🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ الْمَهْرِ
باب: مہر کے احکام کا بیان
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3564 ترقیم الرسالہ : -- 3620
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْحَذَّاءُ ، نَا شَبَابُ بْنُ خَيَّاطٍ ، نَا حَشْرَجُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَشْرَجٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَدِّي ، عَنْ عَائِذِ بْنِ عَمْرٍو الْمُزَنِيِّ ، عَن النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الإِسْلامُ يَعْلُو وَلا يُعْلَى" .
سیدنا عائذ بن عمرو مزنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسلام سربلند ہوتا ہے، اسے مغلوب نہیں کیا جا سکتا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3620]
ترقیم العلمیہ: 3564
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 291، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 12282، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3620»
«قال الدارقطني: وعبد الله بن حشرج وأبوه مجهولان، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 213)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3565 ترقیم الرسالہ : -- 3621
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، نَا أَبُو شِهَابٍ ، عَنْ عَاصِمٍ . ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، عَنْ بَكْرٍ الْمُزَنِيِّ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ:" خَطَبْتُ امْرَأَةً فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَظَرْتَ إِلَيْهَا؟، قُلْتُ: لا، قَالَ: فَانْظُرْ إِلَيْهَا فَإِنَّهُ أَحْرَى أَنْ يُؤْدَمَ بَيْنَكُمَا" ، وَقَالَ أَبُو شِهَابٍ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ خَطَبْتُ امْرَأَةً، وَالْبَاقِي مِثْلُهُ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے ایک خاتون کو نکاح کا پیغام بھیجا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: ”کیا تم نے اسے دیکھا ہے؟“ میں نے عرض کی: ”نہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے دیکھ لو، کیونکہ اس طرح تم دونوں کے درمیان محبت پیدا ہو جائے گی۔“ ابوشہاب نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں نے ایک خاتون کو نکاح کا پیغام بھیجا ہے۔“ اس کے بعد کے الفاظ حسب سابق ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3621]
ترقیم العلمیہ: 3565
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 732، 733، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4043، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2712، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3237، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5328، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1087، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2218، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1865، 1866، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3621، 3622، 3623، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 17677، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18424»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں