🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
کل مکررات: 3
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3453 ترقیم الرسالہ : -- 3506
نَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ ، نَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، نَا يُونُسُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بَايِعُونِي أَنْ لا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلا تَسْرِقُوا، وَلا تَزْنُوا، وَلا تَقْتُلُوا أَوْلادَكُمْ، وَلا تَأْتُونَ بِبُهْتَانٍ تَفْتَرُونَهُ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ وَأَرْجُلِكُمْ، وَلا تَعْصُونِي فِي مَعْرُوفٍ، فَمَنْ وَفَّى مِنْكُمْ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ فَعُوقِبَ بِهِ فَهُوَ كَفَّارَةٌ لَهُ، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَسَتَرَهُ اللَّهُ فَأَمْرُهُ إِلَى اللَّهِ، إِنْ شَاءَ عَاقَبَهُ، وَإِنْ شَاءَ عَفَا عَنْهُ" .
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ”تم اس بات پر میری بیعت کرو، تم کسی کو اللہ کا شریک قرار نہیں دو گے، تم چوری نہیں کرو گے، تم زنا نہیں کرو گے، تم اپنی اولاد کو قتل نہیں کرو گے، تم کسی پر زنا کا جھوٹا الزام نہیں لگاؤ گے، تم بھلائی کے کام میں میری نافرمانی نہیں کرو گے۔ تم میں سے جو شخص اس (عہد کو) پورا کرے گا، اس کا اجر اللہ تعالیٰ کے ذمے ہو گا، جو شخص ان میں سے کسی جرم کا ارتکاب کر لے اور اسے سزا دے دی جائے، تو یہ اس کے لیے کفارہ ہو گی، اور اگر کوئی شخص کسی جرم کا ارتکاب کرے اور اللہ تعالیٰ اس کا پردہ رکھ لے، تو اب اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ہو گا، اگر وہ چاہے گا، تو (آخرت میں) اسے سزا دے گا اور اگر چاہے گا، تو اسے معاف کر دے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3506]
ترقیم العلمیہ: 3453
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 18، 3892، 3893، 3999، 4894، 6784، 6801، 6873، 7213، 7468، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1709، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4405، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 3259، 4273، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1439، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2497، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2603،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3506، 3507، 3508، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 23108،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 391،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28573»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3454 ترقیم الرسالہ : -- 3507
نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الثَّلْجِ ، نَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ ، نَا غُنْدَرٌ ، نَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا إِدْرِيسَ الْخَوْلانِيَّ ، أَنَّهُ سَمِعَ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ ، يَقُولُ: بَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَهْطٍ، فَقَالَ:" أُبَايِعُكُمْ عَلَى أَنْ لا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلا تَسْرِقُوا، وَلا تَزْنُوا، وَلا تَقْتُلُوا أَوْلادَكُمْ، وَلا تَأْتُوا بِبُهْتَانٍ تَفْتَرُونَهُ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ وَأَرْجُلِكُمْ، وَلا تَعْصُونِي فِي مَعْرُوفٍ، فَمَنْ وَفَّى مِنْكُمْ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ تَعَالَى، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا يَعْنِي: فَأُقِيمَ عَلَيْهِ الْحَدُّ فَهُوَ لَهُ طَهُورٌ، وَمَنْ سَتَرَهُ اللَّهُ تَعَالَى فَذَلِكَ إِلَى اللَّهِ، إِنْ شَاءَ عَذَّبَهُ، وَإِنْ شَاءَ غَفَرَ لَهُ" ،.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے چند ساتھیوں سمیت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اس بات پر تم سے بیعت لیتا ہوں، تم کسی کو اللہ کا شریک قرار نہیں دو گے، تم چوری نہیں کرو گے، تم زنا نہیں کرو گے، تم اپنی اولاد کو قتل نہیں کرو گے، تم کسی پر زنا کا جھوٹا الزام نہیں لگاؤ گے، تم بھلائی کے کام میں نافرمانی نہیں کرو گے، تم میں سے جو شخص عہد کرے گا، پورا کرے گا، اس کا اجر اللہ کے ذمے ہو گا، اور جو شخص ان میں سے کسی ایک جرم کا ارتکاب کر لے، یعنی اس پر اس کی حد بھی جاری ہو جائے، تو یہ اس کے لیے پاکی کا باعث بنے گی اور جس شخص کی اللہ پردہ پوشی کر لے، تو اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ہو گا، اگر وہ چاہے، تو (آخرت میں) اسے عذاب دے گا اور اگر چاہے گا، تو اس کی مغفرت کر دے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3507]
ترقیم العلمیہ: 3454
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 18، 3892، 3893، 3999، 4894، 6784، 6801، 6873، 7213، 7468، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1709، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4405، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 3259، 4273، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1439، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2497، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2603،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3506، 3507، 3508، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 23108،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 391،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28573»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3455 ترقیم الرسالہ : -- 3508
نَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، نَا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْهَيْثَمِ ، نَا أَبُو الْيَمَانِ ، نَا شُعَيْبٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، أنا أَبُو إِدْرِيسَ عَائِذُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ وَقَدْ شَهِدَ بَدْرًا وَهُوَ أَحَدُ النُّقَبَاءِ لَيْلَةَ الْعَقَبَةِ أَخْبَرَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ نَحْوَهُ، فَقَالَ فِيهِ:" وَمَنْ أَصَابَ شَيْئًا مِنْ ذَلِكَ فَعُوقِبَ بِهِ فِي الدُّنْيَا، فَهُوَ لَهُ كَفَّارَةٌ".
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ جو غزوہ بدر میں شریک ہوئے ہیں اور شب عقبہ کے نقباء میں سے ایک ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس کے بعد انہوں نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے)۔ تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”جو شخص ان میں سے کسی ایک جرم کا ارتکاب کر لے اور اسے دنیا میں اس کی سزا دے دی جائے، تو یہ اس کے لیے کفارہ بن جائے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3508]
ترقیم العلمیہ: 3455
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 18، 3892، 3893، 3999، 4894، 6784، 6801، 6873، 7213، 7468، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1709، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4405، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 3259، 4273، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1439، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2497، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2603،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3506، 3507، 3508، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 23108،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 391،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28573»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں