الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. باب الرَّضَاعُ
باب: رضاعت کا بیان
کل مکررات: 3
ترقیم العلمیہ : 4297 ترقیم الرسالہ : -- 4377
نَا نَا أَبُو حَامِدٍ، نَا خَالِدُ بْنُ يُوسُفَ ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ " سُئِلَ عَنْ شَيْءٍ مِنْ أَمْرِ الرَّضَاعَةِ، فَقَالَ: لا أَعْلَمُ إِلا أَنَّ اللَّهَ تَعَالَى قَدْ حَرَّمَ الأُخْتَ مِنَ الرَّضَاعَةِ فَقِيلَ لَهُ: فَإِنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ، يَقُولُ لا تُحَرِّمُ الرَّضْعَةُ وَلا الرَّضْعَتَانِ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: قَضَاءُ اللَّهِ تَعَالَى خَيْرٌ مِنْ قَضَائِكَ، وَقَضَاءِ ابْنِ الزُّبَيْرِ" .
عمرو بن دینار بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے رضاعت کے کسی مسئلے کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے ارشاد فرمایا: ”میرے علم کے مطابق اللہ تعالیٰ نے رضاعی بہن کو حرام قرار دیا ہے۔“ ان سے کہا گیا کہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ تو یہ کہتے ہیں کہ ”ایک مرتبہ یا دو مرتبہ چوسنے سے حرمت ثابت نہیں ہوتی۔“ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کا دیا ہوا فیصلہ تمہارے فیصلے اور عبداللہ بن زبیر کے فیصلے سے بہتر ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الرضاع/حدیث: 4377]
ترقیم العلمیہ: 4297
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 984، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 15742، 15743، 15744، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4377، 4392، 4394، 4395، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 13911»
ترقیم العلمیہ : 4314 ترقیم الرسالہ : -- 4394
نَا نَا مُحَمَّدٌ، نَا إِسْحَاقُ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ ، وَسَأَلَهُ رَجُلٌ:" أَتُحَرِّمُ رَضْعَةٌ أَوْ رَضْعَتَانِ؟، فَقَالَ: مَا أَعْلَمُ الأُخْتَ مِنَ الرَّضَاعَةِ إِلا حَرَامًا، فَقَالَ الرَّجُلُ: إِنَّ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ يُرِيدُ ابْنَ الزُّبَيْرِ، زَعَمَ أَنَّهُ لا تُحَرِّمُ رَضْعَةٌ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: قَضَاءُ اللَّهِ خَيْرٌ مِنْ قَضَائِكَ، وَقَضَاءِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ" ،.
عمرو بن دینار بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا: ”کیا ایک مرتبہ یا دو مرتبہ کی رضاعت کے ذریعے حرمت ثابت ہو جاتی ہے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”میں یہ سمجھتا ہوں کہ رضاعی بہن حرام ہوتی ہے۔“ تو ایک شخص بولا: ”امیر المؤمنین نے تو یہ بات بیان کی ہے (اس شخص کی مراد سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ تھے) کہ ایک مرتبہ کی رضاعت کے ذریعے حرمت ثابت نہیں ہوتی۔“ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کا فیصلہ تمہارے فیصلے اور امیر المؤمنین کے فیصلے سے بہتر ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الرضاع/حدیث: 4394]
ترقیم العلمیہ: 4314
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 984، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 15742، 15743، 15744، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4377، 4392، 4394، 4395»
ترقیم العلمیہ : 4315 ترقیم الرسالہ : -- 4395
نَا مُحَمَّدٌ، نَا إِسْحَاقُ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، وَابْنِ الزُّبَيْرِ، مِثْلَهُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الرضاع/حدیث: 4395]
ترقیم العلمیہ: 4315
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 984، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 15742، 15743، 15744، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4377، 4392، 4394، 4395»