🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شرکۃ الحروف سے تلاش کل احادیث (4154)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم دار السلفیہ سے تلاش کل احادیث (2978)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ أُصُولِ الْفَرَائِضِ
فرائض کے بنیادی اصولوں کا بیان
کل مکررات: 3
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 6 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1183
نا نا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، قَالَ: أنا مَنْصُورٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: كَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ إِذَا سَلَكَ بِنَا طَرِيقًا فَاتَّبَعْنَاهُ وَجَدْنَاهُ سَهْلا، وَإِنَّهُ سُئِلَ عَنِ امْرَأَةٍ وَأَبَوَيْنِ، فَقَالَ:" لِلْمَرْأَةِ الرُّبُعُ، وَلِلأُمِّ ثُلُثُ مَا بَقِيَ، وَمَا بَقِيَ فَلِلأَبِ" .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جب سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہمارے ساتھ کوئی راستہ اختیار کرتے تو ہم ان کے پیچھے چلتے اور وہ راستہ ہمیں آسان معلوم ہوتا، اور جب ان سے ایک عورت اور اس کے والدین (کے ترکہ) کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: عورت کے لیے چوتھائی ہے، ماں کے لیے باقی ماندہ مال کا تہائی حصہ ہے، اور جو کچھ باقی بچے وہ باپ کا ہو گا۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الفرائض/حدیث: 1183]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 8058، 8065، والدارمي فى «مسنده» برقم: 671، 2907، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 6، 7، 8، 20، 23، 24، 62، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4126، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 31700، 31701، 31703، 31704، 31708، 31744، 31745، 31746، 31752»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 7 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1184
نا نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا الأَعْمَشُ، قَالَ: نا إِبْرَاهِيمُ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ: إِنَّ عُمَرَ كَانَ إِذَا أَخَذَ بِنَا طَرِيقًا فَسَلَكْنَاهُ وَجَدْنَاهُ سَهْلا، وَإِنَّهُ أُتِيَ فِي امْرَأَةٍ وَأَبَوَيْنِ،" فَجَعَلَهُمَا مِنْ أَرْبَعَةِ أَسْهُمٍ، لِلْمَرْأَةِ الرُّبُعُ، وَلِلأُمِّ ثُلُثُ مَا بَقِيَ، وَلِلأَبِ مَا بَقِيَ، وَهُوَ سَهْمَانِ" .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہمارے لیے کوئی راستہ اختیار کرتے تو ہم اس پر چلتے اور وہ ہمیں آسان معلوم ہوتا، اور جب ان کے پاس ایک عورت اور اس کے والدین (کے ترکہ کی تقسیم) کا مسئلہ پیش کیا گیا، تو انہوں نے ترکہ کو چار حصوں میں تقسیم کیا: عورت کے لیے ایک چوتھائی، ماں کے لیے باقی ماندہ مال کا تہائی، اور جو باقی بچے وہ باپ کا ہوگا، یعنی باپ کے لیے دو حصے۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الفرائض/حدیث: 1184]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 8058، 8065، والدارمي فى «مسنده» برقم: 671، 2907، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 6، 7، 8، 20، 23، 24، 62، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4126، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 31700، 31701، 31703، 31704، 31708، 31744، 31745، 31746، 31752»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 8 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1185
نا نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، قَالَ: نا الأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أُتِيَ عَبْدُ اللَّهِ فِي امْرَأَةٍ وَأَبَوَيْنِ، فَقَالَ: إِنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ كَانَ إِذَا سَلَكَ بِنَا طَرِيقًا سَلَكْنَاهُ، وَأَنَّهُ أُتِيَ فِي امْرَأَةٍ وَأَبَوَيْنِ،" فَجَعَلَهُمَا مِنْ أَرْبَعَةِ أَسْهُمٍ، أَعْطَى الْمَرْأَةَ الرُّبُعَ، وَأَعْطَى الأُمَّ ثُلُثَ مَا بَقِيَ، وَأَعْطَى الأَبَ سَائِرَ ذَلِكَ" .
ابراہیم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس ایک عورت اور اس کے والدین (کے ترکہ) کا مسئلہ پیش کیا گیا، تو انہوں نے فرمایا: ”جب سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہمارے لیے کوئی راستہ اختیار کرتے تو ہم اس پر چلتے، اور ان کے پاس بھی ایسا ہی مسئلہ آیا تھا، تو انہوں نے ترکہ کو چار حصوں میں تقسیم کیا، عورت کو چوتھائی دیا، ماں کو باقی مال کا تہائی دیا، اور باپ کو باقی تمام حصہ دے دیا۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الفرائض/حدیث: 1185]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 8058، 8065، والدارمي فى «مسنده» برقم: 671، 2907، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 6، 7، 8، 20، 23، 24، 62، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4126، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 31700، 31701، 31703، 31704، 31708، 31744، 31745، 31746، 31752»
الأعمش: ثقة، مدلس (عنعنہ ہے، مگر ابوعبدالله الثوري اور ابومعاویہ سے روایت قابل قبول ہے)

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں