🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1252. باب سجود التلاوة - ذكر ما يستحب للمرء أن يسجد عند قراءته سورة ص
قرآن کی تلاوت کے دوران سجدہ کرنے کا بیان - اس بات کا ذکر جو آدمی کے لیے مستحب ہے کہ جب وہ سورہ ص پڑھے تو سجدہ کرے
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2765
أَخْبَرَنَا ابْنُ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي هِلالٍ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ص وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَلَمَّا بَلَغَ السَّجْدَةَ نَزَلَ فَسَجَدَ، وَسَجَدَ النَّاسُ مَعَهُ، فَلَمَّا كَانَ يَوْمٌ آخَرُ قَرَأَهَا، فَلَمَّا بَلَغَ السَّجْدَةَ تَنَشَّزَ النَّاسُ لِلسُّجُودِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا هِيَ تَوْبَةُ نَبِيٍّ، وَلَكِنِّي رَأَيْتُكُمْ تَنَشَّزْتُمْ لِلسُّجُودِ"، فَنَزَلَ فَسَجَدَ وَسَجَدُوا .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورہ ﴿ص﴾ [سورة ص: 1] کی تلاوت کی، آپ اس وقت منبر پر موجود تھے، جب آپ سجدے کے مقام پر پہنچے تو منبر سے نیچے اترے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ تلاوت کیا اور آپ کے ہمراہ لوگوں نے بھی سجدہ کیا۔ جب اگلا دن آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرأت کی اور جب سجدہ تلاوت کے مقام پر پہنچے تو لوگ سجدہ کرنے کے لیے تیار ہو گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ ایک نبی کی توبہ کا واقعہ ہے، لیکن میں دیکھ رہا ہوں تم لوگ سجدہ کرنے کے لیے تیار ہو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے نیچے اترے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا اور لوگوں نے بھی سجدہ کیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2765]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1455، 1795، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2765، 2799، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1056، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1410، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1519، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11920» «رقم طبعة با وزير 2754»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1271). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2799
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، وَشُعَيْبٌ ، قَالا: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلالٍ ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَرَأَ: ص سورة الفاتحة آية 1، فَلَمَّا مَرَّ بِالسَّجْدَةِ نَزَلَ فَسَجَدَ، فَسَجَدْنَا مَعَهُ، وَقَرَأَهَا مَرَّةً أُخْرَى، فَلَمَّا بَلَغَ السَّجْدَةَ تَيَسَّرْنَا لِلسُّجُودِ، فَلَمَّا رَآنَا، قَالَ:" إِنَّمَا هِيَ تَوْبَةُ نَبِيٍّ، وَلَكِنِّي أَرَاكُمْ قَدِ اسْتَعْدَتُّمْ لِلسُّجُودِ"، فَنَزَلَ، فَسَجَدَ، فَسَجَدْنَا مَعَهُ ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: الصَّوَابُ: قَدِ اسْتَعْدَدْتُمْ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ﴿ص﴾ [سورة ص] کی تلاوت کی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آیتِ سجدہ تلاوت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے نیچے اترے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ہم نے بھی سجدہ کیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دوسری مرتبہ تلاوت کیا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے کے مقام پر پہنچے تو ہم لوگ سجدہ کرنے کے لیے تیار تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں دیکھا تو ارشاد فرمایا: ”یہ ایک نبی کی توبہ کا واقعہ ہے، لیکن میں نے تمہیں دیکھا ہے کہ تم سجدہ کرنے کے لیے تیار ہو“، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے نیچے اترے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ہم نے بھی سجدہ کیا۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) درست لفظ یہ ہے: «اسْتَعْدَدْتُمْ» (یعنی ”تم ایسا کرنے کے لیے مستعد ہو“)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2799]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1455، 1795، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2765، 2799، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1056، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1410، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1519، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11920» «رقم طبعة با وزير 2788»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى بنحوه (2574). تنبيه!! رقم (2574) = (2583) من «طبعة المؤسسة». لكن الحديث ليس موجود بالرقم المشار إليه، وإنما موجود برقم (2754) الموافق لـ (2765) من طبعة المؤسسة. - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں