🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. بَابُ مَا جَاءَ فِي حِلْمِهِ وَعَفْوِهِ وَحَيَاتِهِ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بردباری، معافی اور حیاء کا بیان
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11201
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ جَاءَ الطُّفَيْلُ بْنُ عَمْرٍو الدَّوْسِيُّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ دَوْسًا قَدْ عَصَتْ وَأَبَتْ فَادْعُ اللَّهَ عَلَيْهِمْ فَاسْتَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الْقِبْلَةَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ فَقَالَ النَّاسُ هَلَكُوا فَقَالَ ”اللَّهُمَّ اهْدِ دَوْسًا وَائْتِ بِهِمْ اللَّهُمَّ اهْدِ دَوْسًا وَائْتِ بِهِمْ“
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ طفیل بن عمرو دوسی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آکر عرض کیا کہ قبیلہ دوس اللہ کا نافرمان ہے اور انہوں نے دعوت حق کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان پر بددعا فرمائیں۔ لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا رخ قبلہ کی طرف کر لیا اور دونوں ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا شروع کی، لوگوں نے سوچا کہ اب قبیلۂ دوس تباہ ہو جائے گا (کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان پر بد دعا کرنے لگے ہیں)۔ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یوں دعا کی: یا اللہ! دوس قبیلہ کو ہدایت عطا فرما، اور انہیں مطیع بنا کر ہمارے پاس لے آ،یا اللہ! قبیلہ دوس کو ہدایت عطا فرما اور انہیں مطیع بنا کر ہمارے پاس لے آ۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11201]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 2937، 6397،ومسلم: 2524، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7315 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7313»
وضاحت: فوائد: … نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے دشمنوں کے لیے رشد و ہدایت کی دعا کر رہے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعا کی برکت کی وجہ سے یہ قبیلہ مسلمان ہو گیا تھا۔

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 2937
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12575
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ الطُّفَيْلُ وَأَصْحَابُهُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ”إِنَّ دَوْسًا قَدِ اسْتَعْصَتْ، قَالَ: اللَّهُمَّ اهْدِ دَوْسًا وَائْتِ بِهِمْ.“
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب سیدنا طفیل رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آئے تو طفیل رضی اللہ عنہ نے کہا: بے شک بنو دوس نے سرکشی کی ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! بنودوس کو ہدایت دے اور ان کومیرے پاس لے آ۔ [الفتح الربانی/حدیث: 12575]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 4392، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9784 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9783»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 4392
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں