الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. بَابُ
باب بلاعنوان
کل مکررات: 2
ترقیم العلمیہ : 2837 ترقیم الرسالہ : -- 2873
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نَا أَبُو قِلابَةَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا بَدَلُ بْنُ الْمُحَبَّرِ ، نَا عَبْدُ السَّلامِ بْنُ عَجْلانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا يَزِيدَ الْمَدَنِيَّ ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: كَانَ لِبَشِيرٍ الصَّغِيرِ مَقْعَدٌ لا يَكَادُ يُخْطِئُهُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَفَقَدَهُ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ فَلَمَّا عَادَ إِلَى مَقْعَدِهِ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا بَشِيرُ لَمْ أَرَكَ مُنْذُ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ، فَقَالَ: بِأَبِي وَأُمِّي ابْتَعْتُ بَعِيرًا مِنْ فُلانٍ فَمَكَثَ عِنْدِي ثُمَّ شَرَدَ، فَجِئْتُ بِهِ فَدَفَعْتُهُ إِلَى صَاحِبِهِ فَقَبِلَهُ مِنِّي، قَالَ: فَكَانَ شَرَطَ لَكَ ذَاكَ؟، قَالَ: لا وَلَكِنْ قَبِلَهُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ الشُّرُودَ يُرَدُّ مِنْهُ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا بشیر صغیر کے بیٹھنے کی ایک مخصوص جگہ تھی، جہاں وہ باقاعدگی کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا کرتے تھے، ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دن تک انہیں ملاحظہ نہیں فرمایا، جب وہ تین دن کے بعد وہ اپنی مخصوص جگہ پر آئے، تو نبی نے ان سے دریافت کیا: ”اے بشیر! میں نے تمہیں پچھلے تین دن سے دیکھا نہیں ہے۔“ تو انہوں نے عرض کیا: ”میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، میں نے فلاں شخص سے اونٹ خریدا تھا، وہ میرے پاس رہا اور اس کے بعد وہ سرکش ہو کر بھاگ گیا، میں اس کے پیچھے گیا (اسے پکڑ کے لا کر) اسے اس کے مالک کے سپرد کر دیا، تو اس نے وہ مجھ سے لے لیا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا اس نے تمہارے ساتھ کوئی شرط طے کی تھی؟“ انہوں نے عرض کی: ”نہیں، اس نے ویسے ہی اسے لے لیا ہے۔“ تو نبی نے ان سے فرمایا: ”کیا تم یہ بات نہیں جانتے کہ سرکش جانور اسی بنیاد پر واپس کیے جاتے ہیں؟“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2873]
ترقیم العلمیہ: 2837
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 10860، 10861، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2873، 2874، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 6135، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 1405»
ترقیم العلمیہ : 2838 ترقیم الرسالہ : -- 2874
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا سَوَّارُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَنْبَرِيُّ ، نَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، نَا عَبْدُ السَّلامِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهُجَيْمِيُّ ، نَا أَبُو يَزِيدَ الْمَدِينِيُّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ وَفِيهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَا إِنَّ الْبَعِيرَ الشَّرُودَ يُرَدُّ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں اس کی مانند روایت نقل کرتے ہیں، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سرکش اونٹ واپس کر دیا جاتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2874]
ترقیم العلمیہ: 2838
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 10860، 10861، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2873، 2874، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 6135، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 1405»