🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. بَابُ قِصَّةِ الَّذِينَ انْفَضُّوا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي خُطْبَةِ الْجُمُعَةِ
جو لوگ خطبۂ جمعہ کے دوران نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بھاگ گئے تھے، ان کے قصے کا بیان
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2811
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَدِمَتْ عِيرٌ مَرَّةً الْمَدِينَةَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فَخَرَجَ النَّاسُ وَبَقِيَ اثْنَا عَشَرَ فَنَزَلَتْ {وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا} (سورة الجمعة: 11)
سیّدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک مرتبہ مدینہ منورہ میں ایک (تجارتی) قافلہ آیا، جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، پس لوگ (مسجد سے) نکل کھڑے ہوئے اور بارہ آدمی باقی رہ گئے، اس وقت یہ آیت نازل ہوئی:،اور جب وہ کوئی سودا بکتا دیکھیں یا کوئی تماشا نظر آ جائے تو اس کی طرف دوڑ جاتے ہیں۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجمعة وفضل يومها وكل ما يتعلق بها/حدیث: 2811]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 2064، ومسلم: 863، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14356 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14408»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 2064
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8797
عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَدِمَتْ عِيرٌ مَرَّةً الْمَدِينَةَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فَخَرَجَ النَّاسُ وَبَقِيَ اثْنَا عَشَرَ فَنَزَلَتْ وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا [سورة الجمعة: ١١]
۔ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ایک مرتبہ ایک اناج والا قافلہ مدینہ میں آیا، جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، ہوا یوں کہ لوگ سب قافلہ کی طرف چلے گئے اور صرف بارہ(۱۲) آدمی باقی رہ گئے، اس وقت یہ آیت نازل ہوئی: {وَإِذَا رَأَ وْا تِجَارَۃً أَ وْ لَہْوًا انْفَضُّوا إِلَیْہَا} … اور جب وہ کوئی تجارت یا تماشا دیکھتے ہیں تو اٹھ کر اس طرف چلے جاتے ہیں اور تجھے کھڑا چھوڑ جاتے ہیں۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجمعة وفضل يومها وكل ما يتعلق بها/حدیث: 8797]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 2064، 4899، ومسلم: 863، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14356 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14408»
وضاحت: فوائد: … تفصیلی روایت درج ذیل ہے:
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ((بَیْنَمَا النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَخْطُبُیَوْمَ الْجُمُعَۃِ، وَقَدِمَتْ عِیْرٌ إِلَی الْمَدِیْنَۃِ، فَابْتَدَرَھَا أَ صْحَابُ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حَتّٰی لَمْ یَبْقَ مَعَہٗإِلاَّاثْنَاعَشَرَرَجُلاً،فَقَالَرَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ((وَالَّذِی نَفْسِیْ بِیَدِہٖ! لَوْ تَتَابَعْتُمْ حَتّٰی لَایَبْقٰی مِنْکُمْ أَ حَدٌ، لَسَالَ بِکُمُ الْوَادِی نَاراً۔)) فَنَزَلَتْ ھٰذِہِ الآیَۃُ: {وَإِذَا رَأَ وْاتِجَارَۃً أَ وْ لَھْواً انْفَضُّوْا إِلَیْہَا وَتَرَکُوْکَ قَائِماً} (الْجُمُعَۃُ:۱۱)۔)) وَقَالَ: فِی اْلاِثْنَیْ عَشَرَ الَّذِیْنَ ثَبَتُوْا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَ بُوْبَکْرٍ وَعُمَرُ۔))
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے روز خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، مدینہ میں ایک (تجارتی) قافلہ آیا، اصحابِ رسول اس کی طرف لپک پڑے اور (مسجد میں) صرف بارہ آدمی بچے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (یہ صورتحال دیکھ کر) فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر تم سارے کے سارے چلے جاتے اور کوئی بھی باقی نہ بچتا تو اس وادی میں آگ بہہ پڑتی جو تمھیں بہا کر لے جاتی۔ پھر یہ آیات نازل ہوئیں: جب وہ کوئی سودا بکتا دیکھیںیا کوئی تماشا نظر آجائے تو اس کی طرف دوڑ جاتے ہیں اور آپ کو کھڑا ہی چھوڑ دیتے ہیں۔ (سورۂ جمعہ: ۱۱) راوی کہتے ہیں: جو بارہ آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بیٹھے رہے، ان میں ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے۔ (ترمذی: ۳۳۰۸، وأخرجہ البخاری: ۹۳۶، ۴۸۹۹، ومسلم: ۳/ ۱۰ لکن لم یذکرا لفظ: والذی نفسی بیدہ … لسال بکم الوادی نارا۔ صحیحہ: ۳۱۴۷)

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 2064
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں