🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3082 ترقیم الرسالہ : -- 3119
نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبَّادٍ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ بْنِ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ : أَخْبَرَهُمْ" أَنَّ رَجُلا طَعَنَ رَجُلا بِقَرْنٍ فِي رِجْلِهِ، فَجَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَقِدْنِي، قَالَ: حَتَّى تَبْرَأَ، قَالَ: أَقِدْنِي، قَالَ: حَتَّى تَبْرَأَ، قَالَ: أَقِدْنِي، فَأَقَادَهُ، ثُمَّ عُرِجَ فَجَاءَ الْمُسْتَقِيدُ، فَقَالَ: حَقِّي، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لا حَقَّ لَكَ" .
محمد بن طلحہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے دوسرے کی ٹانگ میں تیر مارا، تو دوسرا شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے قصاص دلوائیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پہلے تم ٹھیک ہو جاؤ۔“ اس نے عرض کی: ”آپ مجھے قصاص دلوائیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم پہلے ٹھیک ہو جاؤ۔“ اس نے عرض کی: ”آپ مجھے قصاص دلوائیں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قصاص دلوا دیا، پھر وہ (قصاص لینے والا شخص) ٹھیک نہ ہوا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”میرا حق (مجھے دلوائیں)۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا کوئی حق نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3119]
ترقیم العلمیہ: 3082
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16211، 16213، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3119، 3120، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 17986، 17987، والطحاوي فى ((شرح مشكل الآثار)) برقم: 5849، 5850، وأبو داود فى "المراسيل"، 252، 253، 254»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3083 ترقیم الرسالہ : -- 3120
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ محمد بن طلحہ سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3120]
ترقیم العلمیہ: 3083
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16211، 16213، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3119، 3120، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 17986، 17987، والطحاوي فى ((شرح مشكل الآثار)) برقم: 5849، 5850، وأبو داود فى "المراسيل"، 252، 253، 254»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں