الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ فَضْلِ الْعِلْمِ وَالْعُلَمَاءِ
علم اور علماء کی فضیلت کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 238
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ أَهْلَ الْيَمَنِ قَدِيمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ فَقَالُوا: ابْعَثْ مَعَنَا رَجُلًا يُعَلِّمُنَا، فَأَخَذَ بِيَدِ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَأَرْسَلَهُ مَعَهُمْ فَقَالَ: ( (هَذَا أَمِينُ هَذِهِ الْأُمَّةِ) )
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ یمن کے لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے آئے اور کہا: ”ہمارے پاس ایسا آدمی بھیجیں، جو ہمیں دین کی تعلیم دے،“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا اور ان کو ان کے ساتھ بھیجا اور فرمایا: ”یہ اس امت کا امین ہے۔“ [الفتح الربانی/كتاب العلم/حدیث: 238]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 4382، 7255، ومسلم: 2419، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12789 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12820»
وضاحت: فوائد: … اہل یمن کو قرآن و حدیث کی تعلیم دینے کے لیے امت ِ مسلمہ کے امین اور جلیل القدر صحابی سیدنا ابو عبیدہ کا انتخاب کیا جا رہا ہے، جبکہ اِس صحابی کو یہ منقبت اس کے علم شرعی کی وجہ مل رہی ہے۔ کاش! آج بھی اس حقیقت کا ادراک کر لیا جاتا، ہم ایسے پر فتن دور سے گزر رہے ہیں کہ جس میں امامت، خطابت، اذان، خدمت ِ مسجد، حفظ و ناظرہ کی تعلیم اور قرآن و حدیث کی تدریس کو باعث ِ اعزاز مشغلہ نہیں سمجھا جا رہا، استغفر اللہ۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 4382
حدیث نمبر: 11948
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ أَهْلَ الْيَمَنِ لَمَّا قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالُوا ابْعَثْ مَعَنَا رَجُلًا يُعَلِّمُنَا السُّنَّةَ وَالْإِسْلَامَ قَالَ فَأَخَذَ بِيَدِ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَقَالَ ”هَذَا أَمِينُ هَذِهِ الْأُمَّةِ“
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب اہل یمن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور انہوں نے درخواست کی:آپ ہمارے ساتھ کوئی آدمی بھیجیں جو ہمیں سنت اور اسلام کی تعلیم دے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا: یہ اس امت کا امین اوردیانت دار آدمی ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب العلم/حدیث: 11948]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2419، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14048 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14094»
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2419