🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. باب ما جاء في الصبر وثواب الأمراض والأعراض - ذكر ما يجب على المرء من الثبات على الدين عند تواتر البلايا عليه
صبر کا بیان اور بیماریوں و مصیبتوں پر اجر کا بیان - اس بات کا ذکر جو آدمی پر لازم ہے کہ بلاؤں کے متواتر ہونے پر دین پر ثابت قدم رہے
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2903
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ صُلَيْحٍ بِوَاسِطَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانَ السُّكَّرِيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِهِ مَرَّ بِرِيحٍ طَيْبَةٍ، فَقَالَ:" يَا جِبْرِيلُ، مَا هَذِهِ الرِّيحُ؟" قَالَ: هَذِهِ رِيحُ مَاشِطَةِ بِنْتِ فِرْعَوْنَ وَأَوْلادِهَا، بَيْنَمَا هِيَ تَمْشُطُ بِنْتَ فِرْعَوْنَ، إِذْ سَقَطَ الْمِدْرَى مِنْ يَدَهَا، فَقَالَتْ: بِسْمِ اللَّهِ، فَقَالَتْ بِنْتُ فِرْعَوْنَ: أَبِي؟ قَالَتْ: بَلْ، رَبِّي وَرَبُّكِ اللَّهُ، قَالَتْ: وَإِنَّ لَكَ رَبًا غَيْرَ أَبِي؟ قَالَتْ: نَعَمْ، اللَّهُ، قَالَتْ: فَأُخْبِرُ بِذَلِكَ أَبِي، قَالَتْ: نَعَمْ، فَأَخْبَرْتُهُ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا فَقَالَ: أَلَكَ رَبٌّ غَيْرِي؟ قَالَتْ: نَعَمْ، رَبِّي وَرَبُّكَ اللَّهُ، فَأَمَرَ بِنُقْرَةٍ مِنْ نُحَاسٍ، فَأُحْمِيَتْ، فَقَالَتْ لَهُ: إِنَّ لِي إِلَيْكَ حَاجَةً قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَجَعَلَ يُلْقِي وَلَدَهَا وَاحِدًا وَاحِدًا، حَتَّى انْتَهَوْا إِلَى وَلَدٍ لَهَا رَضِيعٍ، فَقَالَ: يَا أُمَّتَاهُ اثْبُتِي، فَإِنَّكَ عَلَى الْحَقِّ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ معراج کی رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک پاکیزہ خوشبو کے پاس سے ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”اے جبرائیل! یہ کس چیز کی خوشبو ہے؟“ انہوں نے بتایا: ”یہ فرعون کی بیٹی کو کنگھی کرنے والی عورت اور اس کی اولاد کی خوشبو ہے۔ ایک مرتبہ وہ فرعون کی بیٹی کو کنگھی کر رہی تھی، اسی دوران اس کے ہاتھ سے کنگھی گر گئی، تو اس نے (کنگھی کو اٹھاتے ہوئے) «بِسْمِ اللّٰهِ» ”اللہ کے نام سے“ کہا۔ فرعون کی بیٹی نے دریافت کیا: کیا میرے والد؟ اس عورت نے جواب دیا: جی نہیں، بلکہ میرا اور تمہارا پروردگار اللہ تعالیٰ ہے۔ فرعون کی بیٹی نے دریافت کیا: کیا میرے باپ کے علاوہ بھی تمہارا کوئی پروردگار ہے؟ اس عورت نے جواب دیا: جی ہاں، اللہ تعالیٰ ہے۔ فرعون کی بیٹی نے کہا: کیا میں یہ بات اپنے والد کو بتا دوں؟ اس عورت نے جواب دیا: جی ہاں، تو فرعون کی بیٹی نے فرعون کو یہ بات بتا دی، فرعون نے اس عورت کو بلوایا اور اس سے دریافت کیا: کیا میرے علاوہ بھی تمہارا کوئی پروردگار ہے؟ اس عورت نے جواب دیا: جی ہاں، میرا اور تمہارا پروردگار اللہ تعالیٰ ہے، تو فرعون نے تانبا پگھلانے کا حکم دیا، اسے پگھلا دیا گیا، اس عورت نے اس سے کہا: مجھے تم سے ایک کام ہے، اس نے جواب دیا: ٹھیک ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”پھر وہ اس کے بچوں کو ایک ایک کر کے (آگ میں) ڈالتا رہا یہاں تک کہ اس کے دودھ پیتے بچے کی باری آئی، تو اس بچے نے کہا: اے امی جان! آپ ثابت قدم رہیے گا، آپ حق پر ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا/حدیث: 2903]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2903، 2904، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3856، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2866» «رقم طبعة با وزير 2892»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «الضعيفة» (880) *. * قال الشيخ: وَأَمَّا قول المُعَلِّق على «طبعة المؤسسة» (7/ 164 و 165): «إِسنادُه قَويٌّ»! فهو غفلة أو تغافل عن كون حماد بن سلمة سَمِعَ من عطاء قبل اختلاطه - أيضا -. ثُمَّ إِنَّ في مَتنِه نكارة مُخَالفَة لبعض الأحاديث الصحيحة؛ كما هو مُبَيَّنٌ في «الضعيفة». فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2904
