🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
65. بَابُ أَحَادِيثِ الْقَهْقَهَةِ فِي الصَّلَاةِ وَعِلَلِهَا
باب: نماز کے دوران قہقہہ لگانے (سے وضو ٹوٹ جانے) کے بارے میں احادیث ان میں موجود علتوں کا بیان
کل مکررات: 3
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 603 ترقیم الرسالہ : -- 614
حَدَّثَنَا بِذَلِكَ أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ ، نا خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ ، نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ:" بَيْنَمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي إِذْ جَاءَ رَجُلٌ فِي بَصَرِهِ ضُرٌّ، أَوْ قَالَ: أَعْمَى فَوَقَعَ فِي بِئْرٍ، فَضَحِكَ بَعْضُ الْقَوْمِ فَأَمَرَ مَنْ ضَحِكَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاةَ" . فَذَكَرْتُهُ لِحَفْصِ بْنِ سُلَيْمَانَ، فَقَالَ: أَنَا حَدَّثْتُ بِهِ الْحَسَنَ، عَنْ حَفْصَةَ، فَهَذَا هُوَ الصَّوَابُ عَنِ الْحَسَنِ الْبَصْرِيِّ، مُرْسَلا.
سیدنا حسن بصری بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے تھے، اسی دوران ایک شخص آیا، جس کی نظر کمزور تھی، (راوی کو شک ہے) کہ وہ نابینا تھا، وہ کنویں میں گر گیا، بعض لوگ ہنس پڑے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہنسنے والوں کو دوبارہ نماز پڑھنے اور وضو کرنے کا حکم دیا۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے اس روایت کا تذکرہ حفص بن سلیمان سے کیا، تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے یہ روایت حسن بصری کو حفصہ (بنت سیرین) کے حوالے سے سنائی تھی۔“ (امام دارقطنی فرماتے ہیں:) حسن بصری سے یہی بات درست ہے کہ یہ روایت مرسل روایت کے طور پر منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 614]
ترقیم العلمیہ: 603
تخریج الحدیث: «مرسل صحيح، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 691، 693، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 614، 616، 617، 618، 619، 620»
«قال الدارقطني: فهذا هو الصواب عن الحسن البصري مرسلا، سنن الدارقطني: (1 / 303) برقم: (614)»

الحكم على الحديث:
[مرسل صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 606 ترقیم الرسالہ : -- 617
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، نا أَبُو الْحَسَنِ الْبَزِيعِيُّ بِالْمِصِّيصَةِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْوَاقِدِيُّ ، قَالَ: قَرَأْتُ فِي صَحِيفَةِ آلِ أَبِي عَتِيقٍ ، نا ابْنُ شِهَابٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَرْقَمَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ:" بَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي إِذْ جَاءَ رَجُلٌ فَوَقَعَ فِي بِئْرٍ، فَضَحِكَ بَعْضُ الْقَوْمِ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ ضَحِكَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاةَ" . وَأَمَّا حَدِيثُ ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ يُونُسَ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ الْحَسَنِ، مُرْسَلا، بِمُخَالَفَةِ مَا رَوَاهُ سُفْيَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْهُ.
حسن بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے تھے، اسی دوران ایک شخص آیا، کنویں میں گر گیا، بعض لوگ ہنس پڑے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہنسنے والوں کو دوبارہ وضو کرنے اور دوبارہ نماز ادا کرنے کا حکم دیا۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 617]
ترقیم العلمیہ: 606
تخریج الحدیث: «مرسل صحيح، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 691، 693، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 614، 616، 617، 618، 619، 620»
«قال العینی: مرسل صحيح، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (3 / 46) _x000D_»

الحكم على الحديث:
مرسل صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 607 ترقیم الرسالہ : -- 618
فَحَدَّثَنَا بِهِ أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، حَدَّثَنِي مُوهَبُ بْنُ يَزِيدَ ، نا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ:" بَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ فَوَقَعَ فِي حُفْرَةٍ، فَضَحِكَ بَعْضُ الْقَوْمِ، فَأَمَرَ مَنْ يَضْحَكُ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاةَ" .
حسن بصری بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھا رہے تھے، اسی دوران ایک شخص آیا اور کنویں میں گر گیا، بعض لوگ ہنس پڑے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہنسنے والوں کو دوبارہ وضو کرنے اور نماز ادا کرنے کا حکم دیا۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 618]
ترقیم العلمیہ: 607
تخریج الحدیث: «مرسل صحيح، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 691، 693، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 614، 616، 617، 618، 619، 620»
«قال العینی: مرسل صحيح، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (3 / 46) _x000D_»

الحكم على الحديث:
مرسل صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں