🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
71. باب صوم الجنب - ذكر خبر ثالث يصرح بصحة ما ذكرناه
جنابت کی حالت میں روزہ رکھنے کا بیان - تیسری خبر کا ذکر جو ہمارے بیان کردہ کی صحت کو واضح کرتی ہے
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3490
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" إِنْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَبِيتُ جُنُبًا، فَيَأْتِيهِ بِلالٌ لِصَلاةِ الْغَدَاةِ، فَيَقُومُ فَيَغْتَسِلُ، فَأَنْظُرُ إِلَى الْمَاءِ يَنْحَدِرُ مِنْ جِلْدِهِ وَرَأْسِهِ، ثُمَّ أَسْمَعُ قِرَاءَتَهُ فِي صَلاةِ الْغَدَاةِ، ثُمَّ يَظَلُّ صَائِمًا" ، قَالَ مُطَرِّفٌ: فَقُلْتُ لَهُ: أَفِي رَمَضَانَ؟ قَالَ: سَوَاءٌ عَلَيْهِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بعض اوقات جنابت کی حالت میں رات بسر کرتے تھے، پھر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ صبح کی نماز کے لیے بلانے کے لیے آپ کی خدمت میں حاضر ہوتے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھ کر غسل کر لیتے تھے، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی جلد اور سر پر پانی کے پھسلنے کا منظر دیکھ رہی ہوتی تھی اور پھر میں فجر کی نماز میں آپ کی تلاوت بھی سن لیتی تھی اور آپ روزے کی حالت میں ہوتے تھے۔ مطرف نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے استاد سے دریافت کیا: کیا یہ رمضان میں ہوتا تھا؟ انہوں نے جواب دیا: اس کا حکم برابر ہے (خواہ رمضان ہو یا رمضان کے علاوہ ہو حکم یہی ہے)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3490]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1925، 1930، 1931، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1109، وابن الجارود فى "المنتقى"، 431، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2009، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3486، 3487، 3488، 3489، 3490، 3491، 3493، 3494، 3496، 3497، 3498، 3499، 3500، والترمذي فى (جامعه) برقم: 779، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1766، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1703، 1704، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8089، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1829» «رقم طبعة با وزير 3481»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح الإسناد. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3491
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُصْعَبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الأشج ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" إِنْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَبِيتُ جُنُبًا، فَيَأْتِيهِ بِلالٌ، فَيُؤْذِنُهُ بِالصَّلاةِ، فَيَقُومُ فَيَغْتَسِلُ، فَرَأَيْتُ تَحَدُّرَ الْمَاءِ مِنْ شَعْرِهِ، ثُمَّ يَظَلُّ يَوْمَهُ صَائِمًا" ، قَالَ مُطَرِّفٌ: قُلْتُ لِلشَّعْبِيِّ: فِي شَهْرِ رَمَضَانَ؟ قَالَ: شَهْرُ رَمَضَانَ وَغَيْرُهُ سَوَاءٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بعض اوقات جنابت کی حالت میں رات بسر کرتے تھے پھر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آپ کو فجر کی نماز کے لیے بلانے آتے، تو آپ اٹھ کر غسل کرتے تھے میں آپ کے بالوں سے پانی کے پھسلنے کا منظر دیکھ رہی ہوتی تھی، لیکن آپ اس دن روزہ رکھ لیتے تھے۔ مطرف نامی راوی کہتے ہیں: میں نے امام شعبی رحمہ اللہ سے دریافت کیا: کیا رمضان کے مہینے میں ایسا ہوتا تھا؟ انہوں نے فرمایا: اس بارے میں رمضان کا مہینہ اور دوسرے مہینے برابر کی حیثیت رکھتے ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3491]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1925، 1930، 1931، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1109، وابن الجارود فى "المنتقى"، 431، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2009، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3486، 3487، 3488، 3489، 3490، 3491، 3493، 3494، 3496، 3497، 3498، 3499، 3500، والترمذي فى (جامعه) برقم: 779، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1766، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1703، 1704، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8089، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1829» «رقم طبعة با وزير 3482»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مكرر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں