الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ مَبْدَى النَّارِيخ وَاسْتِشَارَةِ عُمَرَ رضي الله عنه الْصَحَابَةَ فِي ذَلِكَ
تاریخ کی ابتداء اور اس بارے میں امیر المؤمنین سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ کی صحابہ کرام سے مشاورت کا بیان
کل مکررات: 3
حدیث نمبر: 10490
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ أُنْزِلَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ ابْنُ أَرْبَعِينَ وَكَانَ بِمَكَّةَ ثَلَاثَ عَشْرَةَ سَنَةً وَبِالْمَدِينَةِ عَشْرًا فَمَاتَ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر وحی کا نزول شروع ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر چالیس برس تھی، پھر مکہ مکرمہ میں تیرہ برس اور مدینہ منورہ میں دس برس ٹھہرے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تریسٹھ سال کی عمر میں وفات پائی۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الأولى للهجرة/حدیث: 10490]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط البخاري، أخرجه الترمذي: 3622، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2242 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2242»
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط البخاري
حدیث نمبر: 10651
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ بُعِثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَوْ أُنْزِلَ عَلَيْهِ الْقُرْآنُ وَهُوَ ابْنُ أَرْبَعِينَ سَنَةً فَمَكَثَ بِمَكَّةَ ثَلَاثَ عَشْرَةَ سَنَةً وَبِالْمَدِينَةِ عَشْرَ سِنِينَ قَالَ فَمَاتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ
سیدناعبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت یا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نزولِ قرآن کی ابتداء جب ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر چالیس برس تھی، اس کے بعد آپ نے تیرہ سال مکہ مکرمہ میں اور دس برس مدینہ منورہ میں بسر کئے اور تریسٹھ برس کی عمر میں آپ کا انتقال ہوا۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الأولى للهجرة/حدیث: 10651]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 3851، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2110 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2110»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 3851
حدیث نمبر: 11066
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ أُنْزِلَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَأَرْبَعِينَ فَمَكَثَ بِمَكَّةَ عَشْرًا وَبِالْمَدِينَةِ عَشْرًا وَقُبِضَ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نزولِ وحی کا آغاز ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک تینتالیس برس تھی، اس کے بعد آپ نے مکہ مکرمہ میں دس سال اور مدینہ منورہ دس سال قیام کیا اور تریسٹھ برس کی عمر میں آپ کا انتقال ہوا۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الأولى للهجرة/حدیث: 11066]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 3851، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2110 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2017»
وضاحت: فوائد: … دوسری سند کے مطابق سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کی اس روایت کے الفاظ درج ذیل ہے:
بُعِثَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَوْ أُنْزِلَ عَلَیْہِ الْقُرْآنُ وَہُوَ ابْنُ أَرْبَعِینَ سَنَۃً، فَمَکَثَ بِمَکَّۃَ ثَلَاثَ عَشْرَۃَ سَنَۃً وَبِالْمَدِینَۃِ عَشْرَ سِنِینَ، قَالََ: فَمَاتَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَہُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّینَ۔ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت یا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نزولِ قرآن کی ابتداء جب ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر چالیس برس تھی، اس کے بعد آپ نے تیرہ سال مکہ مکرمہ میں اور دس برس مدینہ منورہ میں بسر کئے اور تریسٹھ برس کی عمر میں آپ کا انتقال ہوا۔
ایک حدیث میں چالیس سال کی عمر میں نزولِ وحی کا ذکر ہے اور دوسری میں تینتالیس برس کا؟ جمع و تطبیق کی صورت یہ ہے کہ دوسری حدیث میں فترہ وحی کا زمانہ شمار نہیں کیا گیا، وگرنہ وحی کا آغاز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چالیس برس کی عمر میں ہی ہوا تھا۔