الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. بَابُ تَخْفِيفِ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالنَّاسِ مَعَ إِتْمَامِهَا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا باوجود نماز مکمل کرنے کے لوگوں کو ہلکی نماز پڑھانے کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 2563
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ جَوَّزَ ذَاتَ يَوْمٍ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! لِمَ تَجَوَّزْتَ؟ قَالَ: ( (سَمِعْتُ بُكَاءَ صَبِيٍّ فَظَنَنْتُ أَنَّ أُمَّهُ مَعَنَا تُصَلِّي، فَأَرَدْتُ أَنْ أُفْرِغَ لَهُ أُمَّهُ) )
سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دن نمازِ فجر کو مختصر کر کے پڑھا، (جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فارغ ہو ئے تو) کسی نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ نے نماز میں اتنی تخفیف کیوں کی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے بچے کے رونے کی آوازسنی، جبکہ مجھے یہ گمان بھی تھا کہ اس کی ماں ہمارے ساتھ نماز پڑھ رہی ہو گی، اس لیے میں نے چاہا کہ اس بچے کے لیے اس کو جلدی فارغ کر دوں۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجماعة/حدیث: 2563]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 470، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12547، 13701 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22244»
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 470
حدیث نمبر: 2568
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ وَابْنُ بَكْرٍ أَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ عَنْ نَافِعِ بْنِ سَرْجِسَ قَالَ: عُدْنَا أَبَا وَاقِدٍ الْبَكْرِيَّ وَقَالَ ابْنُ بَكْرٍ الْبَدْرِيَّ، وَفِي رِوَايَةِ اللَّيْثِيِّ وَفِي أُخْرَى الْكِنْدِيَّ، فِي وَجَعِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ، فَسَمِعَهُ يَقُولُ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَخَفَّ النَّاسِ صَلَاةً عَلَى النَّاسِ وَأَطْوَلَ النَّاسِ صَلَاةً لِنَفْسِهِ
نافع بن سرجس کہتے ہیں: ہم نے سیّدنا ابو واقد بکری یا بدری یا کندی رضی اللہ عنہ کی مرض الموت میں ان کی عیادت کی، انھوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز میں لوگوں پر سب سے زیادہ تخفیف کرنے والے تھے، لیکن اپنی اکیلی نماز کو سب سے لمبا کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجماعة/حدیث: 2568]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه البيھقي: 3/ 118، وابن ابي شيبة: 2/ 55 وابويعلي: 1442، والطبراني: 3312، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21899 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22244»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره۔ أخرجه البيھقي: 3/ 118