الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
4. باب جمع المال من حله وما يتعلق بذلك - ذكر خبر أوهم من لم يحكم صناعة الحديث أن جمع المال من حله غير جائز
حلال طریقے سے مال جمع کرنے اور اس سے متعلق امور کا بیان - اس خبر کا ذکر جو حدیث کی صنعت میں غیر ماہر کو یہ وہم دلاتا ہے کہ حلال سے مال جمع کرنا جائز نہیں
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 715
أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ وَرْدَانَ ، بِالْفُسْطَاطِ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتِ: اشْتَدَّ وَجَعُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدَهُ سَبْعَةُ دَنَانِيرَ أَوْ تِسْعَةٌ، فقَالَ:" يَا عَائِشَةُ، مَا فَعَلَتْ تِلْكَ الذَّهَبُ"؟ فَقُلْتُ: هِيَ عِنْدِي، قَالَ:" تَصَدَّقِي بِهَا"، قَالَتْ: فَشُغِلْتُ بِهِ، ثُمَّ قَالَ:" يَا عَائِشَةُ، مَا فَعَلَتْ تِلْكَ الذَّهَبُ"؟ فَقُلْتُ: هِيَ عِنْدِي، فقَالَ:" ائْتِنِي بِهَا"، قَالَتْ: فَجِئْتُ بِهَا، فَوَضَعَهَا فِي كَفِّهِ، ثُمَّ قَالَ:" مَا ظَنُّ مُحَمَّدٍ أَنْ لَوْ لَقِيَ اللَّهَ وَهَذِهِ عِنْدَهُ؟ مَا ظَنُّ مُحَمَّدٍ أَنْ لَوْ لَقِيَ اللَّهَ وَهَذِهِ عِنْدَهُ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تکلیف زیادہ ہو گئی، آپ کے پاس سات یا شاید نو دینار موجود تھے۔ آپ نے فرمایا: ”اے عائشہ! تم نے اس سونے کا کیا کیا ہے؟“ میں نے عرض کی: وہ میرے پاس ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے صدقہ کر دو۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں مشغولیت کی وجہ سے یہ کام نہ کر سکی، پھر آپ نے دریافت کیا: ”اے عائشہ! تم نے اس سونے کے ساتھ کیا کیا ہے؟“ میں نے عرض کی: وہ میرے پاس ہے۔ آپ نے ارشاد فرمایا: ”اسے میرے پاس لے کر آؤ۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں وہ لے کر آئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنی ہتھیلی میں لیا اور ارشاد فرمایا: ”محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں کیا گمان کیا جائے گا کہ اگر وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ایسی حالت میں حاضر ہوں کہ یہ کچھ ان کے پاس ہو؟ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں کیا گمان کیا جائے گا کہ اگر وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ایسی حالت میں حاضر ہوں کہ یہ ان کے پاس ہو؟“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 715]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 715، 3212، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24859، 25199، 26131، والحميدي فى (مسنده) برقم: 285، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 35512» «رقم طبعة با وزير 713»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (1014). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن، ابن عجلان صدوق، روى له مسلم متابعة، وباقي رجاله على شرط الصحيح.
حدیث نمبر: 3212
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيَانَ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الُوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي وَجَعِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ:" يَا عَائِشَةُ، مَا فَعَلْتِ الذَّهَبُ؟"، قَالَتْ: قُلْتُ: هِيَ عِنْدِي، قَالَ:" فَأْتِينِي بِهَا"، وَهِيَ بَيْنَ السَّبْعَةِ وَالْخَمْسَةِ، فَجِئْتُ، فَوَضَعْتُهَا فِي كَفِّهِ، ثُمَّ قَالَ: " مَا ظَنُّ مُحَمَّدٍ بِاللَّهِ لَوْ لَقِيَ اللَّهَ وَهَذِهِ عِنْدَهُ، أَنْفِقِيهَا" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جس بیماری کے دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عائشہ! اس سونے کا کیا ہوا؟“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں میں نے عرض کی: وہ میرے پاس ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے میرے پاس لے کر آؤ۔“ وہ پانچ سے سات (دینار) کے درمیان تھا، میں اسے لے کر آئی، میں نے اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتھیلی پر رکھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”محمد کا اللہ تعالیٰ کے بارے میں کیا گمان ہو گا اگر وہ ایسی حالت میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو کہ یہ (سونا) اس کے پاس ہو؟ تم اسے خرچ کر دو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3212]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 715، 3212، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24859، 25199، 26131، والحميدي فى (مسنده) برقم: 285، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 35512» «رقم طبعة با وزير 3202»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «التعليق الرغيب» (2/ 42)، «الصحيحة» (1014). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن