الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
65. بَابُ أَحَادِيثِ الْقَهْقَهَةِ فِي الصَّلَاةِ وَعِلَلِهَا
باب: نماز کے دوران قہقہہ لگانے (سے وضو ٹوٹ جانے) کے بارے میں احادیث
ان میں موجود علتوں کا بیان
کل مکررات: 2
ترقیم العلمیہ : 653 ترقیم الرسالہ : -- 664
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، نا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا هُشَيْمٌ ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ ، قَالَ: صَلَّى أَبُو مُوسَى بِأَصْحَابِهِ، فَرَأَوْا شَيْئًا فَضَحِكُوا مِنْهُ، قَالَ أَبُو مُوسَى حَيْثُ انْصَرَفَ مِنْ صَلاتِهِ:" مَنْ كَانَ ضَحِكَ مِنْكُمْ فَلْيُعِدِ الصَّلاةَ" .
حمید بن ہلال بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھا رہے تھے، ان ساتھیوں نے کوئی ایسی چیز دیکھی جس پر وہ ہنس پڑے، تو سیدنا ابوموسیٰ اشعری نے نماز سے فارغ ہونے کے بعد فرمایا: تم میں سے جو بھی شخص ہنس پڑا تھا وہ دوبارہ نماز ادا کرے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 664]
ترقیم العلمیہ: 653
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 687، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 664، 665، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 3935»
ترقیم العلمیہ : 654 ترقیم الرسالہ : -- 665
نا نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، ثنا هُشَيْمٌ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ ، أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ فَرَأَوْا شَيْئًا فَضَحِكَ بَعْضُ مَنْ كَانَ مَعَهُ، فَقَالَ أَبُو مُوسَى حَيْثُ انْصَرَفَ:" مَنْ كَانَ ضَحِكَ مِنْكُمْ فَلْيُعِدِ الصَّلاةَ".
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے، لوگوں نے کوئی ایسی چیز دیکھی جس پر سیدنا ابوموسیٰ کی اقتداء میں بعض لوگ ہنس پڑے، تو سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے نماز مکمل کرنے کے بعد ارشاد فرمایا: تم میں سے جو شخص ہنس پڑا تھا وہ دوبارہ نماز ادا کرے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 665]
ترقیم العلمیہ: 654
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 687، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 664، 665، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 3935»