🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. باب فرض الإيمان - ذكر البيان بأن الإيمان أجزاء وشعب لها أعلى وأدنى-
ایمان کے فرض ہونے کا بیان - اس بات کا بیان کہ ایمان کے اجزاء اور شعبے ہیں جن میں اعلیٰ اور ادنیٰ درجے ہیں
کل مکررات: 3
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 166
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيَمَ الْحَنْظَلِيُّ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، حَدَّثَنَا سُهِيَلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الإِيمَانُ بِضْعٌ وَسِتُّونَ شُعْبَةً، أَوْ بِضْعٌ وَسَبْعُونَ شُعْبَةً، فَأَرْفَعُهَا لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، وَأَدْنَاهَا إِمَاطَةُ الأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ، وَالْحَيَاءُ شُعْبَةٌ مِنَ الإِيمَانِ" قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: أَشَارَ النَّبِيُّ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا الْخَبَرِ إِلَى الشَّيْءِ الَّذِي هُوَ فَرْضٌ عَلَى الْمُخَاطَبِينَ فِي جَمِيعِ الأَحْوَالِ، فَجَعَلَهُ أَعْلَى الإِيمَانِ، ثُمَّ أَشَارَ إِلَى الشَّيْءِ الَّذِي هُوَ نَفْلٌ لِلْمُخَاطَبِينَ فِي كُلِّ الأَوْقَاتِ، فَجَعَلَهُ أَدْنَى الإِيمَانِ، فَدَلَّ ذَلِكَ عَلَى أَنَّ كُلَّ شَيْءٍ فَرْضٌ عَلَى الْمُخَاطَبِينَ فِي كُلِّ الأَحْوَالِ، وَكُلَّ شَيْءٍ فَرْضٌ عَلَى بَعْضِ الْمُخَاطَبِينَ فِي بَعْضِ الأَحْوَالِ، وَكُلَّ شَيْءٍ هُوَ نَفْلٌ لِلْمُخَاطَبِينَ فِي كُلِّ الأَحْوَالِ، كُلُّهُ مِنَ الإِيمَانِ، وَأَمَّا الشَّكُّ فِي أَحَدِ الْعَدَدَيْنِ، فَهُوَ مِنْ سُهِيَلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ فِي الْخَبَرِ، كَذَلِكَ قَالَهُ مَعْمَرٌ، عَنْ سُهِيَلٍ، وَقَدْ رَوَاهُ سُلَيْمَانُ بْنُ بِلالٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ مَرْفُوعًا، وَقَالَ:" الإِيمَانُ بِضْعٌ وَسِتُّونَ شُعْبَةً"، وَلَمْ يَشُكَّ، وَإِنَّمَا تَنَكَّبْنَا خَبَرَ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلالٍ فِي هَذَا الْمَوْضِعِ، وَاقْتَصَرْنَا عَلَى خَبَرِ سُهِيَلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ لِنُبَيِّنَ أَنَّ الشَّكَّ فِي الْخَبَرِ لَيْسَ مِنْ كَلامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَإِنَّمَا هُوَ كَلامُ سُهِيَلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ كَمَا ذَكَرْنَاهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایمان کے ساٹھ سے کچھ زیادہ شعبے ہیں، (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) ستر سے کچھ زیادہ شعبے ہیں، جن میں سب سے بلند ترین «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ کہنا ہے، اور سب سے کم تر راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹانا ہے، اور حیا بھی ایمان کا ایک شعبہ ہے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس روایت میں اس چیز کی طرف اشارہ کیا ہے جو تمام مخاطب لوگوں پر تمام حالتوں میں فرض ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایمان کا بلند تر درجہ قرار دیا ہے۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس چیز کی طرف اشارہ کیا ہے جو مخاطب لوگوں کے لیے تمام اوقات میں نفل ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایمان کا سب سے نیچے کا درجہ قرار دیا ہے۔ یہ چیز اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ ہر وہ چیز جو مخاطب لوگوں پر تمام حالتوں میں فرض کی گئی ہے، اور ہر وہ چیز جو بعض مخاطب لوگوں پر بعض حالتوں میں فرض کی گئی ہے، اور ہر وہ چیز جو مخاطب لوگوں کے لیے ہر حالت میں نفل ہے، یہ سب کی سب ایمان کا حصہ ہیں۔ جہاں تک دو عددوں میں سے ایک کے بارے میں شک کا تعلق ہے، تو یہ شک سہیل بن ابوصالح نامی راوی کو اس روایت میں ہوا ہے۔ یہ بات معمر نے سہیل کے حوالے سے اسی طرح بیان کی ہے، اور سلیمان بن بلال نے اسے عبداللہ بن دینار کے حوالے سے ابوصالح کے حوالے سے مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”ایمان کے ساٹھ اور کچھ شعبے ہیں۔“ انہوں نے کسی شک کے بغیر یہ بات ذکر کی ہے۔ ہم نے اس جگہ پر سلیمان بن بلال کی نقل کردہ روایت کو ترک کر دیا ہے اور سہیل بن ابوصالح کی نقل کردہ روایت پر اکتفا کیا ہے، اس کی وجہ یہ ہے تاکہ ہم یہ بات بیان کر دیں کہ روایت کے الفاظ میں شک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام کا حصہ نہیں ہے بلکہ یہ سہیل بن ابوصالح کا کلام ہے، جیسا کہ ہم نے یہ بات ذکر کی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الإيمان/حدیث: 166]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 9، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 35،، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 166، 167، 181، 190، 191، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5019، 5020، 5021، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4676، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2614، 2614 م، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 57، 57 م، وأحمد فى (مسنده) برقم: 9048»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (1769): ق، ولفظ: «سبعون» أصح. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 167
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو قَدْامَةَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلالٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الإِيمَانُ بِضْعٌ وَسِتُّونَ شُعْبَةً، وَالْحَيَاءُ شُعْبَةٌ مِنَ الإِيمَانِ" قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: اخْتَصَرَ سُلَيْمَانُ بْنُ بِلالٍ هَذَا الْخَبَرَ، فَلَمْ يَذْكُرْ ذِكْرَ الأَعْلَى وَالأَدْنَى مِنَ الشُّعَبِ، وَاقْتَصَرَ عَلَى ذِكْرِ السِّتِّينَ دُونَ السَّبْعِينَ، وَالْخَبَرُ فِي بِضْعٍ وَسَبْعِينَ خَبَرٌ مُتَقَصًّى صَحِيحٌ لا ارْتِيَابَ فِي ثُبُوتِهِ، وَخَبَرُ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلالٍ خَبَرٌ مُخْتَصَرٌ غَيْرُ مُتَقَصًّى، وَأَمَّا الْبِضْعُ، فَهُوَ اسْمٌ يَقَعُ عَلَى أَحَدِ أَجْزَاءِ الأَعْدَادِ، لأَنَّ الْحِسَابَ بِنَاؤُهُ عَلَى ثَلاثَةِ أَشْيَاءَ: عَلَى الأَعْدَادِ، وَالْفُصُولِ، وَالتَّرْكِيبِ، فَالأَعْدَادُ مِنَ الْوَاحِدِ إِلَى التِّسْعَةِ، وَالْفُصُولُ هِيَ الْعَشَرَاتُ وَالْمِئُونُ وَالأُلُوفُ، وَالتَّرْكِيبُ مَا عَدَا مَا ذَكَرْنَا، وَقَدْ تَتَبَّعْتُ مَعْنَى الْخَبَرِ مُدَّةً، وَذَلِكَ أَنَّ مَذْهَبَنَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَتَكَلَّمْ قَطُّ إِلا بِفَائِدَةٍ، وَلا مِنْ سُنَنِهِ شَيْءٌ لا يُعْلَمُ مَعْنَاهُ، فَجَعَلْتُ أَعُدُّ الطَّاعَاتِ مِنَ الإِيمَانِ، فَهِيَ تَزِيدُ عَلَى هَذَا الْعَدَدِ شَيْئًا كَثِيرًا، فَرَجَعْتُ إِلَى السُّنَنِ، فَعَدَدْتُ كُلَّ طَاعَةٍ عَدَّهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الإِيمَانِ، فَهِيَ تَنْقُصُ مِنَ الْبِضْعِ وَالسَّبْعِينَ، فَرَجَعْتُ إِلَى مَا بَيْنَ الدَّفَّتَيْنِ مِنْ كَلامِ رَبِّنَا، وَتَلَوْتُهُ آيَةً آيَةً بِالتَّدَبُّرِ، وَعَدَدْتُ كُلَّ طَاعَةٍ عَدَّهَا الِلَّهِ جَلَّ وَعَلا مِنَ الإِيمَانِ، فَهِيَ تَنْقُصُ عَنِ الْبِضْعِ وَالسَّبْعِينَ، فَضَمَمْتُ الْكِتَابَ إِلَى السُّنَنِ، وَأَسْقَطْتُ الْمُعَادَ مِنْهَا، فَكُلُّ شَيْءٍ عَدَّهُ الِلَّهِ جَلَّ وَعَلا مِنَ الإِيمَانِ فِي كِتَابِهِ، وَكُلُّ طَاعَةٍ جَعَلَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الإِيمَانِ فِي سُنَنِهِ تِسْعٌ وَسَبْعُونَ شُعْبَةً لا يَزِيدُ عَلَيْهَا وَلا يَنْقُصُ مِنْهَا شَيْءٌ، فَعَلِمْتُ أَنَّ مُرَادَ النَّبِيِّ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي الْخَبَرِ أَنَّ الإِيمَانَ بِضْعٌ وَسَبْعُونَ شُعْبَةً فِي الْكِتَابِ وَالسُّنَنِ، فَذَكَرْتُ هَذِهِ الْمَسْأَلَةَ بِكَمَالِهَا بِذِكْرِ شُعْبَةَ فِي كِتَابِ وَصْفُ الإِيمَانِ وَشُعَبِهِ بِمَا أَرْجُو أَنَّ فِيهَا الْغَنِيَّةَ لِلْمُتَأَمِّلِ تَأَمَّلَهَا، فَأَغْنَى ذَلِكَ عَنْ تِكْرَارهَا فِي هَذَا الْكِتَابِ، وَالدَّلِيلُ عَلَى أَنَّ الإِيمَانَ أَجْزَاءٌ بِشُعَبٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ فِي خَبَرِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ:" الإِيمَانُ بِضْعٌ وَسَبْعُونَ شُعْبَةً: أَعْلاهَا شَهَادَةُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ"، فَذَكَرَ جُزْءًا مِنْ أَجْزَاءِ شُعَبِهِ، هِيَ كُلُّهَا فَرْضٌ عَلَى الْمُخَاطَبِينَ فِي جَمِيعِ الأَحْوَالِ، لأَنَّهُ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَقُلْ: وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ، وَالإِيمَانُ بِمَلائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَالْجَنَّةِ وَالنَّارِ وَمَا يُشْبِهُ هَذَا مِنْ أَجْزَاءِ هَذِهِ الشُّعْبَةِ، وَاقْتَصَرَ عَلَى ذِكْرِ جُزْءٍ وَاحِدٍ مِنْهَا، حَيْثُ قَالَ:" أَعْلاهَا شَهَادَةُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ"، فَدَلَّ هَذَا عَلَى أَنَّ سَائِرَ الأَجْزَاءِ مِنْ هَذِهِ الشُّعْبَةِ كُلُّهَا مِنَ الإِيمَانِ، ثُمَّ عَطَفَ فَقَالَ:" وَأَدْنَاهَا إِمَاطَةُ الأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ"، فَذَكَرَ جُزْءًا مِنْ أَجْزَاءِ شُعْبَةٍ هِيَ نَفْلٌ كُلُّهَا لِلْمُخَاطَبِينَ فِي كُلِّ الأَوْقَاتِ، فَدَلَّ ذَلِكَ عَلَى أَنَّ سَائِرَ الأَجْزَاءِ الَّتِي هِيَ مِنْ هَذِهِ الشُّعْبَةِ وَكُلَّ جُزْءٍ مِنْ أَجْزَاءِ الشُّعَبِ الَّتِي هِيَ مِنْ بَيْنِ الْجُزْأَيْنِ الْمَذْكُورَيْنِ فِي هَذَا الْخَبَرِ اللَّذَيْنِ هُمَا مِنْ أَعْلَى الإِيمَانِ وَأَدْنَاهُ كُلُّهُ مِنَ الإِيمَانِ، وَأَمَّا قَوْلُهُ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْحَيَاءُ شُعْبَةٌ مِنَ الإِيمَانِ"، فَهُوَ لَفْظَةٌ أُطْلِقَتْ عَلَى شَيْءٍ بِكِنَايَةِ سَبَبِهِ، وَذَلِكَ أَنَّ الْحَيَاءَ جِبِلَّةٌ فِي الإِنْسَانِ، فَمِنَ النَّاسِ مَنْ يُكْثِرُ فِيهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَقِلُّ ذَلِكَ فِيهِ، وَهَذَا دَلِيلٌ صَحِيحٌ عَلَى زِيَادَةِ الإِيمَانِ وَنُقْصَانِهِ، لأَنَّ النَّاسَ لَيْسُوا كُلُّهُمْ عَلَى مَرْتَبَةٍ وَاحِدَةٍ فِي الْحَيَاءِ، فَلَمَّا اسْتَحَالَ اسْتِوَاؤُهُمْ عَلَى مَرْتَبَةٍ وَاحِدَةٍ فِيهِ، صَحَّ أَنَّ مَنْ وُجِدَ فِيهِ أَكْثَرُ، كَانَ إِيمَانُهُ أَزِيدَ، وَمَنْ وُجِدَ فِيهِ مِنْهُ أَقَلُّ، كَانَ إِيمَانُهُ أَنْقَصَ، وَالْحَيَاءُ فِي نَفْسِهِ: هُوَ الشَّيْءُ الْحَائِلُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَبَيْنَ مَا يُبَاعِدُهُ مِنْ رَبِّهِ مِنَ الْمَحْظُورَاتِ، فَكَأَنَّهُ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَعَلَ تَرْكَ الْمَحْظُورَاتِ شُعْبَةً مِنَ الإِيمَانِ بِإِطْلاقِ اسْمِ الْحَيَاءِ عَلَيْهِ، عَلَى مَا ذَكَرْنَاهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایمان کے ساٹھ سے زیادہ شعبے ہیں اور حیا ایمان کا ایک شعبہ ہے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) سلیمان بن بلال نے اس روایت کو مختصر کیا ہے، انہوں نے سب سے بلند اور سب سے نیچے والے شعبے کا ذکر نہیں کیا۔ انہوں نے ستر کی بجائے صرف ساٹھ کا ذکر کرنے پر اکتفا کیا ہے، جبکہ روایت میں ستر اور کچھ شعبے بھی منقول ہیں، اور یہ ایسی روایت ہے جو تفصیلی ہے اور صحیح ہے، اس کے ثبوت میں کوئی شک نہیں ہے۔ سلیمان بن بلال کی نقل کردہ روایت مختصر ہے اور تفصیلی نہیں ہے، جہاں تک لفظ «بِضْعٌ» (کچھ) کا تعلق ہے تو یہ ایک ایسا اسم ہے جو اعداد کے اجزاء میں سے کسی ایک پر واقع ہوتا ہے، کیونکہ حساب کی بنیاد تین چیزوں پر ہے: اعداد پر، فصول پر اور ترکیب پر۔ جہاں تک اعداد کا تعلق ہے تو وہ ایک سے لے کر نو تک ہوتے ہیں، جہاں تک فصول کا تعلق ہے تو وہ دہائیاں، سینکڑے اور ہزار ہوتے ہیں، جہاں تک ترکیب کا تعلق ہے تو وہ اس کے علاوہ جو کچھ بھی ہے جس کا ہم نے ذکر کیا ہے (وہ ترکیب ہے)۔ میں ایک طویل عرصے تک اس روایت کے مفہوم کی تحقیق کرتا رہا، اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارا موقف یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بھی بات کی ہے وہ کسی فائدے ہی کی وجہ سے کی ہو گی اور آپ کے طریقے میں کوئی ایسی چیز نہیں ہے جس کا مفہوم معلوم نہ ہو، تو میں نے ایمان کی نیکیوں کو گننا شروع کیا تو وہ اس تعداد سے کہیں زیادہ تھیں، پھر میں نے سنت کی طرف رجوع کیا اور میں نے ان تمام نیکیوں کو گننا شروع کیا جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایمان کے حصے کے طور پر شمار کیا ہے تو یہ ستر اور اس کی تعداد سے کچھ کم تھیں۔ پھر میں نے دو جلدوں کے درمیان پروردگار کے کلام کی طرف رجوع کیا، میں نے ایک ایک آیت کو غور سے پڑھا اور ہر اس نیکی کو شمار کیا جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے ایمان کے حوالے سے کیا ہے تو وہ بھی ستر اور اس سے کچھ کم تھیں، پھر میں نے کتاب کو سنت کے ساتھ ملایا اور ان میں سے تکرار کے ساتھ آنے والی چیزوں کو ساقط کر دیا، تو ہر وہ چیز جس کو اللہ تعالیٰ نے ایمان کا حصہ اپنی کتاب میں شمار کیا ہے اور ہر وہ نیکی جسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایمان کا حصہ اپنی سنت میں قرار دیا ہے وہ 79 شعبے تھے، نہ اس سے زیادہ تھے نہ اس سے کم تھے۔ تو مجھے پتا چل گیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس روایت میں مراد یہ ہے کہ ایمان کے ستر اور کچھ شعبے کتاب و سنت میں منقول ہیں، تو میں نے یہ مسئلہ مکمل طور پر ایمان کے شعبوں کے تذکرے کے ہمراہ کتاب (ایمان کی صفت اور اس کے شعبے) میں ذکر کر دیا ہے۔ مجھے یہ امید ہے کہ اس میں غور و فکر کرنے والے شخص کے لیے کفایت ہو جائے گی اور اب مجھے اس بحث کو یہاں دوبارہ ذکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس بات کی دلیل کہ ایمان کے شعبوں کے حوالے سے اجزاء ہوتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ہے جو عبداللہ بن دینار کے حوالے سے منقول روایت میں ہے: ”ایمان کے ستر اور کچھ شعبے ہوتے ہیں، جن میں سب سے بلند اس بات کی گواہی دینا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایمان کے شعبوں کے اجزاء میں سے ایک جز کا ذکر کیا ہے جو سارے کا سارا تمام مخاطب لوگوں پر تمام حالتوں میں فرض ہے، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد نہیں فرمائی کہ میں اللہ کا رسول ہوں، یا فرشتوں پر، اس کی کتابوں پر، اس کے رسولوں پر یا جنت پر یا جہنم پر اور اس جیسی دیگر چیزوں پر ایمان رکھنا اس شعبے کے اجزاء میں سے ایک ہے، بلکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے صرف ایک جز پر اکتفا کیا ہے۔ آپ نے ارشاد فرمایا ہے: اس کا سب سے بلند تر شعبہ ”اس بات کی گواہی دینا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے“، یہ چیز اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ یہ تمام اجزاء اس شعبے سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ تمام کے تمام ایمان کا حصہ ہیں، پھر آپ نے عطف کیا اور لفظ «وَاو» استعمال کیا اور فرمایا: ”اس میں سب سے کمتر راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹانا ہے۔“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے شعبوں میں سے ایک جز کا ذکر کیا ہے جو نفل ہے اور یہ تمام اوقات میں مخاطب لوگوں کے لیے نفل کی حیثیت رکھتا ہے، اور یہ چیز اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ وہ تمام اجزاء جو اس شعبے سے تعلق رکھتے ہیں اور ان دو ذکر شدہ اجزاء کے درمیان موجود شعبوں کے تمام اجزاء میں سے ہر ایک جز، اس کا تذکرہ ان دو روایات میں ہے جو ایمان کا بلند تر مرتبہ اور کمترین مرتبہ ہیں، یہ سب کے سب ایمان کا حصہ ہیں۔ جہاں تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کا تعلق ہے: ”حیا ایمان کا ایک شعبہ ہے“، تو یہ ایسے الفاظ ہیں جن کا اطلاق کسی چیز پر اس کے سبب کے کنائے کے ساتھ کیا گیا ہے، اس کی صورت یوں ہے کہ حیا ایک جبلت ہے جو انسان میں موجود ہوتی ہے، کچھ لوگ ایسے ہیں جن میں یہ زیادہ ہوتی ہے اور کچھ میں یہ کم ہوتی ہے، تو یہ اس چیز کی صحیح دلیل ہے کہ ایمان زیادہ بھی ہوتا ہے اور اس میں کمی بھی ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ تمام لوگ حیا کے اعتبار سے ایک ہی مرتبے کے نہیں ہوتے، تو جب ایمان کے ایک مرتبے کے بارے میں ان لوگوں کا برابر ہونا ناممکن ہے تو یہ بات درست ہو گی کہ جس میں یہ زیادہ پائی جائے گی اس کا ایمان زیادہ ہو گا اور جس میں یہ کم پائی جائے گی اس کا ایمان کم ہو گا، تو اس کا ایمان ناقص ہو گا، اور حیا اپنے وجود کے اعتبار سے ایک ایسی چیز ہے جو آدمی اور اس چیز کے درمیان رکاوٹ بن جاتی ہے جو چیز آدمی کو اس کے پروردگار سے دور کرتی ہے اور ممنوعہ چیزوں سے تعلق رکھتی ہے، تو گویا کہ اللہ کے نبی سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ممنوعہ چیزوں کو ترک کرنے کو ایمان کا ایک شعبہ قرار دیا ہے اور اس کے لیے آپ نے لفظ «حَیَاء» استعمال کیا ہے، جیسا کہ ہم نے پہلے یہ بات ذکر کی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الإيمان/حدیث: 167]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 9، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 35،، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 166، 167، 181، 190، 191، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5019، 5020، 5021، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4676، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2614، 2614 م، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 57، 57 م، وأحمد فى (مسنده) برقم: 9048»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 191
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ بِسْطَامٍ بِالأُبُلَّةِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ حَفْصٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ سُهِيَلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الإِيمَانُ بِضْعٌ وَسَبْعُونَ شُعْبَةً، أَعْلاهَا شَهَادَةُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، وَأَدْنَاهَا إِمَاطَةُ الأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایمان کے ستر سے زیادہ شعبے ہیں۔ ان میں سب سے بلند (شعبہ) اس بات کی گواہی دینا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا اور کوئی معبود نہیں ہے، اور کمتر (شعبہ) راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹانا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الإيمان/حدیث: 191]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 9، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 35،، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 166، 167، 181، 190، 191، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5019، 5020، 5021، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4676، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2614، 2614 م، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 57، 57 م، وأحمد فى (مسنده) برقم: 9048»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں