الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابُ مَا حَدِيثُ عَائِشَةَ رضي الله عنها الْجَامِعُ مِنْ أَوَّلِ مَرَضِهِ إِلَى وَفَاتِهِ ﷺ
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیماری کے آغاز سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات تک کی تفصیل کے بارے میں ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی جامع حدیث
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 3100
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي الْيَوْمِ الَّذِي بُدِيَتْ فِيهِ، فَقُلْتُ: وَا رَأْسَاهُ، فَقَالَ: ( (وَدِدْتُّ أَنَّ ذَلِكَ كَانَ وَأَنَا حَيٌّ فَهَيَّأْتُكِ وَدَفَنْتُكِ) )
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ کہتی ہیں: جس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (کی مرض الموت) کا آغاز ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اورمیں نے کہا: ہائے میرا سر۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں تو چاہتا ہوں کہ ایسا ہوتا کہ(تم بیمار ہو جانے کے بعد فوت ہو جاتیں) پھر تم کو تیار کر کے دفن کر دیتا۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الحادية عشرة للهجرة/حدیث: 3100]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2387، وأخرجه البخاري: 5666، 7217 بلفظ: ((فأستغفر لك وأدعو لك)) بدل: ((فھيأتك ودفنتك))، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 25113 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25626»
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2387
حدیث نمبر: 10978
عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي الْيَوْمِ الَّذِي بُدِئَ فِيهِ فَقُلْتُ وَا رَأْسَاهْ فَقَالَ وَدِدْتُ أَنَّ ذَلِكَ كَانَ وَأَنَا حَيٌّ فَهَيَّأْتُكِ وَدَفَنْتُكِ قَالَتْ فَقُلْتُ غَيْرَى كَأَنِّي بِكَ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ عَرُوسًا بِبَعْضِ نِسَائِكَ قَالَ وَأَنَا وَا رَأْسَاهْ ادْعُوا إِلَيَّ أَبَاكِ وَأَخَاكِ حَتَّى أَكْتُبَ لِأَبِي بَكْرٍ كِتَابًا فَإِنِّي أَخَافُ أَنْ يَقُولَ قَائِلٌ وَيَتَمَنَّى مُتَمَنٍّ أَنَا أَوْلَى وَيَأْبَى اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ وَالْمُؤْمِنُونَ إِلَّا أَبَا بَكْرٍ
ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ جس روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیماری کا آغاز ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے: میں نے کہا:ہائے میرا سر، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں چاہتا ہوں کہ تمہارے ساتھ یہ کام میری زندگی میں ہو تو میں تمہاری آخرت کی تیاری کر کے خود تمہیں دفن کروں۔ تو میں نے غیرت کے انداز سے کہا تو میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں محسوس کر رہی ہوں، گویا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسی دن اپنی دوسری کسی بیوی کے ساتھ شب باشی میں مصروف ہو جائیں گے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہائے میرا سر، تم اپنے والد اور بھائی کو میرے پاس بلواؤ۔ میں ابوبکر رضی اللہ عنہ کے حق میں ایک تحریر لکھ دوں، مجھے ڈر ہے کہ کوئی دوسرا کہنے والا کہے یا تمنا کرنے والا تمنا کرے کہ میں (خلافتِ نبوت) کا زیادہ حق دار ہوں۔ اللہ تعالیٰ اور مومنین ابوبکر رضی اللہ عنہ کے سوا کسی دوسرے پر راصی نہیں ہوں گے۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الحادية عشرة للهجرة/حدیث: 10978]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 5666، 7217، ومسلم: 2387، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 25113 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25626»
وضاحت: فوائد: … یہ خاوند اور بیوی کی آپس میں دل لگی کا ایک انداز ہے، اس حدیث میں سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کی خلافت کی طرف واضح اشارہ موجود ہے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 5666