🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3270 ترقیم الرسالہ : -- 3314
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نَا أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حَرَامِ بْنِ مُحَيِّصَةَ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ،" أَنَّ نَاقَةً لِرَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ دَخَلَتْ حَائِطًا فَأَفْسَدَتْ فِيهِ، فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَهْلِ الْحَوَائِطِ حِفْظَهَا بِالنَّهَارِ، وَعَلَى أَهْلِ الْمَوَاشِي مَا أَفْسَدَتْ مَاشِيَتُهُمْ بِاللَّيْلِ" ، قَالَ يُونُسُ: سَمِعَهُ الشَّافِعِيُّ، مِنْ أَيُّوبَ، لأَنَّهُ قَالَ: عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ حَرَامٍ، عَنِ الْبَرَاءِ،.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک انصاری کی اونٹنی ایک باغ میں داخل ہوئی اور وہاں نقصان پہنچایا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا: ”باغات کے مالکان دن کے وقت ان کی حفاظت کے ذمے دار ہیں، جب کہ مویشیوں کے مالکان اس بات کے ذمے دار ہوں گے جو ان کے جانور رات کے وقت نقصان پہنچاتے ہیں۔“ یونس بیان کرتے ہیں: شافعی نے اس روایت کو ایوب سے سنا ہے، کیونکہ انہوں نے اسے زہری کے حوالے سے، حرام کے حوالے سے، سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3314]
ترقیم العلمیہ: 3270
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1366، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 6008، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2316، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5752، 5753، 5754، 5755، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3569، 3570، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2332، 2332 م، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3313، 3314، 3315، 3316، 3317، 3318، 3319، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18905»
«‏‏‏‏قال ابن الملقن: وهو حديث صحيح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (9 / 19)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3272 ترقیم الرسالہ : -- 3316
ثنا أَبُو بَكْرٍ ، نَا الرَّمَادِيُّ ، وَغَيْرُهُ قَالُوا: نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ ، نَا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حَرَامِ بْنِ مُحَيِّصَةَ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ،،أَنَّهُ كَانَتْ لَهُ نَاقَةٌ ضَارِيَةٌ فَأَفْسَدَتْ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَقَالَ: عَنْ حَرَامٍ، عَنِ الْبَرَاءِ، وَخَالَفَهُمَا الْفِرْيَابِيُّ، وَأَيُّوبُ بْنُ خَالِدٍ، وَغَيْرُهُمَا عَنِ الأَوْزَاعِيِّ، وَقَالُوا: عَنْ حَرَامٍ، أَنَّ الْبَرَاءَ كَانَتْ لَهُ نَاقَةٌ.
حرام بن محیصہ، سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کرتے ہیں: ان کی ایک اونٹنی تھی، اس نے (کسی کے باغ) کو نقصان پہنچایا۔ اس کے بعد انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔ یہاں راوی نے حرام کے حوالے سے سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے اس روایت کو نقل کیا ہے۔ فریابی، ایوب بن خالد، اور دیگر محدثین نے امام اوزاعی کے حوالے سے اسے نقل کرنے میں اختلاف کیا ہے، ان حضرات نے یہ بات نقل کی ہے: حرام بیان کرتے ہیں، سیدنا براء رضی اللہ عنہ کی ایک اونٹنی تھی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3316]
ترقیم العلمیہ: 3272
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1366، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 6008، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2316، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5752، 5753، 5754، 5755، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3569، 3570، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2332، 2332 م، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3313، 3314، 3315، 3316، 3317، 3318، 3319، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18905»
«‏‏‏‏قال ابن الملقن: وهو حديث صحيح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (9 / 19)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں