الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
کل مکررات: 2
ترقیم العلمیہ : 3395 ترقیم الرسالہ : -- 3445
نَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ نُضَيْلَةَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ،" أَنَّ امْرَأَتَيْنِ ضَرَبَتْ إِحْدَاهُمَا الأُخْرَى بِعَمُودِ فُسْطَاطٍ فَقَتَلَتْهَا، فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالدِّيَةِ عَلَى عَصَبَةِ الْقَاتِلَةِ وَفِيمَا فِي بَطْنِهَا غُرَّةً، فَقَالَ الأَعْرَابِيُّ: أَنَدِي مَنْ لا أَكَلَ، وَلا شَرِبَ، وَلا صَاحَ، وَاسْتَهَلَّ؟ فَمِثْلُ ذَلِكَ بَطَلَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَسَجْعٌ كَسَجْعِ الأَعْرَابِ، وَقَضَى فِيمَا فِي بَطْنِهَا غُرَّةً" .
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: دو عورتیں تھیں، ان میں سے ایک نے دوسری کو خیمہ کی لکڑی مار کر قتل کر دیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مقتول عورت کی دیت کی ادائیگی، قاتل عورت کے خاندان پر عائد کی اور اس مقتول عورت کے پیٹ میں موجود بچے کے تاوان کی ادائیگی کا حکم دیا، تو ایک دیہاتی بولا: ”کیا میں اس کا تاوان ادا کروں؟ جس نے کچھ کھایا پیا نہیں، وہ چیخ مار کر رویا نہیں، اس طرح کا خون رائیگاں جاتا ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دیہاتیوں کی طرح مقفع مسجع گفتگو کر رہے ہو۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کے پیٹ میں موجود بچے کے تاوان کی ادائیگی کو لازم قرار دیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3445]
ترقیم العلمیہ: 3395
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 6905، 6906، 6908 م، 7317، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1682، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4825، 4826، 4827، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4568، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1411، 1366 م، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 668، 2425، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2633، 2640،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3444، 3445، 3446، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18423، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 27836»
ترقیم العلمیہ : 3396 ترقیم الرسالہ : -- 3446
نَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا بُنْدَارٌ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، ثنا شُعْبَةُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ نُضَيْلَةَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ:" كَانَتْ عِنْدَ رَجُلٍ مِنْ هُذَيْلٍ امْرَأَتَانِ فَغَارَتْ إِحْدَاهُمَا مِنَ الأُخْرَى فَرَمَتْهَا بِفِهْرٍ، أَوْ عَمُودِ فُسْطَاطٍ فَأُسْقِطَتْ، فَرُفِعَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَضَى فِيهِ بِغُرَّةٍ، فَقَالَ وَلِيُّهَا: أَنَدِي مَنْ لا صَاحَ، وَلا اسْتَهَلَّ، وَلا شَرِبَ، وَلا أَكَلَ؟ أَوْ نَحْوَ ذَلِكَ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَسَجْعٌ كَسَجْعِ الأَعْرَابِ، وَجَعَلَهَا عَلَى أَوْلِيَاءِ الْمَرْأَةِ" .
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہذیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی دو بیویاں تھیں، ان میں سے ایک نے دوسری کو پتھر مار کر یا شاید خیمہ کی لکڑی مار کر اس کے پیٹ میں موجود بچے کو ضائع کر دیا، یہ مقدمہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا، تو آپ نے اس میں تاوان کی ادائیگی کا حکم دیا، تو اس (قاتل عورت) کے سرپرست نے کہا: ”کیا ہم اس کا تاوان ادا کریں گے؟ جو چیخ مار کر رویا نہیں (یعنی پیدا نہیں ہوا)، جس نے کچھ پیا نہیں، کچھ کھایا نہیں؟“ یا اس کی مانند الفاظ نقل کیے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم دیہاتیوں کی طرح مقفع مسجع گفتگو کر رہے ہو؟“ راوی کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کے رشتہ داروں پر تاوان کی ادائیگی کو لازم قرار دیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3446]
ترقیم العلمیہ: 3396
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 6905، 6906، 6908 م، 7317، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1682، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4825، 4826، 4827، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4568، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1411، 1366 م، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 668، 2425، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2633، 2640،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3444، 3445، 3446، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18423، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 27836»