🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
892. باب إعادة الصلاة
نماز دوبارہ ادا کرنے کا بیان -
کل مکررات: 3
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1564
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُسْلَمْ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةً، فَلَمْا قَضَى صَلاتَهُ إِذَا هُوَ بِرَجُلَيْنِ فِي مُؤَخَّرِ النَّاسِ، فَجِيءَ بِهِمَا تَرْتَعِدُ فَرَائِصُهُمَا، فَقَالَ لَهُمَا:" مَا حَمَلَكُمَا عَلَى أَنْ لا تُصَلِّيَا مَعَنْا"، قَالا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّيْنَا فِي رِحَالِنَا، ثُمَّ أَقْبَلْنَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا صَلَّيْتُمَا فِي رِحَالِكُمَا، ثُمَّ أَدْرَكْتُمَا الصَّلاةَ، فَصَلِّيَا، فَإِنَّهَا لَكُمَا نَافِلَةٌ" .
سیدنا یزید بن اسود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کی تو لوگوں کے پیچھے دو آدمی موجود تھے (جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا میں نماز ادا نہیں کی تھی)۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت ان دونوں کو لایا گیا تو ان کے جسم کانپ رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں سے دریافت کیا: ”کیا وجہ ہے، تم دونوں نے ہمارے ساتھ نماز ادا نہیں کی؟“ ان دونوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! ہم نے اپنی رہائشی جگہ پر نماز ادا کر لی تھی، پھر ہم یہاں آئے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم اپنی رہائشی جگہ پر نماز ادا کر چکے ہو اور پھر (امام کے ساتھ) نماز کو پاؤ تو نماز ادا کر لو یہ تمہارے لیے نفل ہو جائے گی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1564]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1279، 1638، 1713، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1564، 1565، 2395، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 899، وأبو داود فى (سننه) برقم: 575، 614، والترمذي فى (جامعه) برقم: 219، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1532، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17746» «رقم طبعة با وزير 1562»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (590 - 951). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1565
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الدُّولابِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ الأَسْوَدِ الْعَامِرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّتَهُ، فَصَلَّيْتُ مَعَهُ صَلاةَ الصُّبْحِ فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ مِنْ مِنًى، فَلَمْا قَضَى صَلاتَهُ إِذَا رَجُلانِ فِي آخِرِ النَّاسِ لَمْ يُصَلِّيَا، فَأُتِيَ بِهِمَا تَرْتَعِدُ فَرَائِصُهُمَا، فَقَالَ لَهُمَا:" مَا مَنَعَكُمَا أَنْ تُصَلِّيَا مَعَنْا؟"، قَالا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كُنَّا قَدْ صَلَّيْنَا فِي رِحَالِنَا، قَالَ:" فَلا تَفْعَلا، إِذَا صَلَّيْتُمَا فِي رِحَالِكُمَا، ثُمَّ أَتَيْتُمَا مَسْجِدَ جَمَاعَةٍ، فَصَلِّيَا مَعَهُمْ، فَإِنَّهَا لَكُمَا نَافِلَةٌ" ، قَالَ الشَّيْخُ: قَوْلُهُ فَلا تَفْعَلا لَفْظَةُ زَجْرٍ مُرَادُهَا ابْتِدَاءُ أَمْرٍ مُسْتَأْنَفٍ.
جابر بن یزید عامری اپنے والد رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ آپ کے حج (یعنی حجۃ الوداع) میں شریک ہوا، میں نے آپ کی اقتدا میں صبح کی نماز منی میں موجود مسجدِ خیف میں ادا کی، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کر لی تو لوگوں کے پیچھے دو آدمی موجود تھے جنہوں نے (باجماعت) نماز ادا نہیں کی تھی، ان دونوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا تو وہ دونوں کانپ رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا وجہ ہے کہ تم دونوں نے ہمارے ساتھ نماز ادا نہیں کی؟“ ان دونوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم اپنی رہائشی جگہ پر نماز ادا کر چکے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ایسا نہ کرو، جب تم اپنی رہائشی جگہ پر نماز ادا کر چکے ہو اور پھر تم جماعت کے ساتھ والی مسجد میں آؤ تو ان لوگوں کے ساتھ بھی نماز ادا کر لو، یہ تمہارے لیے نفل ہو جائے گی۔“ شیخ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ”تم ایسا نہ کرو“ یہ لفظ ممانعت کے ہیں لیکن اس سے مراد ابتدائی طور پر کوئی حکم دینا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1565]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1279، 1638، 1713، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1564، 1565، 2395، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 899، وأبو داود فى (سننه) برقم: 575، 614، والترمذي فى (جامعه) برقم: 219، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1532، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17746» «رقم طبعة با وزير 1563»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2395
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الدُّولابِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ الأَسْوَدِ الْعَامِرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّتَهُ، فَصَلَّيْتُ مَعَهُ صَلاةَ الصُّبْحِ فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ مِنْ مِنًى، فَلَمَّا قَضَى صَلاتَهُ إِذَا رَجُلانِ فِي آخِرِ النَّاسِ لَمْ يُصَلِّيَا، فَأُتِيَ بِهِمَا تَرْعَدُ فَرَائِصُهُمَا، فَقَالَ:" مَا مَنَعَكُمَا أَنْ تُصَلِّيَا مَعَنَا؟" قَالا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كُنَّا قَدْ صَلَّيْنَا فِي رِحَالِنَا، قَالَ:" فَلا تَفْعَلا، إِذَا صَلَّيْتُمَا فِي رِحَالِكُمَا، ثُمَّ أَتَيْتُمَا مَسْجِدَ جَمَاعَةٍ فَصَلِّيَا مَعَهُمْ، فَإِنَّهَا لَكُمْ نَافِلَةٌ" .
جابر بن یزید عامری اپنے والد (یزید بن اسود رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حج میں شریک ہوا تھا۔ میں نے ”منی“ میں مسجدِ خیف میں صبح کی نماز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں ادا کی، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کی تو لوگوں کے پیچھے دو ایسے افراد موجود تھے جنہوں نے نماز ادا نہیں کی تھی۔ ان دونوں کو لایا گیا تو وہ کانپ رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تم نے ہمارے ساتھ نماز ادا کیوں نہیں کی؟“ انہوں نے عرض کی: ہم اپنی رہائشی جگہ پر پہلے ہی نماز ادا کر چکے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ایسا نہ کرو، جب تم اپنی رہائشی جگہ پر نماز ادا کر چکے ہو اور پھر تم باجماعت نماز والی مسجد میں آؤ تو ان لوگوں کے ساتھ بھی نماز ادا کرو، یہ تمہارے لیے نفل ہو جائے گی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2395]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1279، 1638، 1713، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1564، 1565، 2395، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 899، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 857، وأبو داود فى (سننه) برقم: 575، والترمذي فى (جامعه) برقم: 219، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1532، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17746» «رقم طبعة با وزير 2388»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (590 - 591). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح، وقد تقدم برقم (1565).
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں