الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
2. بَابُ الضَّحَايَا
باب: قربانی کے احکام کا بیان
کل مکررات: 2
ترقیم العلمیہ : 4661 ترقیم الرسالہ : -- 4746
حَدَّثَنَا أَبِي رَحِمَهُ اللَّهُ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، نَا أَبُو كَامِلٍ ، نَا الْحَارِثُ بْنُ نَبْهَانَ ، نَا عُتْبَةُ بْنُ يَقْظَانَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَحَى ذَبْحُ الأَضَاحِيِّ كُلَّ ذَبْحٍ كَانَ قَبْلَهُ، وَذَكَرَ صَوْمَ رَمَضَانَ، وَالزَّكَاةَ، وَالْغُسْلَ مِنَ الْجَنَابَةِ بِمِثْلِ ذَلِكَ" .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قربانی کے حکم نے ہر ذبیحہ کو ختم کر دیا ہے جو اس سے پہلے تھا،“ پھر آپ نے رمضان کے روزے، زکوٰۃ دینے اور غسل جنابت کا ذکر کرتے ہوئے بھی یہی بات ارشاد فرمائی۔ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4746]
ترقیم العلمیہ: 4661
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 19087، 19088، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4746، 4747، 4748، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 14046»
ترقیم العلمیہ : 4663 ترقیم الرسالہ : -- 4748
نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الشَّافِعِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ تَمَامِ بْنِ صَالِحٍ النَّهْرَانِيُّ بِحِمْصَ، نَا الْمُسَيِّبُ بْنُ وَاضِحٍ ، نَا الْمُسَيِّبُ بْنُ شَرِيكٍ ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ يَقْظَانَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نسخت الزَّكَاةُ كُلَّ صَدَقَةٍ فِي الْقُرْآنِ، وَنَسَخَ صَوْمُ رَمَضَانَ كُلَّ صَوْمٍ، وَنَسَخَ غُسْلُ الْجَنَابَةِ كُلَّ غُسْلٍ، وَنَسَخَتِ الأَضَاحِيُّ كُلَّ ذَبْحٍ" ، عُقْبَةُ بْنُ يَقْظَانَ مَتْرُوكٌ أَيْضًا.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زکوٰۃ نے قرآن میں موجود ہر صدقے کو منسوخ کر دیا ہے، رمضان کے روزے نے ہر روزے کو منسوخ کر دیا ہے، غسل جنابت نے ہر غسل کو منسوخ کر دیا ہے اور عید کی قربانی نے ہر ذبیحے کو منسوخ کر دیا ہے۔“ امام دارقطنی کہتے ہیں: عتبہ بن یقظان نامی راوی بھی متروک ہے۔ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4748]
ترقیم العلمیہ: 4663
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 19087، 19088، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4746، 4747، 4748، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 14046»
«قال الدارقطني: ضعفه وقال المسيب بن شريك وعتبة بن اليقظان متروكان، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 208)»
«قال الدارقطني: ضعفه وقال المسيب بن شريك وعتبة بن اليقظان متروكان، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 208)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف