🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. بَابُ خُطْبَتِهِ أَوْسَطِ أَيَّامَ التَّشْرِيْقِ غَيْرِ مَا تَقَدَّمَ فِي الْحَجُ
ایامِ تشریق کے دوران آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خطبہ کا تذکرہ
کل مکررات: 3
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1025
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (إِنَّ الشَّيْطَانَ قَدْ أَيِسَ أَنْ يَعْبُدَهُ الْمُصَلُّونَ وَلَكِنْ فِي التَّحْرِيشِ بَيْنَهُمْ) )
سیدنا جابر بن عبداللہ انصاریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک شیطان اس بات سے نا امید ہو چکا ہے (کہ جزیرۂ عرب میں) نمازی اس کی عبادت کریں، لیکن وہ انھیں آپس میں لڑائی اور فساد پر آمادہ کرتا رہے گا۔ [الفتح الربانی/حدیث: 1025]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2812، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14940 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15002»
وضاحت: فوائد: … بعض شارحین نے کہا: حدیث ِ مبارکہ کا معنی و مفہوم یہ ہے کہ شیطان اس بات سے ناامید ہو چکا ہے کہ جزیرۂ عرب میں کوئی مؤمن مرتد ہو کر بتوں کی پوجا پاٹ کرنا شروع کر دے اور اپنے شرک کی طرف پلٹ جائے۔ اگر یہ اعتراض کیا جائے کہ مسیلمہ کے اصحاب اور مانعینِ زکوۃ وغیرہ مرتد ہو گئے تھے، تو اس کا جواب یہ دیا جائے گا کہ انھوں نے کسی بت کی عبادت نہیں کی تھی۔ لیکن ملا علی قاری نے کہا: اس حدیث سے تو یہ پتہ چلتا ہے کہ شیطان کی دعوت عام ہے، جو کفر کی تمام انواع پر مشتمل ہے اور صرف بتوں کی عبادت کے ساتھ خاص نہیں ہے، زیادہ بہتر یہ ہے کہ اس حدیث کو اس مفہوم پر محمول کیا جائے کہ نمازی لوگ نماز کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ شیطان کی عبادت نہیں کریں گے، جیسا کہ یہودیوں اور عیسائیوں نے کیا تھا۔ (دیکھیں: تحفۃ الاحوذی: ۳/ ۱۲۷) اس حدیث کا دوسرا مفہوم یہ ہے کہ جس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد سے پہلے شیطان جزیرۂ عرب میں غالب تھا اور شرک و بدعت عام تھے، دوبارہ وہ اس طرح کا غلبہ نہیں پا سکے گا۔

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2812
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7100
عَنْ أَبِي حُرَّةَ الرَّقَاشِيِّ عَنْ عَمِّهِ قَالَ كُنْتُ آخِذًا بِزِمَامِ نَاقَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي أَوْسَطِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ فَذَكَرَ حَدِيثًا طَوِيلًا وَفِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَاتَّقُوا اللَّهَ فِي النِّسَاءِ فَإِنَّهُنَّ عِنْدَكُمْ عَوَانٌ لَا يَمْلِكْنَ لِأَنْفُسِهِنَّ شَيْئًا وَإِنَّ لَهُنَّ عَلَيْكُمْ وَلَكُمْ عَلَيْهِنَّ حَقَّانِ لَا يُوطِئْنَ فُرُشَكُمْ أَحَدًا غَيْرَكُمْ وَلَا يَأْذَنَّ فِي بُيُوتِكُمْ لِأَحَدٍ تَكْرَهُونَهُ فَإِنْ خِفْتُمْ نُشُوزَهُنَّ فَعِظُوهُنَّ وَاهْجُرُوهُنَّ فِي الْمَضَاجِعِ وَاضْرِبُوهُنَّ ضَرْبًا غَيْرَ مُبَرِّحٍ قَالَ حُمَيْدٌ قُلْتُ لِلْحَسَنِ مَا الْمُبَرِّحُ قَالَ الْمُؤَثِّرُ وَلَهُنَّ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ وَإِنَّمَا أَخَذْتُمُوهُنَّ بِأَمَانَةِ اللَّهِ وَاسْتَحْلَلْتُمْ فُرُوجَهُنَّ بِكَلِمَةِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ
۔ ابو حرہ رقاشی اپنے چچا سیدنا حذیم رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اونٹنی کی لگام پکڑی ہوئی تھی،یہ ایام تشریق کے درمیان والے دن کی بات ہے، … پھر راوی نے طویل حدیث بیان کی، …۔ اس میں تھا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: لوگو! عورتوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈر جاؤ، اللہ تعالیٰ نے انہیں تمہارے ماتحت کر دیا ہے، یہ اپنی جانوں پر بھی اختیار نہیں رکھتیں، ان عورتوں کے تمہارے اوپر اور تمہارے ان پر دو حق ہیں،تمہارا حق یہ ہے کہ وہ تمہارے بستروں پر کسی اور کو نہ آنے دیں اور تمہارے گھروں میں اس شخص کو آنے کی اجازت نہ دیں، جس کو تم ناپسند کرتے ہو، اگر تم کو ان کی شرارت کا ڈر ہو تو انہیں نصیحت کرو اور ان سے بستر الگ کر لو،اور ان کو مارو، لیکن وہ مارنا واضح نہ ہو۔ حمید راوی کہتے ہیں: میں نے امام حسن سے کہا: مُبَرّح سے کیا مراد ہے؟ انھوں نے کہا: جسم میں نشان چھوڑنے والی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مزید فرمایا: تمہاری ذمہ داری یہ ہے کہ تم معروف طریقے سے ان کے رزق اور لباس کا بندوبست کرو، تم نے ان کو اللہ تعالی کی امانت کے ساتھ لیا ہے اور اللہ تعالی کے کلمے کے ساتھ ان کی شرم گاہوں کو حلال کیا ہے۔ [الفتح الربانی/حدیث: 7100]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره مقطعا، وھذا اسناد ضعيف لضعف علي بن زيد بن جدعان، أخرجه ابوداود: 2145، والترمذي: 1163، 3087، وابن ماجه: 1851، لكنھم اقتصروا علي بعض ھذا الحديث، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20695 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20971»
وضاحت: فوائد: … مار کا واضح نہ ہونا، اس سے مراد یہ ہے کہ عورت کو ایسی سخت سزا نہ دی جائے، جو اس کے لیے بہت مشقت کا باعث بنے، جیسے اس کی ہڈی ٹوٹ جائے یا زخم ہو جائے، بس کمر وغیرہ پر تھپڑ وغیرہ لگا لیا جائے۔ بہرحال بہترین لوگ وہی ہوں گے جو حسن اخلاق کے ذریعے اپنی بیویوں کے معاملات کو سنوار لیتے ہوں۔
میاں بیوی دونوں کو مصلحت اور حکمت کی راہ کو نہیں چھوڑنا چاہیے اور آپس میں ایک دوسرے کی بغاوت کرنے سے بچنا چاہیے، ہر معاملے کو نرمی سے سلجھا لینے کی اور ایک دوسرے کی اصلاح کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کی جائے۔

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره مقطعا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11105
عَنْ أَبِي حُرَّةَ الرَّقَاشِيِّ عَنْ عَمِّهِ قَالَ كُنْتُ آخِذًا بِزِمَامِ نَاقَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي أَوْسَطِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ أَذُودُ عَنْهُ النَّاسَ فَقَالَ ”يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَتَدْرُونَ فِي أَيِّ شَهْرٍ أَنْتُمْ وَفِي أَيِّ يَوْمٍ أَنْتُمْ وَفِي أَيِّ بَلَدٍ أَنْتُمْ؟“ قَالُوا فِي يَوْمٍ حَرَامٍ وَشَهْرٍ حَرَامٍ وَبَلَدٍ حَرَامٍ قَالَ ”فَإِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَأَعْرَاضَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا فِي شَهْرِكُمْ هَذَا فِي بَلَدِكُمْ هَذَا إِلَى يَوْمِ تَلْقَوْنَهُ“ ثُمَّ قَالَ ”اسْمَعُوا مِنِّي تَعِيشُوا أَلَا لَا تَظْلِمُوا أَلَا لَا تَظْلِمُوا أَلَا لَا تَظْلِمُوا إِنَّهُ لَا يَحِلُّ مَالُ امْرِئٍ إِلَّا بِطِيبِ نَفْسٍ مِنْهُ أَلَا وَإِنَّ كُلَّ دَمٍ وَمَالٍ وَمَأْثَرَةٍ كَانَتْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ تَحْتَ قَدَمِي هَذِهِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَإِنَّ أَوَّلَ دَمٍ يُوضَعُ دَمُ رَبِيعَةَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ كَانَ مُسْتَرْضَعًا فِي بَنِي لَيْثٍ فَقَتَلَتْهُ هُذَيْلٌ أَلَا وَإِنَّ كُلَّ رِبًا كَانَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ مَوْضُوعٌ وَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَضَى أَنَّ أَوَّلَ رِبًا يُوضَعُ رِبَا الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ لَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِكُمْ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَ أَلَا وَإِنَّ الزَّمَانَ قَدِ اسْتَدَارَ كَهَيْئَتِهِ يَوْمَ خَلَقَ اللَّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ ثُمَّ قَرَأَ {إِنَّ عِدَّةَ الشُّهُورِ عِنْدَ اللَّهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِي كِتَابِ اللَّهِ يَوْمَ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ذَلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ فَلَا تَظْلِمُوا فِيهِنَّ أَنْفُسَكُمْ} أَلَا لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ أَلَا إِنَّ الشَّيْطَانَ قَدْ أَيِسَ أَنْ يَعْبُدَهُ الْمُصَلُّونَ وَلَكِنَّهُ فِي التَّحْرِيشِ بَيْنَكُمْ فَاتَّقُوا اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ فِي النِّسَاءِ فَإِنَّهُنَّ عِنْدَكُمْ عَوَانٍ لَا يَمْلِكْنَ لِأَنْفُسِهِنَّ شَيْئًا وَإِنَّ لَهُنَّ عَلَيْكُمْ وَلَكُمْ عَلَيْهِنَّ حَقًّا أَنْ لَا يُوَطِّئْنَ فُرُشَكُمْ أَحَدًا غَيْرَكُمْ وَلَا يَأْذَنَّ فِي بُيُوتِكُمْ لِأَحَدٍ تَكْرَهُونَهُ فَإِنْ خِفْتُمْ نُشُوزَهُنَّ فَعِظُوهُنَّ وَاهْجُرُوهُنَّ فِي الْمَضَاجِعِ وَاضْرِبُوهُنَّ ضَرْبًا غَيْرَ مُبَرِّحٍ“ قَالَ حُمَيْدٌ قُلْتُ لِلْحَسَنِ مَا الْمُبَرِّحُ قَالَ الْمُؤَثِّرُ ”وَلَهُنَّ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ وَإِنَّمَا أَخَذْتُمُوهُنَّ بِأَمَانَةِ اللَّهِ وَاسْتَحْلَلْتُمْ فُرُوجَهُنَّ بِكَلِمَةِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَمَنْ كَانَتْ عِنْدَهُ أَمَانَةٌ فَلْيُؤَدِّهَا إِلَى مَنِ ائْتَمَنَهُ عَلَيْهَا“ وَبَسَطَ يَدَيْهِ فَقَالَ ”أَلَا هَلْ بَلَّغْتُ أَلَا هَلْ بَلَّغْتُ أَلَا هَلْ بَلَّغْتُ؟“ ثُمَّ قَالَ ”لِيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ فَإِنَّهُ رُبَّ مُبَلَّغٍ أَسْعَدُ مِنْ سَامِعٍ“ قَالَ حُمَيْدٌ قَالَ الْحَسَنُ حِينَ بَلَّغَ هَذِهِ الْكَلِمَةَ قَدْ وَاللَّهِ بَلَّغُوا أَقْوَامًا كَانُوا أَسْعَدَ بِهِ
ابو حرہ رقاشی سے مروی ہے، وہ اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا:ایام تشریق کے دوران میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اونٹنی کی مہار تھامے ہوئے لوگوں کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہٹا رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: لوگو! کیا تم جانتے ہو کہ تم اس وقت کس مہینے کس دن اور کس شہر میں ہو؟ صحابہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ہم حرمت والے دن، حرمت والے مہینے اور حرمت والے شہر میں ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہارے خون، اموال اور عزتیں ایک دوسرے پر قیامت تک اسی طرح حرام ہیں، جیسے آج کے دن کی اس مہینے اور شہر میں حرمت ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میری بات سنو، تم میرےبعد زندہ رہو گے، خبردار! کسی پر ظلم نہ کرنا، خبردار! زیادتی نہ کرنا، خبردار! ظلم نہیں کرنا، کسی کے لیے کسی دوسرے کا مال اس کی دلی خوشی کے بغیر حلال نہیں۔ خبردار! ہر خون، مال اور جاہلیت والی قابلِ فخر بات اب قیامت تک میرے ان قدموں کے نیچے ہے، ربیعہ بن حارث بن عبدالمطلب جو کہ بنو لیث کے ہاں زیر پرورش تھا اور اسے بنو ھذیل نے قتل کر دیا تھا، ہم نے اس کا بدلہ لینا تھا مگر میں سب سے پہلے اس کا قتل معاف کرتا ہوں۔ اور دورِ جاہلیت کا ہر سود معاف ہے، اور اللہ تعالیٰ نے اس کا فیصلہ کر دیا ہے۔ سب سے پہلے میں عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے وہ سود جو انہوں نے لوگوں سے وصول کرنے ہیں، معاف کرتا ہوں۔ تم اپنے اصل مال لے سکتے ہو۔ تمہیں کسی پر ظلم کرنے کا اور کسی کو تمہارے اوپر ظلم کرنے کا حق نہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی {إِنَّ عِدَّۃَ الشُّہُورِ عِنْدَ اللّٰہِ اثْنَا عَشَرَ شَہْرًا فِی کِتَابِ اللّٰہِ یَوْمَ خَلَقَ السَّمٰوَاتِ وَالْأَرْضَ مِنْہَا أَرْبَعَۃٌ حُرُمٌ ذَلِکَ الدِّینُ الْقَیِّمُ فَلَا تَظْلِمُوا فِیہِنَّ أَنْفُسَکُمْ} … جس دن سے اللہ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا بے شک اسی دن سے اللہ کے ہاں مہینوں کی تعداد بارہ ہے ان میں سے چار مہینے حرمت والے ہیںیہی دین کا سیدھا راستہ ہے تم ان مہینوں کی حرمت کو پامال کر کے اپنے اوپر ظلم نہ کرنا۔ (سورۂ توبہ: ۳۶) خبردار! تم میرے بعد ایک دوسرے کی گردنیں کاٹ کر کافر نہیں ہو جانا، خبردار شیطان اب اس بات سے مایوس ہو چکا ہے کہ نمازی اس کی عبادت کریں۔ لیکن وہ تمہارے درمیان لڑائی اور اختلاف کے بیج بونے کی کوشش کرتا رہے گا۔ تم بیویوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو۔ وہ تمہاری خدمت گار ہیں۔ انہیں اپنی جانوں کا کچھ اختیار نہیں۔ بے شک ان کے تمہارے ذمے اور تمہارے ان کے ذمہ بہت سے حقوق ہیں۔ ان کی ذمہ داری ہے کہ جس آدمی کو تم پسند کرتے ہو وہ اسے تمہارے بستر پر کسی کو بیٹھنے کی اجازت نہ دیں، اور جسے تم پسند نہیں کرتے وہ اسے تمہارے گھر کے اندر آنے کی اجازت نہ دیں۔ اگر تمہیں اپنی بیویوں کی سرکشی کا اندیشہ ہو تو پہلے انہیں وعظ ونصیحت کرو اور ان سے بستر الگ کر لو، ان کو مارو تو بہت زیادہ نہ مارو۔ حمید کہتے ہیں: میں نے حسن بصری سے دریافت کیا کہ مبرح کا کیا مفہوم ہے؟ کہا اتنا نہ مارو کہ ان کے جسم پرنشانات پڑ جائیں۔ ان کا حق ہے کہ تم انہیں معروف یعنی رواج کے مطابق یااپنی استطاعت کے مطابق کھانا اور لباس دو۔ تم انہیں اللہ کی امانت کا واسطہ دے کر لائے ہو۔ اور تم نے اللہ تعالیٰ کے دین کے مطابق ان کی شرم گاہوں کو اپنے لیے حلال سمجھتا ہے۔ کسی نے تم میں سے کسی کو امین سمجھ کر اس کے پاس امانت رکھی ہو تو اسے واپس کرے، پھر فرمایا خبردار! کیا میں نے اللہ کا پیغام تم تک پہنچا دیا؟خبردار کیا میں نے اللہ کا دین تم تک پہنچا دیا؟ پھر فرمایا: جو لوگ یہاں موجود ہیں وہ یہ باتیں ان تک پہنچا دیں جو یہاں موجود نہیں۔ بسااوقات ایسا ہوتا ہے کہ جن تک بات پہنچائی جائے۔ وہ براہ راست سننے والوں کی نسبت اسے بہتر سمجھنے اور یاد رکھنے والے ہوتے ہیں۔ حمید نے بیان کیا کہ حسن بصری جب اس کلمہ پر پہنچے تو انہوں نے کہا اللہ کی قسم صحابہ کرام نے یہ باتیںایسے لوگوں تک پہنچائیں جنہوں نے ان کو بہتر طور پر سمجھا اور یاد رکھا۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11105]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره مقطعا، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20695 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20971»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره مقطعا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں