🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
568. باب الإمامة والجماعة - فصل في فضل الجماعة - ذكر البيان بأن أحد خطوتي الجائي إلى المسجد تحط خطيئة والأخرى ترفع درجة
امام اور جماعت - جماعت کے بارے میں بیان - اس بات کا بیان کہ مسجد آنے والے کے ایک قدم سے گناہ معاف ہوتا ہے اور دوسرے سے درجہ بلند ہوتا ہے
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 130
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيَمَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " كُلُّ مَوْلُودٍ يُولَدُ عَلَى الْفطْرَةِ، فَأَبَوَاهُ يُهَوِّدَانِهِ وَيُنَصِّرَانِهِ وَيُمَجِّسَانِهِ، كَمَا تَنْتِجُونَ إِبِلَكُمْ هَذِهِ هَلْ تُحِسُّونَ فِيهَا مِنْ جَدْعَاءَ؟" ثُمَّ يَقُولُ أَبُو هُرَيرَةَ: فَاقْرَءُوا إِنْ شَئْتُمْ: فِطْرَةَ اللَّهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا لا تَبْدِيلَ لِخَلْقِ اللَّهِ سورة الروم آية 30، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: قَوْلُهُ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَأَبَوَاهُ يُهَوِّدَانِهِ وَيُنَصِّرَانِهِ وَيُمَجِّسَانِهِ" مِمَّا نَقُولُ فِي كُتُبِنَا: إِنَّ الْعَرَبَ تُضِيفُ الْفِعْلَ إِلَى الآمِرِ، كَمَا تُضِيفُهُ إِلَى الْفَاعِلِ، فَأَطْلَقَ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْمَ التَّهَوُّدِ وَالتَّنَصُّرِ وَالتَّمَجُّسِ عَلَى مَنْ أَمَرَ وَلَدَهُ بِشَيْءٍ مِنْهَا بِلَفْظِ الْفِعْلِ، لا أَنَّ الْمُشْرِكِينَ هُمُ الَّذِينَ يُهَوِّدُونَ أَوْلادَهُمْ أَوْ يُنَصِّرُونَهُمْ أَوْ يُمَجِّسُونَهُمْ، دُونَ قَضَاءِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فِي سَابِقِ عِلْمِهِ فِي عَبِيدِهِ، عَلَى حَسَبِ مَا ذَكَرْنَاهُ فِي غَيْرِ مَوْضِعٍ مِنْ كُتُبِنَا، وَهَذَا كَقَوْلِ ابْنِ عُمَرَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَلَقَ رَأْسَهُ فِي حَجَّتِهِ"، يُرِيدُ بِهِ أَنَّ الْحَالِقَ فَعَلَ ذَلِكَ بِهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لا نَفْسَهُ، وَهَذَا كَقَوْلِهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ حِينَ يَخْرُجُ أَحَدُكُمْ مِنْ بَيْتِهِ إِلَى الصَّلاةِ فَخُطْوَتَاهُ إِحْدَاهُمَا تَحُطُّ خَطِيئَةً، وَالأُخْرَى تَرْفَعُ دَرَجَةً"، يُرِيدُ: أَنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِذَلِكَ، لا أَنَّ الْخُطْوَةَ تَحُطُّ الْخَطِيئَةَ، أَوْ تَرْفَعُ الدَّرَجَةَ، وَهَذَا كَقَوْلِ النَّاسِ: الأَمِيرُ ضَرَبَ فُلانًا أَلْفَ سَوْطٍ، يُرِيدُونَ: أَنَّهُ أَمَرَ بِذَلِكَ لا أَنَّهُ فَعَلَ بِنَفْسِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ہر پیدا ہونے والا بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے، اس کے ماں باپ اسے یہودی، عیسائی یا مجوسی بنا دیتے ہیں۔ جس طرح تمہارے اونٹوں کے ہاں بچہ پیدا ہوتا ہے، تو کیا تمہیں ان میں سے کوئی ایسا نظر آتا ہے، جس کے کان کٹے ہوئے ہوں؟“ پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات ارشاد فرمائی: تم لوگ چاہو، تو (اس حدیث کی تائید میں) یہ آیت تلاوت کر سکتے ہو: ﴿یہ اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ وہ فطرت ہے، جس پر اس نے لوگوں کو بنایا ہے، اور اللہ تعالیٰ کی تخلیق میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی﴾ [سورة الروم: 30] ۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: ”اس کے ماں باپ اسے یہودی، عیسائی یا مجوسی بنا دیتے ہیں“ یہ ان باتوں میں سے ایک ہے، جس کے بارے میں ہم اپنی کتابوں میں یہ بات بیان کر چکے ہیں کہ عرب بعض اوقات فعل کی نسبت حکم دینے والے کی طرف کرتے ہیں جس طرح وہ فعل کی نسبت فاعل کی طرف کرتے ہیں۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہاں یہودی بنانے یا عیسائی بنانے یا مجوسی بنانے کے لفظ کا اطلاق اس شخص پر کیا ہے، جو اپنے بچے کو ان میں سے کسی ایک چیز کا حکم دیتا ہے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا استعمال فعل کے لفظ کے ذریعے کیا ہے۔ اس سے یہ مراد نہیں ہے کہ مشرکین اپنی اولاد کو یہودی بنا دیتے ہیں، یا عیسائی بنا دیتے ہیں، یا مجوسی بنا دیتے ہیں، اور یہ اللہ تعالیٰ کے اس فیصلے کے علاوہ ہوتا ہے، جو اس کے اپنے بندوں کے بارے میں علم کے حوالے سے ہے۔ یہ اس کے مطابق ہو گا، جس کا ذکر ہم اپنی کتابوں میں دوسری جگہ کر چکے ہیں۔ اور یہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے اس بیان کے مطابق ہو گا: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر اپنا سر منڈوایا۔“ اس سے مراد یہ ہے: سر مونڈوانے والے نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ یہ فعل کیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود یہ نہیں کیا تھا۔ اس کی مثال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ہے: ”جب کوئی شخص اپنے گھر سے نماز کے لیے نکلتا ہے، تو اس کے دونوں قدم، ان میں سے ایک برائی کو مٹا دیتا ہے، اور دوسرا درجے کو بلند کرتا ہے۔“ اس سے مراد یہ ہے: اللہ تعالیٰ اس بات کا حکم دیتا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ وہ قدم اس برائی کو مٹاتا ہے یا درجے کو بلند کرتا ہے۔ اور یہ لوگوں کے اس مقولے کی طرح ہو گا کہ امیر نے فلاں شخص کو ایک ہزار کوڑے مارے۔ اس سے مراد یہ ہے: امیر نے ایسا کرنے کا حکم دیا۔ اس سے یہ مراد نہیں ہے کہ اس نے خود ایسا کیا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 130]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1358، 1359، 1384، 1385، 4775، 6598، 6599، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2658، 2658، ومالك فى (الموطأ) برقم: 823، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 128، 129، 130، 131، 133، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1948،، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4714، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2138، 2138 م، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7302، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1143، 1146»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2044
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عَاصِمٍ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو الرَّقِّيُّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ تَطَهَّرَ فِي بَيْتِهِ، ثُمَّ مَشَى إِلَى بَيْتٍ مِنْ بُيُوتِ اللَّهِ لِيَقْضِيَ فَرِيضَةً مِنْ فَرَائِضِ اللَّهِ، كَانَ خَطْوَتَاهُ: إِحْدَاهُمَا تَحُطُّ خَطِيئَةً، وَالأُخْرَى تَرْفَعُ دَرَجَةً" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اپنے گھر میں وضو کرے، پھر وہ اللہ کے کسی گھر کی طرف چل کر جائے تاکہ اللہ تعالیٰ کے فرائض میں سے کوئی فرض ادا کرے، تو اس کے دونوں قدموں میں سے ایک (قدم) گناہ کو مٹاتا ہے اور دوسرا (قدم) درجے کو بلند کرتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2044]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 647، 2119، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 666، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1490، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1622، 2044، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 794، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 704، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 786، والترمذي فى (جامعه) برقم: 603، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 281، 774، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7916» «رقم طبعة با وزير 2042»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «مختصر مسلم» (243). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح، عبد الجبار بن عاصم، أبو طالب، وثقه ابن معين، والدارقطني، وذكره المؤلف في «الثقات» 8/ 418، وباقي رجاله ثقات رجال الشيخين، أبو حازم: هو سليمان الأشجعي.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں