الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
40. بَابُ مَا رُوِيَ فِي فَضْلِ الْوُضُوءِ وَاسْتِيعَابِ جَمِيعِ الْقَدَمِ فِي الْوُضُوءِ بِالْمَاءِ
باب: وضو کی فضیلت اور وضو کے دوران پورے پاؤں تک اچھی طرح پانی پہنچانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
کل مکررات: 2
ترقیم العلمیہ : 377 ترقیم الرسالہ : -- 384
وَحَدَّثَنَا وَحَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ ، نا أَبُو بَكْرٍ ، نا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَأَى رَجُلا فِي رِجْلِهِ لُمْعَةً لَمْ يُصِبْهَا الْمَاءُ حِينَ تَطَهَّرَ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:" بِهَذَا الْوُضُوءِ تَحْضُرُ الصَّلاةَ؟"، وَأَمَرَهُ أَنْ يَغْسِلَ اللُّمْعَةَ وَيُعِيدَ الصَّلاةَ .
عبید بن عمیر بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ ایک شخص کو دیکھا جس کے پاؤں کا کچھ حصہ خشک تھا اور وضو کرتے ہوئے وہاں تک پانی نہیں پہنچا تھا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: ”اس وضو کے ساتھ تم نماز میں شریک ہو گئے تھے؟“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے حکم دیا: ”وہ اس خشک جگہ کو دھوئے اور دوبارہ نماز پڑھے۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 384]
ترقیم العلمیہ: 377
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 243، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 666، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 327، 395، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 382، 383، 384، 385، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 136، 155، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 2312، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 232، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 118، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 2219، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 27، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 449، 450، 457»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 378 ترقیم الرسالہ : -- 385
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نا هُشَيْمٌ، عَنِ الْحَجَّاجِ، وَعَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ اللَّيْثِيِّ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، رَأَى رَجُلا وَبِظَهْرِ رِجْلِهِ لُمْعَةٌ لَمْ يُصِبْهَا الْمَاءُ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ:" أَبِهَذَا الْوُضُوءِ تَحْضُرُ الصَّلاةَ؟"، قَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، الْبَرْدُ شَدِيدٌ وَمَا مَعِيَ مَا يُدَفِّينِي، فَرَّقَ لَهُ بَعْدَمَا هَمَّ بِهِ، قَالَ: فَقَالَ لَهُ:" اغْسِلْ مَا تَرَكْتَ مِنْ قَدَمِكَ، وَأَعِدِ الصَّلاةَ"، وَأَمَرَ لَهُ بِخَمِيصَةٍ .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک مرتبہ انہوں نے ایک شخص کو دیکھا، جس کے پاؤں کی پشت کا کچھ حصہ خشک تھا، وہاں تک پانی نہیں پہنچا تھا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: ”کیا اس وضو کے ساتھ تم نماز میں شامل ہوئے ہو؟“ اس نے عرض کی: ”اے امیر المؤمنین! سردی بہت زیادہ ہے اور میرے پاس ایسی کوئی چیز نہیں ہے جو اس کو روک سکے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پہلے اس پر سختی کرنے لگے تھے، یہ بات سن کر نرم پڑ گئے اور اس سے فرمایا: ”تم نے اپنے پاؤں کا جو حصہ چھوڑا ہے، اسے دھو لو اور نماز دوبارہ پڑھو۔“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے جبہ دینے کی ہدایت کی۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 385]
ترقیم العلمیہ: 378
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 243، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 666، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 327، 395، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 382، 383، 384، 385، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 136، 155، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 2312، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 232، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 118، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 2219، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 27، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 449، 450، 457»
الحكم على الحديث:
صحيح