🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ
باب بلاعنوان
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2819 ترقیم الرسالہ : -- 2856
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، نَا حَجَّاجٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، قَالَ:" حَضَرْتُ أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَتَاهُ رَجُلانِ تَبَايَعَا سِلْعَةً، فَقَالَ هَذَا: أَخَذْتُهَا بِكَذَا وَكَذَا، وَقَالَ الآخَرُ: بِعْتُهَا بِكَذَا وَكَذَا، فَقَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ : أُتِيَ عَبْدُ اللَّهِ فِي مثل هَذَا فَقَالَ: حَضَرْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ مثل هَذَا فَأَمَرَ بِالْبَائِعِ أَنْ يُسْتَحْلَفَ، ثُمَّ يَخْتَارُ الْمُبْتَاعُ إِنْ شَاءَ أَخَذَ، وَإِنْ شَاءَ تَرَكَ" .
عبدالملک بن عبیدہ بیان کرتے ہیں: میں ابوعبیدہ بن عبداللہ کے پاس موجود تھا، ان کے پاس دو آدمی آئے، انہوں نے ایک چیز کا سودا کیا، انہوں نے کہا: ”میں نے یہ چیز اتنے عوض میں لی ہے۔“ دوسرے نے کہا: ”میں نے اتنے عوض میں فروخت کی ہے۔“ تو سیدنا ابوعبیدہ نے کہا: اسی طرح کی صورت حال سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے سامنے پیش ہوئی تھی، تو انہوں نے بتایا تھا کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، جب اس طرح کا معاملہ آپ کے سامنے پیش کیا گیا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فروخت کرنے والے کے بارے میں یہ ہدایت کی تھی: ”اس سے حلف لیا جائے، پھر اس کے بعد خریدار کو اختیار ہو گا، چاہے تو فروخت کرنے والے کے بیان کے مطابق اس چیز کو حاصل کرے اور اگر چاہے، تو اسے ترک کر دے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2856]
ترقیم العلمیہ: 2819
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2317، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4665، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6200، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 10916، 10917، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2856، 2857، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4528، 4529»
«قال البيهقي: مرسل فإن أبا عبيدة لم يسمع من أبيه شيئا وعبد الملك بن عمير هو الصواب، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 105)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2820 ترقیم الرسالہ : -- 2857
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَنا الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ، قَالا: نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ الشَّافِعِيُّ ، نَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ الْقِدَاحُ ، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَنَّ إِسْمَاعِيلَ بْنَ أُمَيَّةَ أَخْبَرَهُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، قَال:" حَضَرْتُ أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ وَأَتَاهُ رَجُلانِ تَبَايَعَا سِلْعَةً، فَقَالَ: هَذَا أَخَذْتُهَا بِكَذَا وَكَذَا، وَقَالَ هَذَا: بِعْتُ بِكَذَا وَكَذَا، فَقَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ : أُتِيَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ فِي مثل هَذَا، فَقَالَ: حَضَرْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ فِي مثل هَذَا، فَأَمَرَ بِالْبَائِعِ أَنْ يُسْتَحْلَفَ، ثُمَّ يُخَيَّرُ الْمُبْتَاعُ إِنْ شَاءَ أَخَذَ، وَإِنْ شَاءَ تَرَكَ" ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: قَالَ: إِنِّي أُخْبِرْتُ عَنْ هِشَامِ بْنِ يُوسُفَ فِي الْبَيِّعَيْنِ فِي حَدِيثِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُبَيْدَةَ، وَقَالَ حَجَّاجٌ الأَعْوَرُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُبَيْدٍ.
عبدالملک بن عمیر بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن مسعود کے صاحبزادے ابوعبیدہ کے پاس موجود تھا، ان کے پاس دو آدمی آئے، انہوں نے کسی چیز کا سودا کیا تھا، ایک بولا: ”میں نے یہ چیز اتنے عوض میں حاصل کی ہے۔“ دوسرا بولا: ”میں نے یہ چیز اتنے کے عوض میں فروخت کی ہے۔“ تو سیدنا ابوعبیدہ نے بتایا کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے سامنے یہ مقدمہ پیش ہوا تھا، انہوں نے یہ بات بتائی تھی: میں اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، جب آپ کے سامنے اس طرح کا مقدمہ پیش کیا گیا تھا، تو آپ نے فروخت کرنے والے کے بارے میں یہ حکم دیا تھا: ”وہ قسم اٹھائے، پھر اس کے بعد خریدار کو یہ اختیار دیا جائے گا، چاہے وہ اس سے لے، چاہے تو ترک کر دے۔“ عبداللہ نامی راوی بیان کرتے ہیں: میرے والد نے فرمایا: مجھے ہشام بن یوسف کے حوالے سے یہ بتایا گیا ہے کہ ابن جریج کی اسماعیل بن امیہ سے منقول اس روایت میں (راوی کا نام) عبدالملک بن عبیدہ ہے، جبکہ حجاج اعور نامی راوی نے عبدالملک بن عبید نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2857]
ترقیم العلمیہ: 2820
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2317، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4665، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6200، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 10916، 10917، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2856، 2857، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4528، 4529»
«قال البيهقي: مرسل فإن أبا عبيدة لم يسمع من أبيه شيئا وعبد الملك بن عمير هو الصواب، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 105)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں