🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابٌ مِنَ الشَّهَادَاتِ
باب: گواہی کا بیان
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4521 ترقیم الرسالہ : -- 4602
نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ الْوَكِيلُ ، نَا أَبُو بَدْرٍ ، وَعَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ ، قَالا: نَا حَبَّانُ بْنُ هِلالٍ ، نَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ الْقُرَشِيُّ ، نَا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا تَرْفَعُهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا تَجُوزُ شَهَادَةُ خَائِنٍ، وَلا خَائِنَةٍ، وَلا مَجْلُودٍ حَدًّا، وَلا ذِي غِمْرٍ عَلَى أَخِيهِ، وَلا الْقَانِعِ مِنْ أَهْلِ الْبَيْتِ لَهُمْ" ، يَزِيدُ هَذَا، ضَعِيفٌ لا يُحْتَجُّ بِهِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا یہ روایت نقل کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خیانت کرنے والے مرد، خیانت کرنے والی عورت، حد میں سزا یافتہ مرد، اپنے بھائی کے خلاف کینہ رکھنے والے شخص اور گھر کے ملازم کی گھروالوں کے حق میں گواہی درست نہیں ہے۔“ امام دارقطنی کہتے ہیں: یزید نامی یہ راوی ضعیف ہے، اس سے استدلال نہیں کیا جا سکتا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك/حدیث: 4602]
ترقیم العلمیہ: 4521
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2298، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 20636، 20923، 20924، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4602، والطحاوي فى ((شرح مشكل الآثار)) برقم: 4866»
«قال ابن حجر: فيه يزيد بن زياد الشامي وهو ضعيف، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 364)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4523 ترقیم الرسالہ : -- 4604
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا يَحْيَى بْنُ الضُّرَيْسِ ، أَخْبَرَنِي الْمُثَنَّى ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا تَجُوزُ شَهَادَةُ خَائِنٍ، وَلا خَائِنَةٍ، وَلا مَوْقُوفٍ عَلَى حَدٍّ، وَلا ذِي غِمْرٍ عَلَى أَخِيهِ" .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خیانت کرنے والے مرد، خیانت کرنے والی عورت، جس شخص پر حد جاری ہوئی ہو اور جو شخص اپنے بھائی کے خلاف کینہ رکھتے ہوئے اس کے خلاف گواہی دے، ان کی گواہی درست نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك/حدیث: 4604]
ترقیم العلمیہ: 4523
تخریج الحدیث: «ضعيف، وأخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 3600، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2366، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4600، 4601، 4604، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6813»
«قال البيهقي: لا يصح من هذا شيء عن النبي صلى الله عليه وسلم، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 364)»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں