الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
76. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَمْرِو بْنِ أُمِّ مَكْتُوْمِ الْأَعْمَى رَضِيَ اللهُ عَنْهُ
نابینا صحابی سیدنا عمر وبن ام مکتوم رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 2541
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ اسْتَخْلَفَ ابْنَ أُمِّ مَكْتُومٍ عَلَى الْمَدِينَةِ مَرَّتَيْنِ يُصَلِّي بِهِمْ وَهُوَ أَعْمَى
سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیّدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ کو مدینے پر دو دفعہ اپنا نائب مقرر کیا،وہ لوگوں کو نماز پڑھاتے تھے، جبکہ وہ نابینا تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 2541]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن۔ أخرجه ابوداود: 595، 2931، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12344، 13000 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13031»
الحكم على الحديث:
اسناده حسن۔ أخرجه ابوداود: 595
حدیث نمبر: 11859
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ اسْتَخْلَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ابْنَ أُمِّ مَكْتُومٍ مَرَّتَيْنِ عَلَى الْمَدِينَةِ وَلَقَدْ رَأَيْتُهُ يَوْمَ الْقَادِسِيَّةِ مَعَهُ رَايَةٌ سَوْدَاءُ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ کو دو مرتبہ مدینہ منورہ میں اپنا نائب مقرر فرمایاتھا، میں نے قادسیہ کے دن ان کو دیکھا کہ وہ ایک سیاہ علم تھامے ہوئے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11859]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، اخرجه ابوداود: 595، 2931، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12344 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12369»
وضاحت: فوائد: … سیدنا عمرو بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ ایک جلیل القدر صحابی ہیں،یہ نابینا تھے، ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مؤذن ہونے کا شرف بھی حاصل رہا، اہل مدینہ ان کا نام عبد اللہ اور اہل عراق ان کا نام عمرو پیش کرتے ہیں،یہ ام المومنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے ماموں زاد تھے، یہ مہاجرین اولین میں سے ہیں، جنگ قادسیہ میں شہادت سے سرفراز ہوئے تھے، بعض اہل علم نے کہا ہے کہ قادسیہ میں یہ مسلمانوں کے علم بردار تھے، ان کی وہاں شہادت نہیں ہوئی تھی،بلکہ قادسیہ سے واپس آنے کے بعد مدینہ منورہ میں ان کا انتقال ہوا تھا۔ واللہ اعلم۔ سورۂ عبس کی ابتدائی آیات ان ہی کے بارے میں نازل ہوئی تھی، نابینا ہونے کے باوجود جہاد کا جذبہ موجود تھا۔
الحكم على الحديث:
اسناده حسن