وہ حالت احرام میں تھا، اس کا انتقال ہو گیا، اس بات کا تذکرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”اسے پانی اور بیری کے پتوں کے ذریعے غسل دو اور اسے ان کے انہی دو کپڑوں میں کفن دو اور اس کے چہرے کو ڈھانپنا نہیں، کیونکہ یہ قیامت کے دن تلبیہ پڑھتے ہوئے زندہ ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2769]
ترقیم العلمیہ: 2732