🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3080 ترقیم الرسالہ : -- 3117
نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ كَامِلٍ ، نَا أَبُو بَكْرٍ ، وَعُثْمَانُ ابْنَا أَبِي شَيْبَةَ، قَالا: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرٍ ،" أَنَّ رَجُلا طَعَنَ رَجُلا بِقَرْنٍ فِي رُكْبَتِهِ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَقِيدُ، فَقِيلَ لَهُ: حَتَّى تَبْرَأَ، فَأَبَى وَعَجَّلَ فَاسْتَقَادَ، قَالَ: فَعَنَتَتْ رِجْلُهُ وَبَرِئَتْ رِجْلُ الْمُسْتَقَادِ مِنْهُ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ: لَيْسَ لَكَ شَيْءٌ إِنَّكَ أَبِيتَ" ، قَالَ أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عُبْدُوسَ: مَا جَاءَ بِهَذَا إِلا أَبُو بَكْرٍ، وَعُثْمَانُ. قَالَ الشَّيْخُ: أَخْطَأَ فِيهِ ابْنَا أَبِي شَيْبَةَ، وَخَالَفَهُمَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَغَيْرُهُ، عَنِ ابْنِ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عَمْرٍو، مُرْسَلا، وَكَذَلِكَ قَالَ أَصْحَابُ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْهُ، وَهُوَ الْمَحْفُوظُ مُرْسَلا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے دوسرے شخص کے گھٹنے میں تیر مارا، وہ شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تاکہ قصاص (لینے کا مقدمہ) پیش کرے، تو اس سے کہا گیا کہ تم پہلے ٹھیک ہو جاؤ، اس نے یہ بات نہیں مانی، اور جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قصاص لے لیا، تو اس کی ٹانگ ٹھیک نہیں ہوئی، لیکن جس شخص سے قصاص لیا گیا تھا، اس کی ٹانگ ٹھیک ہو گئی، (قصاص لینے والا) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”تمہیں کچھ نہیں ملے گا، تم نے نافرمانی کی تھی۔“ شیخ ابواحمد بن عبدوس نامی راوی فرماتے ہیں: یہ روایت صرف ابوبکر و عثمان (یہ دونوں ابوشیبہ کے صاحبزادے ہیں) نے نقل کی ہے، شیخ فرماتے ہیں: ابوشیبہ کے دونوں صاحبزادوں نے اسے نقل کرنے میں غلطی کی ہے۔ امام احمد بن حنبل اور دوسرے محدثین نے، ابن علیہ کے حوالے سے، ایوب کے حوالے سے، عمرو (بن دینار) سے اس روایت کو مرسل حدیث کے طور پر نقل کیا ہے۔ عمرو بن دینار کے شاگردوں نے اسے ان کے حوالے سے اسی طرح نقل کیا ہے، اور اس روایت کا مرسل ہونا محفوظ ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3117]
ترقیم العلمیہ: 3080
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16209، 16210، 16214، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3115، 3116، 3117، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28360، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 1886،وأخرجه الطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 126، 3460، 4068، وأخرجه الطبراني فى ((الصغير)) برقم: 377، وأخرجه الطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 5028»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3081 ترقیم الرسالہ : -- 3118
نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ محمد بن طلحہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3118]
ترقیم العلمیہ: 3081
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3110، انفرد به المصنف من هذا الطريق»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں