الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
12. باب الاعتصام بالسنة وما يتعلق بها نقلا وأمرا وزجرا - ذكر الزجر عن الرغبة عن سنة المصطفى صلى الله عليه وسلم في أقواله وأفعاله جميعا-
سنت پر مضبوطی سے جمے رہنے اور اس سے متعلق نقل، حکم اور ممانعت کا بیان - اس ممانعت کا ذکر کہ نبی کریم ﷺ کی سنت (قول و فعل) سے بےرغبت ہونا ممنوع ہے۔
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 14
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي صَفْوَانَ الثَّقَفِيُّ ، حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ نَفَرًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَأَلُوا أَزْوَاجَ النَّبِيِّ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ عَمَلِهِ فِي السِّرِّ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ: لا أَتَزَوَّجُ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: لا آكُلُ اللَّحْمَ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: لا أَنَامُ عَلَى فِرَاشٍ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: " مَا بَالُ أَقْوَامٍ قَالُوا كَذَا وَكَذَا، لَكِنِّي أُصَلِّي وَأَنَامُ، وَأَصُومُ وَأُفْطِرُ، وَأَتَزَوَّجُ النِّسَاءَ، فَمَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِي فَلَيْسَ مِنِّي" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ اصحاب نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پوشیدہ اعمال کے بارے میں دریافت کیا (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم خلوت میں جو عبادت کرتے تھے، اس کے بارے میں دریافت کیا) تو ان افراد میں سے ایک نے یہ کہا: میں شادی نہیں کروں گا۔ ایک نے یہ کہا: میں گوشت نہیں کھاؤں گا۔ ایک نے یہ کہا: میں بچھونے پر نہیں سوؤں گا۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بعد میں اس بارے میں خطاب کرتے ہوئے) اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں کو کیا ہو گیا ہے؟ وہ اس اس طرح کی باتیں کرتے ہیں، جہاں تک میرا معاملہ ہے، تو میں (رات کے وقت نفل) نماز ادا بھی کرتا ہوں اور سو بھی جاتا ہوں، میں (نفلی) روزہ رکھ بھی لیتا ہوں اور ترک بھی کر دیتا ہوں، میں نے خواتین کے ساتھ شادیاں بھی کی ہیں، جو شخص میری سنت سے منہ موڑتا ہے، اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔“ [صحیح ابن حبان/المقدمة/حدیث: 14]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5063، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1401، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 14، 317، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3217، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 5305، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13578، 13579، وأحمد فى (مسنده) برقم: 13738، 13935، 14261، وعبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 1318، والبزار فى (مسنده) برقم: 6807»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (1782): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح، رجاله رجال مسلم عدا محمد بن أبي صفوان. تنبيه!! لم يبين الشيخ شعيب حال «محمد بن أبي صفوان»، وهو ثقة كما قال عنه أبو حاتم، وقال النسائى: لا بأس به. وذكره ابن حبان فى كتاب «الثقات»، وقال: مات سنة خمسين ومئتين أو قبلها بقليل أو بعدها بقليل. وقال الحافظ ابن حجر في «التقريب»: «ثقة». - مدخل بيانات الشاملة -.
حدیث نمبر: 317
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمَذَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، أَخْبَرَنِي حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ،، أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ: جَاءَ ثَلاثَةُ رَهْطٍ إِلَى بُيُوتِ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَسْأَلُونَ عَنْ عِبَادَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا أُخْبِرُوا كَأَنَّهُمْ تَقَالُّوهَا، فَقَالُوا: وَأَيْنَ نَحْنُ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَدْ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ؟!، قَالَ أَحَدُهُمْ: أَمَّا أَنَا فَإِنِّي أُصَلِّي اللَّيْلَ أَبَدًا، وَقَالَ الآخَرُ: أَنَا أَصُومُ الدَّهْرَ وَلا أُفْطِرُ، وَقَالَ الآخَرُ: أَنَا أَعْتَزِلُ النِّسَاءَ وَلا أَتَزَوَّجُ أَبَدًا، فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فقَالَ:" أَنْتُمُ الَّذِينَ قُلْتُمْ كَذَا وَكَذَا؟ أَمَا وَاللَّهِ إِنِّي لأَخْشَاكُمْ لِلَّهِ، وَأَتْقَاكُمْ لَهُ، لَكِنِّي أَصُومُ وَأُفْطِرُ، وَأُصَلِّي وَأَرْقُدُ، وَأَتَزَوَّجُ النِّسَاءَ، فَمَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِي فَلَيْسَ مِنِّي" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ تین آدمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے گھر آئے تاکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت کے بارے میں دریافت کریں، جب انہیں اس بارے میں بتایا گیا تو انہوں نے اسے کم سمجھا اور کہا: ہمارا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا واسطہ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تو گزشتہ اور آئندہ ذنب کی مغفرت ہو چکی ہے۔ تو ان میں سے ایک شخص نے کہا: میں ہمیشہ رات بھر نوافل ادا کرتا رہوں گا۔ دوسرے نے کہا: میں ہمیشہ نفلی روزے رکھتا رہوں گا اور کبھی روزہ افطار نہیں کروں گا۔ تیسرے نے کہا: میں خواتین سے علیحدگی اختیار کروں گا اور کبھی شادی نہیں کروں گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے اور آپ کو یہ باتیں بتائی گئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم لوگوں نے یہ بات کہی ہے؟ خدا کی قسم! میں تم سب کے مقابلے میں اللہ تعالیٰ سے سب سے زیادہ ڈرنے والا ہوں اور اس کا سب سے زیادہ تقویٰ رکھنے والا ہوں۔ لیکن میں نفلی روزے رکھ بھی لیتا ہوں اور ترک بھی کر دیتا ہوں، میں نوافل ادا بھی کرتا ہوں اور سو بھی جاتا ہوں اور میں نے خواتین کے ساتھ شادی بھی کی ہے۔ تو جو شخص میری سنت سے منہ موڑے گا اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔“ [صحیح ابن حبان/المقدمة/حدیث: 317]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5063، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1401، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 317، 14، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3217، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 5305، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13578، 13579، وأحمد فى (مسنده) برقم: 13738»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (1782): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين.