الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. بَابُ مَفَاسِدِ الْخَمْرِ وَقِصَّةِ حَمْزَةِ مَعَ نَاقَتَيْ عَلِيٌّ قَبْلَ تَحْرِيمِ الْخَمْرِ
شراب کے مفاسد اور شراب کی حرمت سے قبل سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کا سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی دو اونٹنیوں کے متعلق واقعہ
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 7555
عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ أَبِيهِ حُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ عَلِيٌّ أَصَبْتُ شَارِفًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَغْنَمِ يَوْمَ بَدْرٍ وَأَعْطَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ شَارِفًا أُخْرَى فَأَنَخْتُهُمَا يَوْمًا عِنْدَ بَابِ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أَحْمِلَ عَلَيْهِمَا إِذْخِرًا لِأَبِيعَهُ وَمَعِي صَائِغٌ مِنْ بَنِي قَيْنُقَاعَ لِأَسْتَعِينَ بِهِ عَلَى وَلِيمَةِ فَاطِمَةَ وَحَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَشْرَبُ فِي ذَلِكَ الْبَيْتِ فَثَارَ إِلَيْهِمَا حَمْزَةُ بِالسَّيْفِ فَجَبَّ أَسْنِمَتَهُمَا وَبَقَرَ خَوَاصِرَهُمَا ثُمَّ أَخَذَ مِنْ أَكْبَادِهِمَا قُلْتُ لِابْنِ شِهَابٍ وَمِنَ السَّنَامِ قَالَ جَبَّ أَسْنِمَتَهُمَا فَذَهَبَ بِهَا قَالَ فَنَظَرْتُ إِلَى مَنْظَرٍ أَفْظَعَنِي فَأَتَيْتُ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدَهُ زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَأَخْبَرْتُهُ الْخَبَرَ فَخَرَجَ وَمَعَهُ زَيْدٌ فَانْطَلَقَ مَعَهُ فَدَخَلَ عَلَى حَمْزَةَ فَتَغَيَّظَ عَلَيْهِ فَرَفَعَ حَمْزَةُ بَصَرَهُ فَقَالَ هَلْ أَنْتُمْ إِلَّا عَبِيدٌ لِآبَائِي فَرَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُقَهْقِرُ حَتَّى خَرَجَ عَنْهُمْ وَذَلِكَ قَبْلَ تَحْرِيمِ الْخَمْرِ
۔ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بدر کے دن مال غنیمت میں سے انھوں نے ایک اونٹنی حاصل کی اورنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دوسری اونٹنی بھی ان کو عطا کر دی، میں نے دونوں اونٹنیوں کو ایک انصاری کے گھر کے دروازے کے سامنے بٹھا دیا، میرا ارادہ تھا کہ میں ان پر اذخرگھاس لاد کر لایا کروں گا اور اسے فروخت کرکے سیدہ فاطمہ سے شادی کے بعد ولیمہ میں رقم استعمال کروں گا، اس کام پر میرے ساتھ بنو قینقاع کا ایک سنار بھی شریک تھا، سیدنا حمزہ بن مطلب رضی اللہ عنہ اس گھر میں شراب پی رہے تھے، (جب وہ نشے میں آئے) تو وہ تلوارپکڑ کر جوش میں آ گئے اور ان دونوں اونٹنیوں کی کوہانیں کاٹ لیں، ان کی کوکھیں پھاڑ ڈالیں اور ان کے جگر اور کوہان کاٹ کر انہیں لے گئے، میں نے جب یہ منظر دیکھا تو نہایت پریشان ہوا، میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ کے پاس سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ بھی تھے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس سانحہ کی اطلاع دی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باہر تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سیدنا زید رضی اللہ عنہ بھی تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے پاس داخل ہوئے اور انہیں سخت سرزنش فرمائی، سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ نے نظر گھمائی اور کہا: تم سب میرے باپ کے غلام ہو، یہ منظر دیکھ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پچھلے پاؤں واپس آ گئے اور گھر سے باہر تشریف لے آئے، یہ واقعہ شراب کی حرمت سے پہلے کا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الاشربة/حدیث: 7555]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 2089، 2375، 3091، ومسلم: 1979، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1201 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1201»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 2089
حدیث نمبر: 10724
أَنْبَأَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ أَبِيهِ حُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ عَلِيٌّ أَصَبْتُ شَارِفًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَغْنَمِ يَوْمَ بَدْرٍ وَأَعْطَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ شَارِفًا أُخْرَى فَأَنَخْتُهُمَا يَوْمًا عِنْدَ بَابِ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أَحْمِلَ عَلَيْهِمَا إِذْخِرًا لِأَبِيعَهُ وَمَعِي صَائِغٌ مِنْ بَنِي قَيْنُقَاعَ لِأَسْتَعِينَ بِهِ عَلَى وَلِيمَةِ فَاطِمَةَ وَحَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَشْرَبُ فِي ذَلِكَ الْبَيْتِ فَثَارَ إِلَيْهِمَا حَمْزَةُ بِالسَّيْفِ فَجَبَّ أَسْنِمَتَهُمَا وَبَقَرَ خَوَاصِرَهُمَا ثُمَّ أَخَذَ مِنْ أَكْبَادِهِمَا قُلْتُ لِابْنِ شِهَابٍ وَمِنَ السَّنَامِ قَالَ جَبَّ أَسْنِمَتَهُمَا فَذَهَبَ بِهَا قَالَ فَنَظَرْتُ إِلَى مَنْظَرٍ أَفْظَعَنِي فَأَتَيْتُ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدَهُ زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَأَخْبَرْتُهُ الْخَبَرَ فَخَرَجَ وَمَعَهُ زَيْدٌ فَانْطَلَقَ مَعَهُ فَدَخَلَ عَلَى حَمْزَةَ فَتَغَيَّظَ عَلَيْهِ فَرَفَعَ حَمْزَةُ بَصَرَهُ فَقَالَ هَلْ أَنْتُمْ إِلَّا عَبِيدٌ لِآبَائِي فَرَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُقَهْقِرُ حَتَّى خَرَجَ عَنْهُمْ وَذَلِكَ قَبْلَ تَحْرِيمِ الْخَمْرِ
سیّدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بدر کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معیت میںمجھے مالِ غنیمت میں سے ایک اونٹ ملا، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے ایک اور اونٹ عطا فرمایا تھا، میں نے ایک دن دونوں اونٹوں کو ایک انصاری کے دروازے کے پاس بٹھایا۔ میں اذخرگھاس کاٹ کر ان پر لاد کر لے جا کر بیچنا چاہتا تھا۔ میرے ہمراہ بنو قینقاع کا ایک صراف شخص بھی تھا، میں اس سے حاصل ہونے والی رقم کو سیّدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے ولیمہ پرخرچ کرنا چاہتا تھا۔ انصاری کے اس گھر میں سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ بیٹھے شراب نوشی کر رہے تھے کہ اچانک وہ تلوار لے کر اُٹھے اور اونٹوں کی طرف لپک کر ان کے کوہاں کاٹ ڈالے اور ان کی کوکھیں چاک کر دیں اور ان کے جگر نکال کر چلتے بنے۔ ابن جریج راوی کہتے ہیں: میں نے اپنے شیخ زہری سے دریافت کیا کہ کوہاںوں کا کیا بنا؟ انہوں نے کہا: انہیں بھی وہ کاٹ کر ساتھ لے گئے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں یہ منظر دیکھ کر خوف زدہ ہو گیا اور گھبرا گیا، میں اسی وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پہنچا، اس وقت سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ بھی وہاں موجود تھے۔ میں نے سارا واقعہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گوش گزار کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سیدنا زید رضی اللہ عنہ وہاں سے روانہ ہو کر سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی طرف گئے اور ناراضگی کا اظہار فرمایا، سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ نے اپنی نظروں کو گھمایا اور کہنے لگے: تم لوگ تو میرے باپ کے غلام ہو۔ سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کییہ بات سن کر رسول اللہ رضی اللہ عنہ الٹے پاؤں واپس ہو کر واپس لوٹ آئے۔ یہ واقعہ شراب کی حرمت سے پہلے کاہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الاشربة/حدیث: 10724]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 2089، 2375، 3091، ومسلم: 1979، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1201 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1201»
وضاحت: فوائد: … الٹے پاؤں لوٹنے کی وجہ یہ تھی کہ سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ نشے میں تھے اور ان کا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نقصان پہنچا دینا ممکن تھا، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان پر نظر رکھی اور پیچھے کو ہٹ گئے۔ سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے باپ عبد المطلب تھے، جبکہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے دادے تھے اور دادا کو سید اور آقا بھی کہا جاتا ہے، سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کا مقصد یہ تھا کہ وہ رشتے اور نسب میں عبد المطلب کے زیادہ قریب ہیں۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 2089