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَرَرْتُ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي بِرَائِحَةٍ طَيْبَةٍ، فَقُلْتُ: مَا هَذَا يَا جِبْرِيلُ؟، فَقَالَ: هَذِهِ مَاشِطَةُ بِنْتِ فِرْعَوْنَ، كَانَتْ تَمْشُطُهَا فَوَقَعَ الْمُشْطُ مِنْ يَدَهَا، فَقَالَتْ: بِسْمِ اللَّهِ، فَقَالَتْ بِنْتُ فِرْعَوْنَ: أَبِي؟ قَالَتْ: رَبِّي وَرَبُّكِ وَرَبُّ أَبِيكِ، قَالَتْ: أَقُولُ لَهُ؟ قَالَتْ: قُولِي، فَقَالَتْ: فَقَالَ لَهَا: أَلَكِ مِنْ رَبٍّ غَيْرِي؟ قَالَتْ: رَبِّي وَرَبُّكَ الَّذِي فِي السَّمَاءِ، قَالَتْ: فَأَحْمَى لَهَا نُقْرَةً مِنْ نُحَاسٍ، وَقَالَتْ لَهُ: إِنَّ لِي إِلَيْكَ حَاجَةً، قَالَ: وَمَا حَاجَتُكِ؟ قَالَتْ: حَاجَتِي أَنْ تَجْمَعَ بَيْنَ عِظَامِي وَبَيْنَ عِظَامِ وَلَدِي، قَالَ: ذَلِكَ لَكِ لَمَّا لَكِ عَلَيْنَا مِنَ الْحَقِّ، فَأَلْقَى وَلَدَهَا فِي النُّقْرَةِ وَاحِدًا وَاحِدًا، وَكَانَ آخِرَهُمْ صَبِيٌّ، فَقَالَ: يَا أُمَّتَاهُ فَإِنَّكِ عَلَى الْحَقِّ" ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَرْبَعَةٌ تَكَلَّمُوا وَهُمْ صِغَارٌ: ابْنُ مَاشِطَةِ ابْنَةِ فِرْعَوْنَ، وَصَبِيُّ جُرَيْجٍ، وَعِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ، وَالرَّابِعُ لا أَحْفَظُهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”جس رات مجھے معراج کروائی گئی، تو میرا گزر ایک پاکیزہ خوشبو کے پاس سے ہوا، میں نے دریافت کیا: اے جبرائیل! یہ کس چیز کی خوشبو ہے؟ انہوں نے بتایا: یہ فرعون کی بیٹی کے بال سنوارنے والی عورت کی خوشبو ہے، ایک مرتبہ وہ بال سنوار رہی تھی کہ اس کے ہاتھ سے کنگھی گر گئی، تو اس نے کہا: «بِسْمِ اللّٰهِ» ”اللہ کے نام سے (برکت حاصل کرتے ہوئے میں اسے اٹھاتی ہوں)“، فرعون کی بیٹی نے کہا: کیا میرے والد؟ اس نے جواب دیا: نہیں، بلکہ وہ جو میرا، تمہارا اور تمہارے باپ کا پروردگار ہے۔ فرعون کی لڑکی نے کہا: میں ان سے (یعنی اپنے باپ سے) یہ کہوں گی؟ اس عورت نے کہا: تم کہہ دینا۔ اس لڑکی نے (فرعون کو بتا دیا)، تو فرعون نے اس عورت سے دریافت کیا: کیا تمہارا میرے علاوہ کوئی اور پروردگار ہے؟ اس عورت نے جواب دیا: میرا اور تمہارا پروردگار وہ ہے، جو آسمان میں ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”پھر اس عورت کے لیے پگھلا ہوا تانبا گرم کیا گیا، اس عورت نے فرعون سے کہا: مجھے تم سے ایک کام ہے، فرعون نے دریافت کیا: تمہیں کیا کام ہے؟ اس عورت نے کہا: میری یہ خواہش ہے کہ تم میری اور میری اولاد کی ہڈیوں کو اکٹھا کر دینا۔ فرعون نے کہا: ایسا ہی ہو گا، کیونکہ تمہارا ہم پر کچھ حق بھی ہے۔ پھر فرعون نے اس کے بچوں کو ایک ایک کر کے اس تانبے میں ڈالنا شروع کیا، ان کے آخر میں ایک چھوٹا بچہ آیا، تو اس بچے نے کہا: اے امی جان! آپ حق پر ہیں۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: چار بچوں نے کم سنی میں کلام کیا تھا: فرعون کی بیٹی کے بال سنوارنے والی عورت کے بیٹے نے، وہ بچہ جس کے ساتھ جریج کا واقعہ ہوا تھا، سیدنا عیسیٰ بن مریم نے، اور (راوی کہتے ہیں) چوتھے بچے کے بارے میں مجھے یاد نہیں ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا/حدیث: 2904]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2903، 2904، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3856، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2866» «رقم طبعة با وزير 2893»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - المصدر نفسه. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں