🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
43. بَابٌ فِي وُجُوبِ الْغُسْلِ بِالْتِقَاءِ الْخِتَانَيْنِ وَإِنْ لَمْ يُنْزِلْ
باب: شرمگاہوں کے مل جانے سے غسل واجب ہوجاتا ہے، اگرچہ انزال نہ ہوا ہو
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 395 ترقیم الرسالہ : -- 402
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، نا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ بَدَأَ فَغَسَلَ يَدَيْهِ، ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلاةِ، ثُمَّ يُدْخِلُ يَدَهُ فِي الإِنَاءِ فَيُخَلِّلُ بِهَا أُصُولَ شَعْرِهِ، حَتَّى إِذَا خُيِّلَ إِلَيْهِ أَنَّهُ قَدِ اسْتَبْرَأَ الْبَشَرَةَ غَرَفَ بِيَدَيْهِ مِلْءَ كَفَّيْهِ ثَلاثًا فَصَبَّهَا عَلَى رَأْسِهِ، ثُمَّ اغْتَسَلَ فَأَفَاضَ الْمَاءَ عَلَى جَسَدِهِ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم غسل جنابت کرتے تھے تو سب سے پہلے آغاز میں آپ اپنے دونوں ہاتھ دھوتے تھے، پھر نماز کے وضو کی طرح وضو کیا کرتے تھے، پھر آپ اپنا دست مبارک برتن میں داخل کرتے تھے اور پھر پانی کے ذریعے اپنے بالوں کی جڑوں کا خلال کیا کرتے تھے، یہاں تک کہ جب آپ کو یہ اندازہ ہو جاتا کہ آپ نے اپنی جلد کو اچھی طرح دھو لیا ہے، تو آپ دونوں ہاتھوں میں پانی بھر کر تین مرتبہ اپنے سر پر بہا دیتے تھے، پھر اس کے بعد پورے جسم کو دھو لیتے تھے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 402]
ترقیم العلمیہ: 395
تخریج الحدیث: «صحیح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 248، 251، 258، 262، 272، 277، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 316، 320، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 138، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 242، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1191، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 227، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 240، 242، 243، 253، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 104، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 402،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 163، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24895»
«قال ابن الملقن: هذا الحديث صحيح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (2 / 578) _x000D_»

الحكم على الحديث:
صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 446 ترقیم الرسالہ : -- 453
حَدَّثَنَا ابْنُ مَنِيعٍ ، نا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، نا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، أَوْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ إِذَا أَصَابَتْهُ جَنَابَةٌ فَأَرَادَ أَنْ يَنَامَ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلاةِ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَأْكُلَ غَسَلَ كَفَّيْهِ ثُمَّ أَكَلَ" . صَحِيحٌ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جنابت لاحق ہوتی اور آپ سونے کا ارادہ کرتے تو آپ نماز کے وضو کی طرح وضو کر لیتے، لیکن اگر اس حالت میں کچھ کھانے کا ارادہ کرتے تو آپ اپنی دونوں ہتھیلیاں دھو کر کھا لیتے۔ یہ روایت مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 453]
ترقیم العلمیہ: 446
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 286، 288، 1146، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 305، 305، 739، 740، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 213، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1217، 1218، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 255، 1639،، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 222، 1363، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 118، 119، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 784، 2123، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 581، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 453، 454، 455، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24717»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں