الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
51. باب سنن الوضوء - ذكر الأمر بتخليل الأصابع في الوضوء
وضو کی سنتوں کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ وضو میں انگلیوں کے درمیان خلال کیا جائے
کل مکررات: 3
حدیث نمبر: 1054
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ كَثِيرٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ لَقِيطِ بْنِ صَبِرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: كُنْتُ وَافِدَ بَنِي الْمُنْتَفِقِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمْ نُصَادِفْهُ فِي مَنْزِلِهِ، وَصَادَفْنَا عَائِشَةَ، فَأَمَرَتْ لَنَا بِخَزِيرَةٍ فَصُنِعَتْ، وَأَتَتْنَا بِقِنَاعٍ وَالْقِنَاعُ الطَّبَقُ فِيهِ التَّمْرُ فَأَكَلْنَا، فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" هَلْ أَصَبْتُمْ شَيْئًا؟ أَوْ آمُرُ لَكُمْ بِشَيْءٍ؟" قُلْنَا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَبَيْنَمَا نَحْنُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جُلُوسٌ، إِذْ رَفَعَ الرَّاعِي غَنَمَهُ إِلَى الْمُرَاحِ وَمَعَهُ سَخْلَةٌ تَيْعَرُ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا وَلَّدْتَ؟" قَالَ: بَهْمَةٌ، قَالَ:" اذْبَحْ مَكَانَهَا شَاةً"، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيَّ، فَقَالَ:" لا تَحْسِبَنَّ وَلَمْ يَقُلْ: لا تَحْسَبَنَّ أَنَّا مِنْ أَجَلِكَ ذَبَحْنَاهَا، إِنَّ لَنَا غَنَمًا مِائَةً لا تَزِيدُ، فَمَا وَلَدَتْ بَهْمَةً ذَبَحْنَا مَكَانَهَا شَاةً". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِيَ امْرَأَةً فِي لِسَانِهَا شَيْءٌ. قَالَ:" فَطَلِّقْهَا إِذَا". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِي مِنْهَا وَلَدًا، وَلَهَا صُحْبَةً، قَالَ:" عِظْهَا، فَإِنْ يَكُ فِيهَا خَيْرٌ، فَسَتَقْبَلُ، وَلا تَضْرِبْ ظَعِينَتَكَ ضَرْبَكَ أَمَتَكَ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنِي عَنِ الْوُضُوءِ، قَالَ: " أَسْبِغِ الْوُضُوءَ، وَخَلِّلْ بَيْنَ أَصَابِعِكَ، وَبَالِغْ فِي الاسْتِنْشَاقِ إِلا أَنْ تَكُونَ صَائِمًا" .
عاصم بن لقیط بن سبرہ اپنے والد سے یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ میں بنو مثفق کے وفد میں شامل ہو کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے لیکن آپ ہمیں اپنے گھر میں نہیں ملے۔ ہم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں گئے تھے۔ انہوں نے ہمارے لیے خزیرہ تیار کرنے کا حکم دیا تھا۔ وہ تیار ہو گیا، وہ ہمارے پاس ایک تھال میں کھجوریں لے کر آئیں۔ ہم انہیں کھا رہے تھے کہ اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے کوئی چیز کھائی ہے یا میں تمہارے لیے کسی چیز کا حکم دوں؟“ ہم نے عرض کی: جی ہاں، یا رسول اللہ! ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے۔ اسی دوران ایک چرواہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بکریاں لے کر ان کے باڑے کی طرف جا رہا تھا۔ اس کے ساتھ ایک بکری تھی جو آواز نکال رہی تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا اس نے بچے کو جنم دے دیا ہے؟“ اس نے جواب دیا: جی ہاں، بچہ پیدا ہوا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس بچے کی جگہ ایک بکری کو ذبح کر دو۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف متوجہ ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ یہ نہ سمجھنا کہ ہم تمہاری وجہ سے اسے ذبح کر رہے ہیں، ہمارے پاس ایک سو بکریاں ہیں، اس سے زیادہ نہیں ہوتیں، جب بھی کوئی بچہ پیدا ہوتا ہے تو ہم اس بچے کی جگہ ایک بکری ذبح کر لیتے ہیں۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میری ایک بیوی ہے جس کی زبان میں کچھ تیزی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم اسے طلاق دے دو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرا اس سے بچہ بھی ہے اور بڑا پرانا ساتھ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے نصیحت کرو، اگر اس میں بھلائی ہوگی تو وہ اسے قبول کر لے گی، تاہم تم اپنی بیوی کو اس طرح نہ مارو جس طرح کنیز کو مارا جاتا ہے۔“ راوی کہتے ہیں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے وضو کے بارے میں بتائیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اچھی طرح وضو کرو، انگلیوں کے درمیان خلال کرو اور ناک میں اچھی طرح پانی ڈالو، البتہ اگر تم روزے کی حالت میں (ہو، تو اس کا حکم مختلف) ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1054]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 88، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 150، 168، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1054، 1087، 4510، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 524، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 87، وأبو داود فى (سننه) برقم: 142، والترمذي فى (جامعه) برقم: 38، 788، والدارمي فى (مسنده) برقم: 732، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 407، 448، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16642» «رقم طبعة با وزير 1051»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (130) فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده جيد، وهو حديث صحيح. يحيى بن سليم: هو الطائفي، أخرج حديثه البخاري ومسلم وأصحاب السنن، ووثقه ابن معين، وابن سعد والعجلي، وقال أبو حاتم: محله الصدق، ولم يكن بالحافظ، وقاك النسائي: ليس به بأس، وهو منكر الحديث عن عبيد الله بن عمر، وقال الساجي: أخطأ في أحاديث رواها عن عبيد الله بن عمر، وقال يعقوب بن سفيان: كان رجلاً صالحاً، وكتابه لا بأس به، فإذا حدث من كتابه، فحديثه حسن، وإذا حدث حفظاً، فتعرف وتنكر، وقد تجنب المؤلف هنا والشيخان في "صحيحيهما" روايته عن عبيد الله بن عمر، وباقي رجاله ثقات.
حدیث نمبر: 1087
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ كَثِيرٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ لَقِيطِ بْنِ صَبِرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنِي عَنِ الْوُضُوءِ، قَالَ: " أَسْبِغِ الْوُضُوءَ، وَخَلِّلْ بَيْنَ الأَصَابِعِ، وَبَالِغْ فِي الاسْتِنْشَاقِ إِلا أَنْ تَكُونَ صَائِمًا" .
عاصم بن لقیط بن صبرہ اپنے والد رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ مجھے وضو کے بارے میں بتائیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اچھی طرح وضو کرو، انگلیوں کے درمیان خلال کرو، ناک میں اچھی طرح پانی ڈالو اگر تم روزے کی (حالت میں ہو، تو حکم مختلف ہے)۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1087]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 88، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 150، 168، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1054، 1087، 4510، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 524، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 87، وأبو داود فى (سننه) برقم: 142، 2366، 3973، والترمذي فى (جامعه) برقم: 38، 788، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 407، 448، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16642» «رقم طبعة با وزير 1084»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (130). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده جيد
حدیث نمبر: 4510
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ الطَّائِفِيُّ ، عَنْ إِِسْمَاعِيلَ بْنِ كَثِيرٍ وَكَانَ يُكْنَى أَبَا هَاشِمٍ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ لَقِيطِ بْنِ صَبِرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: كُنْتُ فِي وَفْدِ بَنِي الْمُنْتَفِقِ، فَبَيْنَمَا نَحْنُ جُلُوسٌ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِِذْ رَفَعَ الرَّاعِي غَنَمَهُ إِِلَى الْمُرَاحِ، فَإِِذَا سَخْلَةً تَيْعَرُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا وَلَدَتْ؟" فَقَالَ الرَّاعِي: بَهْمَةٌ. فَقَالَ:" اذْبَحْ مَكَانَهَا شَاةً"، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا تَحْسِبَنَّ بِالْخَفْضِ، وَلَمْ يَقُلْ: لا تَحْسَبَنَّ بِالنَّصْبِ، أَنَّا مِنْ أَجْلِكَ ذَبَحْنَاهَا، إِِنَّ لَنَا غَنَمًا مِائَةٌ، فَإِِذَا وَلَدَ الرَّاعِي بَهْمَةً ذَبَحْنَا مَكَانَهَا شَاةً" . قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِِنَّ لِي امْرَأَةً، وَفِي لِسَانِهَا شَيْءٌ يَعْنِي الْبَذَاءَ، قَالَ:" طَلِّقْهَا إِِذًا". فَقَالَ: إِِنَّ لَهَا صُحْبَةً، وَلِي مِنْهَا وَلَدٌ. قَالَ: " فَمُرْهَا بِقَوْلٍ فَعِظْهَا لَعَلَّهَا أَنْ تَعْقِلَ، وَلا تَضْرِبْ ظَعِينَتَكَ كَضَرْبِكَ إِِبِلَكَ" . قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبَرَنِي عَنِ الْوضُوءِ. قَالَ: " إِِذَا تَوَضَّأْتَ فَأَسْبِغِ الْوضُوءَ، وَخَلِّلْ بَيْنَ الأَصَابِعِ، وَبَالِغْ فِي الاسْتِنْشَاقِ، إِِلا أَنْ تَكُونَ صَائِمًا" .
عاصم بن لقیط بن صبرہ اپنے والد (سیدنا لقیط بن صبرہ رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں بنو منتفق کے وفد میں شامل تھا، ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، اسی دوران ایک چرواہا اپنی بکری کو اٹھا کر باڑے کی طرف لے گیا، وہ آوازیں نکال رہی تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”اس نے کیا جنم دیا ہے؟“ چرواہے نے جواب دیا: بچے کو جنم دیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کی جگہ کوئی اور بکری ذبح کرو۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم یہ گمان نہ کرنا کہ ہم نے تمہاری وجہ سے اسے ذبح کیا ہے“ (راوی بیان کرتے ہیں: یہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لفظ پر زیر پڑھی تھی زبر نہیں پڑھی تھی)۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) ”ہمارے پاس ایک سو بکریاں ہیں، جب کوئی ایک بکری بچہ دیتی ہے، تو ہم اس کی جگہ ایک بکری کو ذبح کر دیتے ہیں۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میری بیوی کی زبان میں کچھ خرابی ہے یعنی وہ بدزبانی کا مظاہرہ کرتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے طلاق دے دو۔“ انہوں نے عرض کی: اس کے ساتھ بڑا پرانا ساتھ ہے، پھر اس سے میری اولاد بھی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے زبانی طور پر وعظ و نصیحت کر کے سمجھاؤ، ہو سکتا ہے اسے سمجھ آ جائے، تم اپنی بیوی کو اس طرح نہ مارو جس طرح تم اپنے اونٹ کو مارتے ہو۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ مجھے وضو کے بارے میں بتائیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم وضو کرو تو اچھی طرح وضو کرو اور اپنی انگلیوں کے درمیان خلال کرو اور اچھی طرح ناک میں پانی ڈالو، البتہ اگر تمہارا روزہ ہو (تو پھر مبالغہ نہ کرو)۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 4510]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 88، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 150، 168، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1054، 1087، 4510، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 524، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 87، وأبو داود فى (سننه) برقم: 142، والترمذي فى (جامعه) برقم: 38، 788، والدارمي فى (مسنده) برقم: 732، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 407، 448، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16642» «رقم طبعة با وزير 4493»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى (1051). تنبيه!! رقم (1051) = (1054) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده جيد